جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ای سی آئی نے قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کے لیے 60 گیگاواٹ بجلی فروخت کے معاہدوں کا سنگ میل عبور کیا ، جس سے ہندوستان کی صاف ستھری بجلی کی منتقلی کی راہ ہموار ہوئی

Posted On: 01 JUL 2025 12:34PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے تحت سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ ، جوکہ ایک نورتن مرکزی عوامی شعبے کا ادارہ ہے،نے قابل تجدید توانائی (آر ای) کی صلاحیت کے 60 گیگا واٹ (جی ڈبلیو) سے زیادہ بجلی فروخت معاہدوں (پی ایس اے) کو عملی جامہ پہنانے کا سنگ میل حاصل کیا ہے ۔ یہ صاف-ستھری اور پائیدار توانائی کے مستقبل کی طرف ملک کی پیش رفت میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے اور ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کے استعمال کے مثبت رجحان کی عکاسی کرتا ہے ۔

بجلی کی فروخت کے معاہدوں میں شمسی ، پن بجلی اور ہائبرڈ توانائی کے پروجکٹوں کے متنوع پورٹ فولیو کا احاطہ کیا گیا ہے ، جو اجتماعی طور پر ہندوستان کی بڑھتی ہوئی آر ای صلاحیت کے ایک اہم حصے کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ ان معاہدوں کے ذریعے ، ایس ای سی آئی پیدا شدہ بجلی کی طویل مدتی خریداری کی ضمانت دیتا ہے ، جو ملک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی عملداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیولپرز اور سرمایہ کاروں کو ادائیگی کا تحفظ فراہم کرتا ہے ۔ اس طرح کے طویل مدتی انتظامات ہندوستان کے آر ای شعبے کی مکمل صلاحیت کوبروئے کارلانے کے لیے اہم ہیں ۔ قابل تجدید توانائی کے حصول کو محفوظ بنا کر ، ایس ای سی آئی قابل تجدید توانائی مارکیٹ کو مضبوط کرتا ہے ، ڈیولپرز اور مالیاتی شراکت داروں کو راغب کرتا ہے ، اور ہندوستان کی کم کاربن والی معیشت کے لیے سرمائے کے بہاؤ کو آسان بناتا ہے ۔

ایس ای سی آئی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب سنتوش کمار سارنگی نے کہا کہ "قیام کے صرف چودہ برسوں میں 60 گیگاواٹ مالیت کے بجلی کی فروخت کے معاہدوں پر دستخط کرنا ایس ای سی آئی کے سفر کے لیے ایک نمایاں لمحہ ہے ۔ ایس ای سی آئی اس بات کو یقینی بنانے میں سب سے آگے ہے کہ ہندوستان صاف ستھری توانائی کے اپنے حوصلہ منداہداف کو پورا کرنے کی راہ پر گامزن رہے ۔ ہمیں پائیدار اور کم کاربن والے مستقبل کی طرف ملک کی منتقلی میں تعاون کرنے پر فخر ہے ۔

مستقبل کے اقدامات توانائی ذخیرہ کرنے کے جدید حل ، آر ای سپلائی چین کو مضبوط بنانے ، گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا کی پیداوار کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ بجلی کی فراہمی کے جدید ماڈلز پر توجہ مرکوز کریں گے ۔ یہ کوششیں قابل تجدید توانائی کی منتقلی کو تیز کریں گی اور ہندوستان کے آب و ہوا سے متعلق وعدوں کی حمایت کریں گی ۔

*************

 

UN-2325

(ش ح۔م ش۔ف ر)


(Release ID: 2141093) Visitor Counter : 4