وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، ایئر مارشل وی کے گرگ نے آئی آئی ٹی دہلی میں انویسٹ 2025 میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 JUL 2025 4:53PM by PIB Delhi

اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مینٹیننس کمانڈ، ایئر مارشل وجے کمار گرگ نے 04 جولائی 2025 کو آئی آئی ٹی دہلی میں انویسٹ – 2025 وائبریشن انجینئرنگ، سائنس اور ٹیکنالوجی پر بین الاقوامی کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اپنے کلیدی خطاب میں ایئر مارشل گرگ نے نظام کی معنویت کو بڑھانے میں جدید تشخیص، ممکنہ دیکھ بھال اور انجینئرنگ کی جدت کے اہم کردار پر زور دیا۔ ایک متحرک عالمی جغرافیائی سیاسی ماحول کے پس منظر میں انہوں نے دفاع میں خود انحصاری، اختراع، جدید کاری، اور تکنیکی ترقی کو مضبوط بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ہندوستانی فضائیہ کے سودیسی کو اپنانے کی کوششوں کی حمایت کے لیے اکیڈمیا، تحقیقی اداروں اور صنعت کے درمیان گہری ہم آہنگی کی وکالت کی۔

اس تقریب میں دہلی خطے کے مختلف بی آر ڈیز کے کئی افسران نے بھی شرکت کی، جس سے اس طرح کے اکیڈمیا-صنعتی-دفاعی مکالموں کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

**************

ش ح ۔ ض ر۔ م الف

U. No. 2456


(ریلیز آئی ڈی: 2142242) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil