یو پی ایس سی
یوپی ایس سی این ڈی اے اور این اے ایگزامنیشن (II)، 2025 اور سی ڈی ایس ایگزامنیشن (II)، 2025 کے لیے ، ایک مرتبہ کی پہل قدمی کے طور پر، تین دنوں کے لیے ’’کرکشن ونڈو‘‘ کھولے گا
Posted On:
26 JUN 2025 6:40PM by PIB Delhi
یونین پبلک سروس کمیشن خواہش مندوں/ امیدواروں کے لیے ایک مرتبہ کی پہل قدمی کے طور پر تین دنوں کے لیے ’’کرکشن ونڈو‘‘ کھولنے کا منصوبہ وضع کر رہا ہے تاکہ وہ این ڈی اے اور این اے ایگزامنیشن (II)، 2025 اور سی ڈی ایس ایگزامنیشن (II)، 2025 کے لیے پُر کی گئیں درخواستوں میں اپنی غلطیوں کی تصحیح کر سکیں۔ یہ کرکشن ونڈو امیدواروں کو ’کامن ایپلی کیشن فارم‘ اور ’ایگزامنیشن ایپلی کیشن فارم‘ میں اپنی تفصیلات میں ترمیم اور لازمی تصحیح کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
یو پی ایس سی آن لائن ایپلی کیشن پورٹل کے چار حصے ہیں، ہوم پیج پر 4 الگ الگ کارڈز میں ترتیب دیے گئے ہیں، جن میں سے تین یعنی اکاؤنٹ بنانا، یونیورسل رجسٹریشن اور کامن ایپلی کیشن فارم میں وہ معلومات ہیں جو تمام امتحانات کے لیے عام ہیں اور امیدوار کسی بھی وقت بھر سکتے ہیں۔ چوتھا حصہ یعنی امتحانات امتحان کا مخصوص ماڈیول ہے اور اس میں امتحانی نوٹس، امتحانی درخواست اور درخواست کی حیثیت شامل ہے۔
’’کرکشن ونڈو‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، یو پی ایس سی کے چیئرمین ڈاکٹر اجے کمار نے کہا، ’’ آن لائن پورٹل کسی بھی ایپلی کیشن فارم کو حتمی طور پر جمع کرنے سے قبل تصحیح کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کے باوجود، ظاہری طور پر، درخواست کنندگارن کے ذریعہ اپنے دستاویزات منسلک کرنے اور اپنی تفصیلات بھرنے میں چند غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔ چونکہ پورٹل نیا ہے اور درخواست کنندگان پہلی مرتبہ معلومات پُر کر رہے ہیں، لہٰذا یو پی ایس سی ایک مرتبہ کی پہل قدمی کے طور پر درخواست گزارنے کے عمل کے دوران پر کی گئی کوئی بھی غلط معلومات کی تصحیح اور اصلاح کا ایک موقع فراہم کر رہا ہے۔‘‘
ڈاکٹر اجے کمار نے مزید کہا، ’’ کرکشن ونڈو کو مصروف عمل بنانے کے لیے ضروری سافٹ ویئر ماڈیول، این آئی سی کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے اور جیسے ہی یہ تیار اور ٹیسٹ ہو گا، اسے درخواست دہندگان کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔ وہ درخواست دہندگان جو کرکشن ونڈو سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، وہ یو پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اعلان کا انتظار کر سکتے ہیں، جس میں صحیح تاریخوں کی تفصیلات درج ہوں گی۔ کرکشن ونڈو، صرف ایک مرتبہ کی پہل قدمی کے طور پر، تین دن کے لیے دستیاب رہے گی۔‘‘
نیا آن لائن ایپلی کیشن پورٹل 28 مئی 2025 کو لانچ کیا گیا تھا، جس نے پرانے ’وَن ٹائم رجسٹریشن ‘ (او ٹی آر) ماڈیول کی جگہ لی ۔ سی ڈی ایس ایگزام- II، 2025 اور این ڈی اے اور این اے – II، 2025 جن کی مشتہری 28 مئی 2025 کو کی گئی تھی، کو نئے آن لائن ایپلی کیشن پورٹل کے توسط سے تسلیم کیا گیا۔
یو پی ایس سی آن لائن پورٹل تک https://upsconline.nic.in پر جاکر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2189
(Release ID: 2139984)