اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم او آئی ایل نے اپریل-جون،2025 میں نئی ​​بلندیوں کو عبور کیا


اپنے آغاز سے لے کر اب تک ریکارڈ سہ ماہی پیداواردرج کی

Posted On: 03 JUL 2025 11:33AM by PIB Delhi

اپنی مضبوط ترقی کی رفتار کو جاری رکھتے ہوئے، مینگنیز اور انڈیا لمیٹڈ(ایم او آئی ایل) نے جون میں سب سے زیادہ 1.68 لاکھ ٹن  خام مینگنیز کی پیداوار درج کی، جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 2 فیصد کا اضافہ ہے۔

image001J7HS.jpg

اپریل تا جون، 2025 کی مدت کے دوران بھی، ایم او آئی ایل کی درج ذیل قابل ذکر حصولیابیاں رہی ہیں:

  • 5.02 لاکھ ٹن کی اب تک کی بہترین سہ ماہی پیداوار، جو گزشتہ سال کی اسی مدت (سی پی ایل وائی)کے مقابلے میں 6.8 فیصد زیادہ ہے۔
  • اب تک کی بہترین پہلی سہ ماہی میں خام میگنیز کے لئے کھدائی 34,900 میٹر رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 16.2 فیصد زیادہ ہے۔

نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، ایم او آئی ایل کے سی ایم ڈی، جناب اجیت کمار سکسینہ نے کہا کہ اپریل-جون 25 میں کمپنی کی شاندار کارکردگی اس کے مضبوط بنیادی اصولوں اور مسلسل ترقی کے نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے۔

***

 

ش ح۔م ش۔ع د

U NO: 2401


(Release ID: 2141742)
Read this release in: English , Hindi , Tamil