وزارت دفاع
وزیر دفاع اور امریکی سکریٹری آف ڈفینس کی فون پر بات چیت؛ صنعتی تعاون میں اضافے پر توجہ دینے کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
Posted On:
01 JUL 2025 8:17PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور امریکی سکریٹری آف ڈفینس جناب پیٹ ہیگستھ نے یکم جولائی 2025 کو ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی شعبے میں طویل مدتی تعاون سے لے کر تربیت اور فوجی تبادلے سمیت صنعتی تعاون کو وسعت دینے کے وسیع کینوس پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس اہم اور باہمی طور پر مفید شراکت داری کی رفتار کو اس کے تمام ستونوں مثلاً انٹرآپریبلٹی، دفاعی صنعتی سپلائی چین کا انضمام، لاجسٹکس کا اشتراک، مشترکہ فوجی مشقوں میں اضافہ اور دوسرے ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ تعاون پر مزید استوار کرنے پر اتفاق کیا ۔
وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی جانب سے ہندوستان کو دی جانے والی غیر متزلزل حمایت کی تعریف کی۔ انہوں نے امریکی وزیر دفاع کی ان کی متحرک قیادت کی تعریف کی جس نے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی سطحوں تک پہنچایا ہے۔ جناب پیٹ ہیگسٹھ نے دو طرفہ دفاعی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے جناب راج ناتھ سنگھ کو ذاتی ملاقات کے لیے امریکہ مدعو کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان-امریکہ دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور صلاحیت سازی میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے جاری اور نئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے بات چیت کی گئی۔ وہ جلد از جلد امریکی وزیر دفاع سے ملاقات کے منتظر ہیں۔
اس سال جنوری میں جب جناب پیٹ ہیگستھ کی امریکی وزیر دفاع کے طور پر تصدیق ہوئی تھی ، تب سے یہ ان کی تیسری ٹیلی فون پر بات چیت ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2364
(Release ID: 2141392)