اسٹیل کی وزارت
این ایم ڈی سی نے چھتیس گڑھ کے قبائلی نوجوانوں کے لیے مکمل مالی معاونت والے تعلیمی پروگراموں کے لیے درخواستیں طلب کی
Posted On:
26 JUN 2025 12:14PM by PIB Delhi
این ایم ڈی سی لمیٹڈ، جو بھارت کا سب سے بڑا خام لوہے اور معدنیات پیدا کرنے والا ادارہ ہے، جامع ترقی اور برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی مضبوط وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔ ادارہ اپنی نمایاں سی ایس آر پہل ‘بالیکا شِکشا یوجنا’ کے لیے درخواستیں طلب کر رہا ہے اور اپالو یونیورسٹی، چتور کے ساتھ اشتراکِ عمل میں ایک انقلابی ‘میڈیکل ٹیکنالوجی پروگرام’ کا آغاز کر رہا ہے، جس کا مقصد قبائلی نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے میں موجود خلاء کو ختم کرنا ہے۔
- قبائیلی لڑکیوں (ایس ٹی) کے لیے- بالیکا شکشا یوجنا
اس مرکزی منصوبے کے تحت، این ایم ڈی سی چھتیس گڑھ کے بستر، دانتہ واڑہ، سکما، کونڈا گاؤں، بیجا پور اور نارائن پور کے نوجوان قبائلی لڑکیوں کو مکمل 100 فیصد مفت نرسنگ تعلیم فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ معروف اداروں جیسے اپالو اسکول آف نرسنگ، یشودا اسکول آف نرسنگ اور کے آئی ایم ایس کالج آف نرسنگ حیدرآبادمیں بی ایس سی (چار سالہ نرسنگ) اور جی این ایم (تین سالہ) کورسز مکمل کرسکیں گے۔ اس کورس میں کل 200 نشستیں دستیاب ہیں، جن میں سے 110 نشستیں بی ایس سی نرسنگ کے لیے اور 90 نشستیں جی این ایم (جنرل نرسنگ اور مڈوائفری) کورسز کے لیے مختص ہیں۔ اس پروگرام میں تمام تعلیمی اخراجات بشمول ٹیوشن، ہوسٹل اور تعلیمی مواد شامل ہیں، جس کی مجموعی لاگت فی طالبہ تقریباً 12 سے 15 لاکھ روپے تک ہے۔
درخواست دہندہ کے خاندان کی سالانہ آمدنی 72,000 روپے سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 جون 2025 ہے۔
- پسماندہ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے- میڈیکل ٹیکنالوجی پروگرام
این ایم ڈی سی، اپالو یونیورسٹی، چتور کے ساتھ شراکت میں، دانتہ واڑہ اور بستر اضلاع کے اہل شیڈولڈ ٹرائب (ایس ٹی) طلبہ کے لیے مکمل مالی معاونت کے ساتھ الائیڈ ہیلتھ کیئر تعلیم فراہم کر رہا ہے۔
یہ پہل، جو فی طالب علم تقریباً 12 سے 15 لاکھ روپے کی مکمل مالی معاونت کے ساتھ چلائی جا رہی ہے، قبائلی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارتوں سے لیس کر کے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا مقصد ہے۔ اس پروگرام میں کل 90 نشستیں دستیاب ہوں گی جن میں سے 60 فیصد نشستیں لڑکیوں کے لیے مختص اور 40 فیصد لڑکوں کے لیے مختص ہوں گی۔ اس پہل کے تحت خصوصی بی ایس سی پروگرامز میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنالوجی، میڈیکل لیب ٹیکنالوجی، اینستھیزیالوجی اور آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن، امیجنگ ٹیکنالوجی، فزیشن اسسٹنٹ اور رینل ڈایلیسس ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
اس پروگرام کے لیے درخواستیں30 جون 2025 تک منظور کی جائیں گی۔ این ایم ڈی سی گزشتہ 60 سال سے زائد عرصے سے چھتیس گڑھ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جہاں اس کے دو بڑے کانکنی کے مراکز ہیں۔ یہ نئے تعلیمی اقدامات خطے کے قبائلی نوجوانوں کے لیے ترقی اور روزگار کے نئی راہ ہموار کریں گے۔
****
ش ح۔ت ف۔ ش ت
U NO: 2168
(Release ID: 2139792)