مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے مئی 2025 کے لیے انڈیپینڈنٹ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) رپورٹ کے نتائج جاری کئے، جس میں تیرہ شہروں اور راستوں کا جائزہ لیا گیا ہے
Posted On:
01 JUL 2025 4:25PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آراے آئی) نے آج مئی 2025 میں کیے گئے انڈیپینڈنٹ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں، جن میں آٹھ لائسنس یافتہ سروس علاقوں (ایل ایس اے )میں تیرہ شہروں، ہائی وے، ریلوے اور ساحلی راہداریوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔یہ تیرہ شہر، ہائی وے، ریلوے اور ساحلی علاقے رانچی شہر اور لاتہار ضلع،احمد آباد شہر،احمد آباد سے بھاونگر تک ریلوے راستہ،گھوگھا پورٹ، بھاونگر کا ساحلی علاقہ،پانی پت شہر،اونا اور منڈی شہر، چکمگلورو شہر ،چنئی شہر،ایودھیا شہر،مراد آباد شہر،دہراڈون سے بدریناتھ تک ہائی وےکے تحت آتے ہیں ۔یہ جائزے ٹی آراے آئی کی معیاری سروس (کیو او ایس ) کے باقاعدہ آڈٹس کا حصہ تھے، جن کا مقصد حقیقی وقت میں نیٹ ورک کی کارکردگی کا مؤثر انداز میں اندازہ لگانا تھا۔یہ ٹیسٹ معیاری آلات اور معیاری پروٹوکولز کے استعمال سے، ٹی آراے آئی کے اہلکاروں کی براہِ راست نگرانی میں، مختلف زمینی حالات میں کیے گئے۔
ڈرائیو ٹیسٹ ٹی آراے آئی کی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے کیے گئے اور 2جی، 3جی، 4جی، اور 5جی ٹیکنالوجیز پر آواز اور ڈیٹا خدمات دونوں کا جائزہ لیا گیا۔ دائرہ کار میں سٹی ڈرائیو ٹیسٹ ، واک ٹیسٹ ، ہائی وے/ریلوے/کوسٹل ایریا ٹیسٹ اور ہاٹ اسپاٹ تجزیہ شامل تھے ۔ بھارتی ایئرٹیل لمیٹڈ ، ریلائنس جیو انفو کام لمیٹڈ ، ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ ، اور بی ایس این ایل کے نیٹ ورک کو ٹیسٹ کی ضرورت کے مطابق آٹو سلیکشن اور لاک موڈ میں شامل کیا گیا تھا ۔
جائزہ لیے گئے اہم پیمانے:
اے ۔وائس سروسز: کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، ڈراپ کال ریٹ (ڈی سی آر)، کال سیٹ اپ ٹائم، کال سائلنس ریٹ، اسپیچ کوالٹی (ایم اوایس)، کوریج۔
بی ۔ڈیٹا سروسز: ڈاؤن لوڈ/اپ لوڈ تھرو پٹ ، لیٹینسی ، جٹر ، پیکٹ ڈراپ ریٹ ، اور ویڈیو اسٹریمنگ تاخیر ۔
انڈیپینڈنٹ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے کلیدی نتائج درج ذیل ہیں:
اے ۔پانی پت اور ایودھیا نے ڈراپ کال ریٹ اور کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر) کے سلسلے میں آپریٹرز کی بہتر نیٹ ورک کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ احمد آباد ، چنئی ، پانی پت اور رانچی میں ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار بہتر دیکھی گئی ہے ۔
بی ۔رانچی اور اونا اور منڈی میں ڈراپ کال کی شرحیں نسبتا زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ احمد آباد ، چکمگلورو ، مراد آباد اور رانچی میں کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر) 98فیصد کے معیار سے بہت نیچے دیکھی گئی ہے ۔
آٹھ لائسنس یافتہ سروس علاقوں (ایل ایس اے) میں کیے گئے ڈرائیو ٹیسٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
سیریل نمبر
|
احاطہ کردہ شہر/راستے
|
لائسنس یافتہ سروس ایریا
|
ڈرائیو ٹیسٹ کی مدت
|
طے شدہ فاصلہ
|
کارکردگی کا خلاصہ
(منسلک)
|
1
|
رانچی شہر اور ضلع لاتیہار
|
بہار
|
24-05-2025 to 28-05-2025
|
City: 218.6 Kms
Walk Test: 3.4 Kms
|
ضمیمہ اے
|
2
|
احمد آباد شہر
|
گجرات
|
05-05-2025 to 14-05-2025
|
City: 381.7 Kms
Railway: 247.1 Kms
Coastal: 15.6 Kms
|
ضمیمہ بی
|
3
|
ریلوے: احمد آباد تا بھاو نگر
|
ہریانہ
|
20-05-2025 to 23-05-2025
|
City: 254.7 Kms
Walk Test: 1.2 Kms
|
ضمیمہ سی
|
4
|
ساحلی: گھوگھا پورٹ، بھاو نگر
|
ہماچل پردیش
|
26-05-2025 to 28-05-2025
|
City: 116.6 Kms
Walk Test: 2.3 Kms
Highway: 283.9 Kms
Railway: 384.8 Kms
|
ضمیمہ ڈی
|
5
|
پانی پت شہر
|
کرناٹک
|
21-05-2025 to 24-05-2025
|
City: 308.7Kms
Walk Test: 6.7 Kms
Highway: 239.8 Kms
|
ضمیمہ ای
|
6
|
اونا اور منڈی سٹی
|
تمل ناڈو
|
06-05-2025 to 09-05-2025
|
City: 398.6 Kms
|
ضمیمہ ایف
|
7
|
ہائی وے: اونا سے منڈی
|
یوپی (مشرق)
|
10-05-2025 to 12-05-2025
|
City: 215.8 Kms
Walk Test: 3.0 Kms
|
ضمیمہ جی
|
8
|
ریلوے:
|
یوپی (مغربی)
|
05-05-2025 to 21-05-2025
|
City: 278.3 Kms
Highway: 325 Kms
|
ضمیمہ ایچ
|
تفصیلی رپورٹس ٹی آراے آئی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔کسی وضاحت یا معلومات کے لیے جناب تیج پال سنگھ، مشیر (QoS-I)، TRAI سے ای میل: adv-qos1@trai.gov.in یا فون نمبر: +91-11-20907759پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click here to see Annexure
************
ش ح ۔ش آ ۔ م ا
Urdu Release No-2341
(Release ID: 2141280)