حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر میں ’’ہندوستان میں زیڈ ای ٹی ایڈاپشن اور اخراج و توانائی پر اس کے اثرات‘‘ پر رپورٹ جاری کی

Posted On: 01 JUL 2025 6:42PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر کے دفتر نے یکم جولائی 2025 کو "ہندوستان میں زیڈ ای ٹی ایڈاپشن اور اخراج و توانائی  پر اس کے اثرات ،(جون 2025)" پر رپورٹ  جاری کی۔ رپورٹ میں ہندوستان کے میڈیم اور ہیوی ڈیوٹی ٹرک(ایم اینڈ ایچ ڈی ٹی)  کی نمو اور صلاحیت کا تجزیہ کیا گیا ہے جس  میں  بیٹری الیکٹرک ٹرک   کی طرف منتقلی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ جس سے اس صدی  کے وسط تک اخراج اور ایندھن کی کھپت میں قابل ذکر کمی  لانے کا کام کرے گا۔  ۔  یہ زیرو ایمیشن ٹرکنگ (زیڈ ای ٹی) کو اپنانے کو تیز کرنے اور ہندوستان کے خالص صفر کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے معاون پالیسیوں کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

ہندوستان کا مال بردار سیکٹر - جو بنیادی طور پر میڈیم اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں سے چلتا ہے ، ملک کے تقریباً 70فیصد لاجسٹکس آپریشنز کا حصہ ہے، جو اقتصادی ترقی اور صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم، یہ شعبہ ایندھن کی کھپت (تقریباً 40فیصد) اور ملک کے اخراج میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کیونکہ مال برداری کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پائیدار نقل و حمل کے حل کی طرف منتقلی کے اقدامات شروع ہو گئے ہیں۔ گرین ہائیڈروجن (H) کی پیداواری لاگت اور محدود انفرااسٹرکچر کی دستیابی میں موجودہ رجحانات کے پیش نظر، یہ رپورٹ یہ مانتی ہے کہ بی ای ٹی ایس کچھ وقت کے لیےایم اینڈ ایچ ڈی ٹی ایس کے لیے بنیادی صفر اخراج ٹیکنالوجی (زیڈ ای ٹی)) ہوں گی۔

اس پس منظر میں، یہ تفصیلی مطالعہ بی ای ٹی کو اپنانے، اخراج میں کمی ، ایندھن کی بچت اور بجلی کی مانگ کے بارے میں ایسے حالات پیش کرتا ہے جو ممکن حد تک درست ہوں۔ یہ تجزیہ ٹرک انڈسٹری کے ماہرین کے گہرائی سے پیش کئے گئے ان پٹ پر مبنی ہے جو مارکیٹ، اس کے استعمال کے معاملات اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کی جامع سمجھ رکھتے ہیں۔ سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز(ایس آئی اے ایم) ، واہن پورٹل، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت(ایم او آرٹی ایچ)، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت (ایم او پی این جی) اور بجلی کی وزارت(ایم او پی) جیسے ذرائع سے حاصل ہونے والے تاریخی اعداد و شمار جن میں  ملک کے مختلف خطوں میں ویلیو چین کے اسٹیک ہولڈرز کے انٹرویوز سے بھی مدد لی گئی ہے، سے اندازے سامنے آتے ہیں۔ بڑے او ای ایم ایس کے نمائندوں، استعمال کے مختلف کیسز کے آپریٹرز، انڈ-یوز  انڈیزی کے ماہرین اور دیگر متعلقہ شعبوں کے ساتھ کیے گئے انٹرویوز نے اس رپورٹ کی تیاری میں مدد کی۔

"(زیڈ ای ٹی) کو اپنانا گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے، ہوا کے معیار کو بہتر بنانے، اور توانائی کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ 2070 تک نیٹ زیرو کو ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ایک قوم کے طور پر، مال بردار ی کا شعبہ ،نقل و حمل کی بجلی کاری، ایک صاف ستھرےاور زیادہ موثر لاجسٹکس کی تشکیل میں ایک تبدیلی لانے والا  کردار ادا کرے گا (زیڈ ای ٹی) کے لیے صاف اور زیادہ موثر لاجسٹکس ایکو سسٹم کو اپنائے گا۔ یہ بات  حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کمار سود نے کہی۔

یہ رپورٹ معروف صنعتوں، مضامین کے ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک سال پر مشتمل طویل مشق اور منظر نامے کی تشخیص کا نتیجہ ہے۔ رپورٹ ابتدائی مرحلے میں ہدف بنائے گئے مداخلتوں کی اہمیت کو واضح کرتی ہے—جیسے کہ بہتر مالی مراعات، خصوصی مصنوعات کی پیشکش اور مضبوط چارجنگ حل۔ رپورٹ کا مقصد پالیسی سازوں، صنعت کے اسٹیک ہولڈرز اور سرمایہ کاروں کو باخبر فیصلے کرنے میں مدد کرنا ہے جو ہندوستان میں الیکٹرک ٹرکنگ میں پائیدار اور اقتصادی طور پر قابل عمل منتقلی کو فروغ دیں گے۔

مکمل رپورٹ آفس آف پی ایس اے  کی ویب سائٹ پر حاصل کی جا سکتی ہے۔

https://psa.gov.in/CMS/web/sites/default/files/publication/Report%20on%20%27ZET%20Adoption%20and%20Impact%20on%20Emissions%20and%20Energy%27.pdf

 

ش ح۔ م م۔ ج

Uno-2349


(Release ID: 2141369)
Read this release in: English , Hindi