زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر زراعت نے ’’وکست کرشی سنکلپ ابھیان‘‘ کا جامع جائزہ لیا


مہم  میں شامل ٹیموں کے نوڈل افسران نے تفصیلی پیش رفت کی رپورٹ پیش کی

ابھیان کے تحت ربیع سیزن کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر وسیع غور و خوض ہوا

’وکست کرشی سنکلپ ابھیان‘ آزاد ہندوستان کے زرعی سفر میں ایک یکسر تبدیلی کا سنگ میل ہے :جناب شیوراج سنگھ چوہان

’زمینی سطح سے ہی پائیدار حل نکلتے ہیں‘:جناب چوہان

دالوں، تیل کے بیجوں، سویا بین، کپاس اور گنے کے لیے ’کراپ وار‘ کی تجویز زیر غور ہے :مرکزی وزیر جناب چوہان

’مستقبل کی حکمت عملیوں کو فصل اور ریاست کے لحاظ سے منصوبہ بندی سے ہم آہنگ کیا جائے گا‘ :جناب چوہان

’تحقیقی ترجیحات و ضروریات کی ایک جامع فہرست تیار کی جائے گی‘:جناب شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے ’وکست کرشی سنکلپ ابھیان‘ کے نتائج اور مستقبل کے روڈ میپ کا جائزہ لیا

Posted On: 24 JUN 2025 9:38PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج آئی سی اے آر پوسا کیمپس، نئی دہلی میں ’وکسٹ کرشی سنکلپ ابھیان‘ پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں 29 مئی سے 12 جون تک چلائی گئی مہم کے نتائج پر توجہ مرکوز کی گئی اور آگے کے اسٹریٹجک روڈ میپ پر غور کیا گیا۔

 

 

2,170 سے زیادہ نوڈل افسران نے ذاتی طور پر اور عملی طور پر مہم سے اہم نتائج، فیلڈ تجربات اور قابل عمل بصیرت افروز معلومات پیش کیں۔ جناب چوہان نے اس مہم کو آزاد ہندوستان میں ایک تاریخی تحریک کے طور پر بیان کیا، جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’لیب ٹو لینڈ‘ ویژن سے ترغیب ملی، جس نے سائنسدانوں کو 60,000 سے زیادہ دیہاتوں سے جوڑا ہے۔

 

 

 

وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پہل آمدنی میں اضافہ، خوراک کی یقینی فراہمی اور ہندوستان کو عالمی فوڈ باسکٹ کی پوزیشن دینے پر نئے سرے سے توجہ کے ساتھ جاری رہے گی۔ انہوں نے بایوفورٹیفائیڈ فصلوں کی ترقی اور انضمام، پائیدار طریقوں اور مشین کاری کے ساتھ ساتھ مٹی کی کیفیت، ساحلی زراعت اور مویشی پروری پر توجہ مرکوز کرنے والی کوششوں پر زور دیا۔

 

 

 

جناب چوہان نے دالوں، تیل کے بیجوں، سویا بین، کپاس اور گنا جیسی بڑی فصلوں کے لیے ’کراپ وار‘ شروع کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے فصل اور ریاست کے لحاظ سے منصوبہ بندی، تحقیقی ترجیح، غیر معیاری تفصیلات کے خلاف سخت ضابطے اور عمل درآمد کے لیے خصوصی ٹیموں کی تشکیل کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

 

 

انہوں نے خصوصی نوڈل افسروں اور سائنسدانوں کی لازمی فیلڈ مصروفیت کے ذریعے کرشی وگیان کیندروں (کے وی کیز) کو مضبوط کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ ربیع سیزن کے لیے دو روزہ کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں پہلا دن عہدیداروں کے لیے اور دوسرا دن زراعت کے وزراء کے لیے ہوگا تاکہ آئندہ ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جاسکے۔

 

 

اس مہم کا مقصد فیلڈ طریقوں کا تجزیہ کرنا،آئی سی اے آر اداروں کے درمیان بین ادارہ جاتی تعلیم کو فروغ دینا، ریاستی محکموں اور کے وی کیز کے ساتھ تال میل کو مضبوط بنانا اور ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کے ساتھ تحقیقی توسیع کی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنا تھا۔

ہریانہ کے وزیر زراعت جناب شیام سنگھ رانا؛ ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو جناب دیوش چترویدی؛ سکریٹری (ڈی اے آر ای) اور ڈائریکٹر جنرل (آئی سی اے آر)ڈاکٹر ایم ایل جاٹ؛ آئی سی اے آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (زرعی توسیع) ڈاکٹر راجبیر سنگھ؛ آئی سی اے آر کےڈپٹی ڈائرکٹر جنرل (کراپ سائنس) ڈاکٹر ڈی کے یادواور دیگر سینئر عہدیدار، سائنسداں اور وائس چانسلر پروگرام کے دوران موجود تھے۔

 

 

آئی سی اے آر کی مختلف ٹیموں کے نوڈل افسران اور ریاستی زراعت کے وزراء بھی ورچوئل وسیلے سےاس تقریب میں شامل ہوئے۔

 

***************

 (ش ح۔ک ح۔م ش)

U:2128

 


(Release ID: 2139443)
Read this release in: English , Hindi