قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی، ہندوستان نے اڈیشہ کے رائے گڑھ ضلع میں درج فہرست ذات کے ایک شخص کے ساتھ شادی کے بعد گاؤں والوں کی طرف سے درج فہرست قبائلی خاتون کے خاندان کے سماجی بائیکاٹ کی اطلاع پر از خود نوٹس لیا ہے
مبینہ طور پر گاؤںوالوں نےکمیونٹی میں واپس لانے کیلئے اس کے کنبے کے افراد کے سر منڈوانے کی رسم ادا کی
ریاستی چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ مانگی گئی
Posted On:
25 JUN 2025 2:59PM by PIB Delhi
ہندوستان کےنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اڈیشہ کے رائے گڑھ ضلع میں درج فہرست قبائل کی ایک خاتون کی شادی درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے ہونے کے بعد اس کے کنبے کے افراد کا گاؤں کے لوگوں نے سماجی بائیکاٹ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق گاؤں والوں نے مطالبہ کیا کہ اگر خاتون کے کنبے کو کمیونٹی میں واپس لانا ہے، تو اس کے لئے سرمنڈوانے کی رسم ادا کرنی ہوگی۔ انہیں اس بات کی بھی دھمکی دی گئی تھی کہ اگر انہوں نے رسم کی تعمیل کرنے سے انکار کیا تو غیر معینہ مدت کیلئے ان کابائیکاٹ کیا جائے گا۔
کمیشن نے کہا کہ اگراطلاعات درست ہیں، تو یہ بہ حیثیت انسان ان کے حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین معاملہ ہے۔ اس لئے کمیشن نے اڈیشہ حکومت کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، 21 جون، 2025 کو، خاتون کے کنبے کے افراد نے مبینہ طور پر گاؤں والوں کے حکم کی تعمیل کی اور رسم کے حصے کے طور پر، کنبے کے 40 افراد کے سر منڈوا دیئے گئے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ خ م
(Release ID: 2139617)
Visitor Counter : 3