وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

یہ یادگار آنے والی نسلوں کے لئے ایک یادگار اور نصیحت دونوں  کا کام کرتی ہے: جناب امت شاہ


اس دن کو نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے مواقع کے طور پر یاد رکھیں: جناب  گجیندر سنگھ شیخاوت

وزارت ثقافت نے ایمرجنسی کے 50 سال مکمل ہونے پر دہلی کے تیاگ راج اسٹیڈیم میں 'سمویدھان ہتیا دیوس 2025'  کا اہتمام کیا

Posted On: 25 JUN 2025 8:00PM by PIB Delhi

ایمرجنسی کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر، حکومت ہند کی ثقافت کی وزارت نے آج دہلی کے تیاگ راج  اسٹیڈیم میں سمویدھان ہتیا دیوس 2025 پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام میں داخلی امور اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ اور ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت سمیت  دیگر معززین موجود تھے۔

1.jpg

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے اس طرح کے تاریخی واقعات کو یاد کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا، "اگرچہ برے واقعات کو عام طور پر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ  فراموش کر دیا جاتا ہے، لیکن قومی اور سماجی زندگی سے متعلق واقعات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے تاکہ ایک ذمہ دار، منظم اور چوکس نوجوان ہماری جمہوریت کے دفاع کے لیے تیار ہوسکیں۔" جناب شاہ نے بتایا  کہ اس جذبے نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہر سال 25 جون کو'سمودھان ہتیا  دیوس' کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے  باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

2.jpg

انہوں نے ایمرجنسی کے سیاہ دنوں کو بھی یاد کیا، جب ملک کو  ایک طرح سے  جیل میں تبدیل کر دیا  گیا تھا — ملک کی آواز کو خاموش کردیاگیا تھا، عدالتیں بے اختیار ہو گئیں اور مصنفین پر سینسر کے ذریعے  بندش لگا دی گئی تھی۔ ان واقعات کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "یہ باتیں آنے والی نسلوں کے لیے ایک یادگار اور نصیحت دونوں  کا کام کرتی ہیں۔"

3.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے جمہوریت کی اولین اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 25 جون 1975 ہندوستان کی جمہوری تاریخ کا ایک سیاہ باب تھا، جب ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی اور شہریوں کے بنیادی حقوق معطل کردیئے گئے تھے۔ جناب شیخاوت نے نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اس دن کو منانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آئینی حقوق اور جمہوری اصولوں کی خلاف ورزیاں کبھی نہ دہرائی جائیں گی۔

4.jpg

تقریب کے دوران ایک اہم لمحے میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے 'دی ایمرجنسی ڈائریز – ایئرز دیٹ فورجڈ اے لیڈر' نامی کتاب  کا اجرا بھی کیا، جس میں  ایمرجنسی مخالف تحریک کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تجربات کو مرتب کیاگیا ہے۔

اس تقریب میں الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی، ریلویز اور اطلاعات  ونشریات کے مرکزی وزیر جناب  اشونی ویشنو، دلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونے کمار سکسینہ ، دلی کی وزیراعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا اور کئی دیگر معززین بھی موجود تھے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ م ذ

U.NO.2171


(Release ID: 2139806)
Read this release in: English , Hindi