بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ای ٹی ایج ایس سی ایم فیسٹ 2025: آئی ڈبلیو اے آئی کے’’جَل مارگ وِکاس پروجیکٹ‘‘ کو سنکلپ سے سدھی انفراسٹرکچر اعزاز عطا
Posted On:
28 JUN 2025 4:55PM by PIB Delhi
ای ٹی ایج سپلائی چین مینجمنٹ فیسٹ 2025، جو 26-27 جون کو نئی دہلی میں منعقد ہوا، میں وزارتِ بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گذرگاہوں کے تحت اندرونی آبی راستوں سے متلعق بھارتی اتھارٹی (آئی ڈبلیو اے آئی) کو ’’سنکلپ سے سدھی انفراسٹرکچر آنر‘‘ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز جل مارگ وکاس پروجیکٹ (جے ایم وی پی) کے کامیاب نفاذ کے صلے میں دیا گیا۔
یہ منصوبہ قومی آبی گزرگاہ -1 (دریائے گنگا) کی صلاحیت میں اضافے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے، جو اتر پردیش کے وارانسی سے مغربی بنگال کے ہلدیا تک 1390 کلومیٹر طویل دریا کے راستے پر محیط ہے اور جھارکھنڈ اور بہار سے بھی گزرتا ہے۔
آئی ڈبلیو اے آئی اس پروجیکٹ کے تحت نیشنل واٹر وے-1 کی 9 مختلف راہداریوں میں ملٹی ماڈل اور انٹر ماڈل ٹرمینل، نیویگیشنل لاک، کمیونٹی جیٹیوں کی تعمیر اور فیئروے کی دیکھ بھال کا کام کر رہا ہے تاکہ دریائے گنگا کی آبی گذرگاہوں کی قابلِ نقل و حمل حالت کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ منصوبہ عالمی بینک کے مالی اور تکنیکی معاونت سے نافذ کیا جا رہا ہے۔
’’سنکلپ سے سدھی انفراسٹرکچر آنرآئی ڈبلیو اے آئی‘‘ کے ذریعے ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ (آئی ڈبلیو ٹی) کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے شاندار بنیادی ڈھانچے کے کاموں کا اعتراف ہے۔
جل مارگ وکاس پروجیکٹ کے نفاذ کے بعد نیشنل واٹر وے-1 پر کارگو کی نقل و حمل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو چند سال قبل 5 ملین میٹرک ٹن سالانہ سے بڑھ کر اب 16 ملین میٹرک ٹن سالانہ ہو گیا ہے۔
نیشنل واٹر وے-1، آئی ڈبلیو اے آئی کی ’’جل واہک‘‘ کارگو پروموشن اسکیم کے لیے مرکزی حیثیت رکھتا ہے، جس کا مقصد کارگو کو سڑک یا ریل سے آبی راستوں کی طرف منتقل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس اسکیم کے تحت کولکاتا سے پٹنہ اور کولکاتا سے وارانسی تک باقاعدہ سروسز جاری ہیں۔
اس کے علاوہ، دنیا کی سب سے طویل کروز ’’گنگا ولاس‘‘ کی کامیابی نے دریائے گنگا پر کروز سیاحت کے لیے نئی راہیں کھولی ہیں۔
آنے والے برسوں میں، آئی ڈبلیو اے آئی دریائے گنگا کے کنارے کروز ٹرمینل، فریٹ ولیج اور جہاز مرمت کی سہولیات قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ پائیدار کارگو اور کروز ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا جا سکے۔
ایس سی ایم فیسٹ 2025 میں آئی ڈبلیو اے آئی کی طرف سے چیف انجینئر اور پروجیکٹ مینیجر جے ایم وی پی، جناب ارون کمار مشرا نے یہ اعزاز وصول کیا۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 2245
(Release ID: 2140446)