مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مواصلات کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیانے’ڈاک سیوا، جن سیوا‘ کے جذبے کو تقویت دینے کے لیے محکمہ ڈاک کے پوسٹل اور چھانٹنے والے معاونین کے ساتھ بات چیت کی
Posted On:
02 JUL 2025 7:25PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ کی ترقی اورمواصلات کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج پوسٹل اور چھانٹنے والے معاونین کے ساتھ ایک تفصیلی بات چیت کی۔ ملک بھر کے تمام 23 پوسٹل حلقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے، یہ صف اول کے کارکن محکمہ ڈاک (ڈی اوپی) کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

مرکزی وزیر مواصلات کے ساتھ بات چیت کی ایک جھلک
میٹنگ کے دوران، مرکزی وزیر نے ذاتی طور پر ان میں سے ہر ایک کو سنا، ان کے خیالات اور آراء پر پوری توجہ دی۔ انہوں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کی تجاویز کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کے پالیسی فیصلوں اور آپریشنل بہتری میں شامل کیا جائے گا۔
پوسٹل اسسٹنٹ ڈاک خانوں میں عوامی نمائندوں کے طور پر کام کرتے ہیں۔ وہ گاہک کے تعاملات کا انتظام کرتے ہیں اور بروقت سروس کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں جبکہ چھانٹنے والے معاون میل آفس جیسے کہ ریلوے میل سروسز، ایئر میل چھانٹنے والے یونٹس، اور ٹرانزٹ میل آفسز میں کام کرتے ہیں تاکہ میل اور پارسل کی درست اور بروقت چھانٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
مرکزی وزیر نے شہریوں پر مبنی خدمات کی فراہمی اور کلیدی سماجی تحفظ کی اسکیموں کو نافذ کرنے میں ان کے اہم رول کی تعریف کی۔ انہوں نے گاہک کی ضروریات کو پورا کرنے اور ملک بھر میں مواصلات کے ہموار بہاؤ کو برقرار رکھنے میں ان کی روزانہ کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
نشست کے دوران، مرکزی وزیر نے انڈیا پوسٹ کو منافع کے مرکز میں تبدیل کرنے کے وژن کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے تمام اہم عمودی حصوں میں قریبی ہم آہنگی کی ضرورت جیسے میل، پارسل، انٹرنیشنل میل، سیونگ بینک، انشورنس، اور سٹیزن سینٹرک سروسز صارفین کے لیے ایک ون اسٹاپ حل پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مربوط نقطہ نظر، جدت کو بڑھانے، کارکردگی کو بہتر بنانے، اور پوسٹل نیٹ ورک میں طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔
مرکزی وزیر نے اس وژن کو آگے بڑھانے میں افرادی قوت کے لیے اپنے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہم انڈیا پوسٹ کو ایک جدید ترین ادارہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ لیکن یہ تبدیلی تبھی ممکن ہے جب ہم سب مل کر آگے بڑھیں۔ میں اس سفر میں آپ کے ساتھ ہوں۔

انہوں نےآئی ٹی2.0 پروجیکٹ کے جاری نفاذ کے بارے میں بھی بات کی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ اقدام ڈاک کے شعبے کو تیز تر، زیادہ شفاف اور اعلیٰ ترین صنعتی معیارات کے مطابق بنانے کے لیے جدید بنائے گا۔ انہوں نے ڈیجیٹل ایڈریس کوڈ کے آغاز پر بھی تبادلہ خیال کیا، ایک پہل جس کا مقصد بھارت کے لیے ایک معیاری، جیو کوڈڈ ایڈریسنگ سسٹم قائم کرنا ہے۔
مرکزی وزیر نے ہر کسی پر زور دیا کہ وہ اس تبدیلی کو قبول کریں اور محکمہ کی ڈیجیٹل تبدیلی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے ہر ایک کو مزید ڈیجیٹل اور مربوط کام کے ماحول کے لیے تیار رہنے کی ترغیب دی۔ ہموار اور کامیاب نفاذ کے لیے نئے ٹولز کو اپنانے، صارفین کی مدد کرنے، اور حقیقی وقت میں فیڈ بیک فراہم کرنے کی ان کی صلاحیت ضروری ہوگی۔

پوسٹل اسسٹنٹ اور چھانٹنے والے اسسٹنٹ مرکزی وزیر کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے۔
مستقبل کی طرف د یکھتے ہوئےانہوں نے ایک بڑی عوامی لاجسٹک تنظیم بننے کے لیے محکمہ کے روڈ میپ کا اشتراک کیا۔ مقصد یہ ہے کہ انڈیا پوسٹ کو ایک منافع بخش مرکز کے طور پر پوزیشن میں لایا جائے، جس کی پشت پناہی آمدنی پیدا کرنے میں مسلسل کوششوں سے ہوتی ہے۔
اپنے اختتامی کلمات میں، مرکزی وزیر نے مسلسل سیکھنے اور خود کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے محکمے کے اندر ٹیم ورک اور لچک کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید کہاکہ آئیے ہم ایک دوسرے کے لیے طاقت کا ذریعہ بنیں۔ اگر کسی کی کمی ہے، تو آئیے اتحاد، مثبت اور مقصد کے ساتھ اپنی طاقت دیں۔
مرکزی وزیر نے پوسٹل اسسٹنٹ اور چھانٹی اسسٹنٹ کا ان کی لگن اور عزم کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے سیشن کا اختتام ہوا۔ انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ محکمہ کے نصب العین، ڈاک سیوا، جن سیوا کی حقیقی روح میں ایک جدید، موثر، اور عوام کے لیے سب سے پہلے ڈاک کے نظام کے لیے کام کرتے رہیں۔
***
(ش ح۔اص)
UR 2387
(Release ID: 2141648)