وزارتِ تعلیم
ڈائٹ لیہ میں این ایم ایم ایس ایس پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد
Posted On:
30 JUN 2025 6:26PM by PIB Delhi
محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی، وزارت تعلیم (ڈی او ایس ای ایل) کی جانب سے قومی مینز- کم - میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس ) پر ایک روزہ ورکشاپ 28 جون 2025 کو ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ڈائٹ) لیہ میں منعقد کی گئی، جس کی صدارت ڈی او ایس ای ایل کی اقتصادی مشیرمحترمہ اے سریجا نے کی۔اس پروگرام کا مقصد اسکالرشپ سے متعلقہ عمل کو آسان بنانا اور ضلع و ادارہ نوڈل افسران(ڈی این اوز؍ آئی این اوز) کو جدید معلومات اور عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا تاکہ اسکیم کی مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ورکشاپ کا مرکز درخواست دینے اور تصدیق کے عمل کو آسان بنانا، عملی مشکلات کو دور کرنا اور ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر(ڈی بی ٹی) کے طریقہ کار کی وضاحت کرنا تھا۔ماہرانہ زیر قیادت تکنیکی نشستوں میں درخواست کی پروسیسنگ، اہلیت کی تصدیق کے اصول اور ڈیجیٹل ورک فلو پر تفصیلی تربیت دی گئی۔ورکشاپ میں کل 311 شرکاء نے حصہ لیا، جن میں سے 192 افسران کرگل ضلع اور 119 لیہ ضلع سے تھے، جو مرکز کے تمام حصوں کی شاندار نمائندگی ظاہر کرتی ہے۔
اس موقع پر محترمہ اے سریجا نے اقتصادی طور پر کمزور طبقات کے بچوں کو وقت پر اسکالرشپ کی ادائیگی کی اہمیت اور ریاستی سطح کے افسروں کی جانب سے نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر درخواستوں کی فوری تصدیق کی ضرورت پر زور دیا۔
محترمہ پریہ گوپال سینئر ٹیکنیکل ڈائریکٹر (این آئی سی) نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) نے 26-2025 کے دوران این ایس پی میں رجسٹریشن اور تصدیق کی نئی خصوصیات پر پریزنٹیشن دی، جس کے بعد ضلع نوڈل افسران (ڈی این اوز)، ادارہ نوڈل افسران (آئی این اوز) اور مرکز کے انتظامی اہلکاروں کے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جناب روی رنجن، انڈر سیکرٹری ( ڈی بی ٹی مشن) نے نیشنل اسکالرشپ پورٹل کے ذریعے این ایم ایم ایس ایس اسکالرشپ کی آن لائن رجسٹریشن، تصدیق اور ادائیگی کے عمل کے نفاذ کے طریقہ کار پیش کیے۔
ان معزز مہمانوں نے پالیسی کے فریم ورک پر روشنی ڈالی، شرکاء کے سوالات کے جواب دیے اور اسکالرشپ کی فراہمی میں شفافیت اور کارکردگی کی اہمیت پر زور دیا۔
مزید برآں، انہوں نے تمام نوڈل افسران کو وہاٹس ایپ گروپس اور مخصوص پورٹل پر مبنی معاونت کے ذریعے مسلسل تکنیکی مدد فراہم کرنے کا عہد کیا، تاکہ سوالات کا بروقت حل یقینی بنایا جا سکے اور اسکیم کی بہتر عمل درآمد ممکن ہو سکے۔
ان انٹرایکٹو سیشنز میں زمینی حقائق اور چیلنجز کے عملی حل اور رہنمائی فراہم کی گئی، جس سے نوڈل افسران کی انتظامی صلاحیتوں کو مضبوطی حاصل ہوئی۔ یہ اقدام محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی (ڈی او ایس ای ایل) کے اس پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ مرکزی اسکالرشپ اسکیموں کی بروقت، شفاف اور طلبہ مرکزیت پر مبنی نفاذ کو پورے خطے میں یقینی بنائے۔
مرکزی سیکٹر اسکیم کے تحت، جسے ‘‘قومی مینز –کم- میرٹ اسکالرشپ اسکیم’’ کہا جاتا ہے، معاشی طور پر کمزور طبقات کے مستحق طلبہ کو اسکالرشپ دی جاتی ہے تاکہ وہ آٹھویں جماعت میں تعلیم چھوڑنے سے بچ سکیں اور سیکنڈری سطح پر اپنی تعلیم جاری رکھیں۔ ہر سال نویں جماعت سے منتخب طلبہ کو ایک لاکھ نئی اسکالرشپس دی جاتی ہیں اور ان کی دسویں جماعت سے بارہویں تک تجدیدجاری رہتی ہے، جو ریاستی حکومت، سرکاری امدادی اسکولوں اور مقامی اداروں کے اسکولوں میں زیر تعلیم ہوتے ہیں۔ اسکالرشپ کی رقم سالانہ 12,000 روپے ہے۔
وہ طلبہ جن کے والدین کی سالانہ کل آمدنی تمام ذرائع سے 3,50,000 روپے سے زیادہ نہ ہو، اسکالرشپ حاصل کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔ اسکالرشپ کے لیے انتخابی امتحان میں حصہ لینے کے لیے طلبہ کو ساتویں جماعت کے امتحان میں کم از کم 55 فیصد نمبر یا مساوی گریڈ حاصل کرنا لازمی ہے ( اس معیار میں ایس سی؍ ایس ٹی طلبہ کے لیے5 فیصد تک راحت دی جاتی ہے)۔
****
ش ح۔ش ت۔ ش ت
U NO: 2300
(Release ID: 2140903)