وزارت دفاع
بحریہ کی اعزازی تقریب ۔ 2025
Posted On:
27 JUN 2025 9:00PM by PIB Delhi
ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی، چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این ایس) نے 27 جون 2025 کو نئی دہلی میں نو تعمیر شدہ "نوسینا بھون" میں پہلی بار منعقدہ بحریہ کی اعزازی تقریب کے دوران، صدرِ جمہوریہ ہند کی جانب سے بحری اہلکاروں کو بہادری اور نمایاں خدمات کے اعزازات پیش کیے۔
یہ اعزازات بحری اہلکاروں کی شجاعت، قیادت، پیشہ ورانہ کارکردگی اور نمایاں خدمات کے اعتراف اور اعزاز کے طور پر عطا کیے گئے۔
تقریب کے دوران کل 51 اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا گیا جن میں ایک یدھ سیوا میڈل، تیرہ نوسینا میڈل (بہادری)، آٹھ نوسینا میڈل (فرض شناسی) اور سترہ وِشِشٹھ سیوا میڈل شامل ہیں۔
تقریب کے دوران کل 51 اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا گیا جن میں ایک یدھ (یودھ) سیوا میڈل، تیرہ نوسینا میڈل (بہادری)، آٹھ نوسینا میڈل (فرض شناسی) اور سترہ وششٹھ سیوا میڈل شامل ہیں۔
تقریب کے دوران، چیف آف دی نیول اسٹاف نے جناب دھرمبیر سنگھ نیگی، سابق پی او ای ایل (پی ) کو 15 جولائی 2024 کو ہنڈن نہر میں ڈوبنے والے شخص کو بچانے پر جیون رکشا پدک سے نوازا۔ اس کے علاوہ، فلائٹ سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے کپتان روی دھیر میموریل میڈل اور الیکٹرانکس، کمپیوٹرز اور اپلائیڈ سائنسز کے میدان میں نمایاں تحقیق کے لیے لیفٹیننٹ وی کے جین میموریل میڈل بھی پیش کیے گئے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ٹرافی برائے بہترین ماحولیاتی عملی اقدامات صنعتی اور غیر صنعتی زمروں میں بالترتیب میٹریل آرگنائزیشن (وزاک) اور آئی این ایس شیو جی کو دی گئی۔
چیف آف دی نیول اسٹاف نے گزشتہ سال کی شاندار خدمات کے اعتراف میں مختلف یونٹس کو یونٹ سِٹیشنز بھی پیش کیں۔ آپریشنل یونٹس کی کیٹیگری میں آئی این ایس شیوالک، ترشول، کرنا، اور فلائٹ اسکواڈرن آئی این اے ایس 316 کو یہ اعزاز دیا گیا۔ شور اسٹیبلشمنٹس کی کیٹیگری میں آئی این ایس ساتواہنا، راجالی، اور تونیر کو سِٹیشنز سے نوازا گیا۔
موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ موقع نہ صرف بھارتی بحریہ کی جانب سے اپنے اہلکاروں کی بہادری اور فرض شناسی کے نمایاں اقدامات کا باضابطہ اعتراف ہے، بلکہ یہ بحریہ کی پائیدار روح، مشکل حالات میں حوصلے اور خود سے بڑھ کر خدمت کے عزم کی ایک مضبوط علامت بھی ہے۔
اس تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ اور بھارتی بحریہ کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
تقریب کا اختتام چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ایوارڈ یافتگان اور ان کے اہل خانہ کے لیے دیے گئے عشائیے پر ہوا، جس میں بحریہ کے نعرے 'قومی بحری مفادات کا تحفظ – کسی بھی وقت، کہیں بھی' کا اعادہ کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –اس ک۔م ش )
U. No.2273
(Release ID: 2140699)
Visitor Counter : 3