کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مودی حکومت نے انقلابی تبدیلی کو فروغ دیا ہے: جناب پیوش گوئل
حکومت کی توجہ’سیوا، سوشاسن اور نواچار‘ پر مرکوز ہے: جناب پیوش گوئل
Posted On:
24 JUN 2025 10:21PM by PIB Delhi
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے بتدریج ترقی کی بجائے انقلابی تبدیلی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس کا ہدف صرف ترقی نہیں بلکہ جامع، پائیدار اور دیانت دار ترقی ہے۔
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب گوئل نے یہ بات مرچنٹس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایم سی سی آئی) کی جانب سے منعقدہ ایک ویبینار میں کہی، جس کا عنوان تھا’’ عالمی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے :بھارت کی پانچ کھرب ڈالر کی معیشت بننے کی طرف گامزن‘‘۔
تجارت و صنعت کے وزیر نے کہا کہ ان کی حکومت ایسی ترقی کو فروغ دے رہی ہے جو بھارت کی زمینی حقیقت سے ہم آہنگ ہو اور جس کی بنیاد سیوا ، سُشاسن اور نواچار پر مبنی ہو۔
جناب گوئل نے کہا کہ بھارت پانچ ٹریلین ڈالرکی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے اور آئندہ تین سال میں یہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ’’2027 تک ہمارا مقصد ہے کہ بھارت دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے۔‘‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ فریق-حکومت، صنعت، کاروباری برادری، تاجر اور 140 کروڑ بھارتی عوام وزیر اعظم کے’’وکست بھارت 2047‘‘ ویژن کے ساتھ پوری طرح ہم آہنگ ہیں۔
وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ایم سی سی آئی امرت کال کے دوران بھارت کو ترقی کے اس ہدف تک پہنچانے میں نہایت اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مکالمے حکومت کو بہتر طور پر یہ سمجھنے میں مدد کرتے ہیں کہ عالمی سطح پر غیر یقینی حالات، اتار چڑھاؤ اور بے یقینی کے باوجود صنعتوں کی مدد کے لیے کس طرح کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ’’تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ عظیم معیشتیں پرسکون حالات میں نہیں بنتیں، بلکہ ناموافق حالات میں پروان چڑھتی ہیں۔‘‘
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ بھارت کا وقت ہے، ہمیں اس وقت کا صحیح استعمال کرنا ہوگا— اور ہمیں اس موقع کو رائیگاں نہیں جانے دینا چاہئے۔
انہوں نے ایم سی سی آئی کے 124 سالہ سفر کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ حکومت، صنعتوں اور دیگر شراکت دار کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’ایم سی سی آئی تجارت کو متحرک کرکرنے اور صنعتوں کو جوڑنے کا کام کرتی ہے اور یہی اس کا اصل کام ہے۔ ‘‘
وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت نے حساس معاملات پر اپنے قومی مفادات کا بھرپور دفاع کیا ہے اور ان شعبوں میں فائدے حاصل کیے ہیں جہاں بھارتی صنعت عالمی سطح پر مسابقتی برتری رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھارت بین الاقوامی سطح پر اپنے بلند ترین مقام پر ہے۔انہوں نے کہا: ’’آج بھارتی پاسپورٹ تحفظ اور سلامتی کی ضمانت بن چکا ہے۔‘‘انہوں نے اس سلسلے میں ’’آپریشن سندھو‘‘ کی مثال دی، جو بیرونِ ملک بھارتی شہریوں کی حفاظت کے لیے حکومت کے عزم کی ایک حالیہ مثال ہے۔
بھارت کی اقتصادی قوت پر بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ملک نے ’’فریجائل فائیو‘‘کے زمرے سے نکل کر دنیا کی پانچ بڑی معیشتوں میں جگہ بنا لی ہے۔انہوں نے کہا کہ’’ہماری میکرو اکنامک بنیاد مضبوط ہے۔ ہمارا بینکاری نظام مضبوط اور مستحکم ہے، جس میں قرض فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح ایک بار پھر کم ہو کر 3 فیصد تک آ گئی ہے، جو بھارت کی تاریخ میں سب سے کم سطح میں سے ایک ہے۔‘‘
وزیر موصوف نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ 140 کروڑ بھارتی نوجوان ، جو بڑے خواب اور بلند حوصلے رکھتے ہیں اور بہتر معیارِ زندگی کے لیے کوشاں ہیں۔ حکومت ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے اپنی فیصلہ کن قیادت اور لچکدار معیشت کے ذریعے مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
***
ش ح-ت ف ۔ع د
UR No-2127
(Release ID: 2139456)