عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

2025-26 کی نیشنل گڈ گورننس ویبینار سیریز کے تحت 28واں ویبینار 26 جون 2025 کو ‘اضلاع کی ہمہ جہت ترقی’ کے موضوع پر منعقد ہوا، جس کا مقصد بہترین عملی نمونوں کو عام کرنا اور دوسرے اضلاع میں ان کی نقل و ترویج کو فروغ دینا تھا


اس ویبینار میں جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ اور آسام کے ضلع تینسکیا کی جانب سے قومی سطح کے سامعین کو ان اضلاع میں اختیار کی گئی ترقیاتی پہل کاریوں  پر تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کی گئیں

Posted On: 26 JUN 2025 3:50PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم نے محکمہ اصلاحاتِ انتظامیہ و عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی)کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلع کلکٹروں اور دیگر افسران کے ساتھ ورچوئل کانفرنسز/ویبینارز کا انعقاد کرے، جن میں وزیر اعظم ایوارڈ برائے عوامی انتظامیہ میں امتیازی کارکردگی کے سابقہ فاتحین کو مدعو کیا جائے تاکہ وہ اپنے تجربات پیش کریں۔

اس اقدام کا مقصد ان کامیاب تجربات اور بہترین عملی نمونوں کو وسیع پیمانے پر پھیلانا اور دوسرے اضلاع و اداروں میں ان کی نقل و ترویج کو فروغ دینا ہے، تاکہ بہتر حکمرانی اور مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

image001C5QP.png

وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق، محکمہ اصلاحاتِ انتظامیہ و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) نے اپریل 2022 سے ہر ماہ ایک نیشنل گڈ گورننس ویبینارکا انعقاد کیا ہے، اور اب تک 28 ویبینارزمنعقد کیے جا چکے ہیں۔ ان ویبینارز کا مقصد وزیر اعظم کے ایوارڈ برائے عوامی انتظامیہ میں کامیاب نامزدگیوں کی معلومات کو عام کرنا اور ان کی دوسرے علاقوں میں نقل و توسیع کو فروغ دینا ہے۔

ہر ویبینار میں تقریباً 1000 افسران شریک ہوتے ہیں، جن میں لائن ڈپارٹمنٹس، ریاستی حکومتوں، ضلع کلکٹروں، ریاستی انتظامی تربیتی اداروں اور مرکزی تربیتی اداروں سے تعلق رکھنے والے افسران شامل ہوتے ہیں۔

یہ ویبینارز نہ صرف ان اقدامات کی موجودہ حیثیت، ان کے ادارہ جاتی استحکام اور پائیداری کو اجاگر کرتے ہیں، بلکہ ان کی نقل اور توسیع کی صورتحال کے بارے میں بھی بصیرت فراہم کرتے ہیں۔

28واں ویبینار 26 جون 2025 کو منعقد ہوا،جس میں سال 2024 کے وزیر اعظم ایوارڈ برائے عوامی انتظامیہ کے تحت ‘اضلاع کی ہمہ جہت ترقی’ کے موضوع پر منتخب دو اقدامات پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشنز پیش کی گئیں:

1. ضلع کپواڑہ (جموں و کشمیر) میں کی گئی پہل کاری، جسے محترمہ آیوشی سودان، ضلع مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے پیش کیا؛

2. ضلع تینسکیا (آسام) میں کی گئی پہل کاری، جسے جناب سوپنِیل پال، ڈپٹی کمشنر تینسکیا نے پیش کیا۔

ویبینار کی صدارت جناب وی سرینیواس، سیکریٹری، ڈی اے آر پی جی نے کی، جس میں محکمہ کے ایڈیشنل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

یہ ویبینار بھارت بھر کے 850 سے زائد مقاماتسے دیکھا گیا، جس میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اصلاحاتِ انتظامیہ کے محکموں کے سینئر افسران، ضلع کلکٹرز، ریاستی اور ضلعی سطح کے افسران، اور مرکزی و ریاستی تربیتی اداروں کے افسران شریک ہوئے۔

***

ش ح ۔ ا م ۔خ م

UN-2178


(Release ID: 2139842)
Read this release in: English , Hindi , Tamil