وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ہندوستان نے میرٹھ کے آر وی سی سنٹر میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ گھوڑے کی بیماری سے پاک پہلا کمپارٹمنٹ قائم کیا
ڈبلیو او اے ایچ کی منظوری نے کھیل کے ہندوستانی گھوڑوں کی بین الاقوامی نقل و حرکت کے لیے راہ ہموار کی ہے۔ گھڑ سواری کے کھیلوں، زیادہ قیمت کی تجارت اور بائیو سیکورٹی کی تیاری کو بڑا فروغ
Posted On:
04 JUL 2025 3:04PM by PIB Delhi
ہندوستان کے جانوروں کی صحت کے نظام اور بین الاقوامی تجارت کی سہولت کے لیے ایک اہم سنگ میل کے تحت ملک نے اپنے پہلے ایکوائن ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ (ای ڈی ایف سی) کے لیے عالمی سطح پر شناخت قائم کی ہے اور اسے حاصل کیا ہے۔ 3 جولائی 2025 کو ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ (ڈبلیو او اے ایچ) کی طرف سے تسلیم شدہ، ریماؤنٹ ویٹرنری کور پس(آر وی سی) سینٹر اینڈ کالج، میرٹھ چھاؤنی، اتر پردیش میں یہ منظور شدہ مرکز، کھیل کے ہندوستانی گھوڑوں کی بین الاقوامی نقل و حرکت کو فعال کرنے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔
مضبوط بائیو سیکورٹی پروٹوکول کے نفاذ، سخت ویٹرنری نگرانی اور بین الاقوامی اصولوں کی پابندی کے ساتھ، اس سہولت سے ہندوستانی کھیل کے گھوڑے اب بیرون ملک سفر کرنے اور مقابلہ آرائی کے اہل ہو سکتے ہیں۔ یہ عالمی گھڑ سواری کے مقابلوں میں ہندوستانی سواروں اور گھوڑوں کے امکانات کو نمایاں طور پر بڑھاتا ہے اور بین الاقوامی گھڑ سواری کے میدان میں ہندوستان کے پروفائل کو بڑھاتا ہے۔ یہ کمپارٹمنٹ ملک میں گھوڑوں سے متعلق سرگرمیوں کی وسیع تر ترقی میں بھی مدد کرتا ہے ، جن میں کھیل، افزائش، اور زیادہ قیمت والے گھوڑوں کی تجارت شامل ہے ۔ وہیں یہ ہندوستان کے بائیو سیکورٹی اور بیماریوں سے تیاری کے فریم ورک کو مضبوط کرتا ہے۔
ای ڈی ایف سی کو باضابطہ طور پر ایکوائن انفیکشیس انیمیا، ایکوائن انفلوئنزا، ایکوائن پیروپلازموسس، گلینڈرز اور سُرّا سے پاک قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان تاریخی طور پر 2014 سے افریکن ہارس سیکنیس سے بچا رہا ہے۔
یہ کامیابی محکمہ حیوانات اور ڈیری ، وزارت ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری؛ وزارت دفاع کے ڈائریکٹوریٹ آف ریماؤنٹ ویٹرنری سروسز، گھڑ سواری فیڈریشن آف انڈیا (ای ایف آئی) اور حکومت اتر پردیش کے محکمہ حیوانات کے درمیان قریبی تال میل کا نتیجہ ہے ۔
یہ منظوری ڈبلیو او اے ایچ ٹیریسٹریل اینیمل ہیلتھ کوڈ میں بیان کردہ معیارات کی پیروی کرتی ہے، جو کمپارٹمنٹلائزیشن کے لیے فریم ورک فراہم کرتے ہیں ۔ یہ ایک صحت کو برقرار رکھنے اور متعین جانوروں کی ذیلی آبادی کو منظم کرنے کے لیے سائنس پر مبنی نقطہ نظر ہے، جو سخت بائیو سیکورٹی اور مویشی پالنے کے طریقوں کے ذریعے برقرار رکھا جاتا ہے۔
ای ڈی ایف سی جامع معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) کے تحت کام کرتا ہے جس میں بیماریوں سے بچنے کے پروٹوکول، کیڑے مکوڑوں پر قابو پانے، جسمانی تحفظ، حفظان صحت، صفائی، جانوروں کی صحت کی نگرانی، فضلہ کے انتظام اور مسلسل نگرانی شامل ہیں، یہ سب بین الاقوامی بہترین طریقوں کے عین مطابق ہیں۔
یہ منظوری بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگ، سائنس پر مبنی جانوروں کی صحت کے نظام کو نافذ کرنے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی قیادت کی نشاندہی کرتی ہے جو محفوظ تجارت میں سہولت فراہم کرتے ہیں اور گھڑ سواری کے کھیل جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ہندوستان پولٹری سیکٹر میں بھی اسی کمپارٹمنٹلائزیشن کے طریقہ کار کو لاگو کر رہا ہے، جس میں ہائی پیتھوجینک ایویئن انفلوئنزا (ایچ پی اے آئی) فری کمپارٹمنٹس تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ مستند اداروں سے پولٹری مصنوعات کی محفوظ برآمد کو ممکن بنایا جا سکے۔
یہ کوششیں مل کر بایو سیکوریٹی کو مضبوط بنانے، برآمدی تیاری کو فروغ دینے اور عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ جانوروں کی صحت کے لچکدار نظام کی تعمیر کے لیے ایک جامع قومی حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہیں۔
*************
ش ح ۔ ض ر۔ م الف
U. No. 2449
(Release ID: 2142208)