بھارتی چناؤ کمیشن
بہار میں ایس آئی آر مہم پوری شدت کے ساتھ جاری
ایک کروڑ چار لاکھ (تیرہ اعشاریہ اُنیس فیصد) اندراجی فارم جمع کیے گئے
تقریباً94فیصد فارم تقسیم کیے جا چکے ہیں
Posted On:
05 JUL 2025 6:50PM by PIB Delhi
بہار میں خصوصی اور فعال نظر ثانی (ایس آئی آر) کا عمل پوری سرگرمی کے ساتھ جاری ہے، جس میں بوتھ لیول آفسران (بی ایل اوز) ، بی ایل او سپروائزرز، تمام انتخابی افسران، سیاسی پارٹیوں کے مقرر کردہ بی ایل ایز اور رضاکار نچلی سطح پر مشقت سے کام کر رہے ہیں تاکہ کوئی بھی اہل ووٹر فہرست سے باہر نہ رہ جائے۔
آج شام 6 بجے تک ایک کروڑ، چار لاکھ، سولہ ہزار 545 اندراجی فارم موصول ہو چکے ہیں، جو کہ سات کروڑ، نواسی لاکھ، انہترہزار،844 (تقریباً 7.90 کروڑ) ووٹروں کا 13.19 فیصد ہے، جو 24 جون 2025 تک بہار میں ووٹر لسٹ میں درج ہیں۔ فارم کی تقسیم کا تناسب بھی بڑھ کر 93.57 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور اب تک سات کروڑ، اڑتیس لاکھ، نواسی ہزار333 فارم تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
ستہتّرہزار،895 بی ایل او گھر گھر جا کر رائے دہندگان کو ان کے اندراجی فارم بھرنے میں مدد دے رہے ہیں اور انہیں جمع کر رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں بی ایل او ووٹروں کی تصویریں موقع پر لے کر اپلوڈ کر رہے ہیں تاکہ ووٹروں کو فوٹو کھنچوانے کی دقت نہ ہو۔
جزوی طور پر بھرے ہوئے فارم ای سی آئی پورٹل (https://voters.eci.gov.in) اور ای سی آئی این ای ٹی ایپ پر دستیاب ہیں اور بھرے ہوئے فارم ای سی آئی این ای ٹی ایپ کے ذریعے ووٹر خود بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
اس عمل کو خوش اسلوبی اور بروقت مکمل کرنے کے لیے مزید بیس ہزار603 بی ایل اوز تعینات کیے جا رہے ہیں۔ تقریباً 4 لاکھ رضاکار، جن میں سرکاری افسران، این سی سی کیڈٹس، این ایس ایس کے ارکان وغیرہ شامل ہیں، بزرگوں، معذوروں، بیماروں اور کمزور طبقات کی معاونت کے لیے فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، 239 ای آر اوز، 963 اے ای آر اوز، 38 ڈی ای اوز اور ریاست کے سی ای او بھی زمینی سطح پر ووٹروں کو فارم جمع کرنے میں سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
سیاسی پارٹیوں کی طرف سے مقرر کردہ ایک لاکھ، چوّن ہزار،977 بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل ایز) بھی ایس آئی آرعمل میں سرگرم تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 2491
(Release ID: 2142535)