وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کی چوتھی فلیٹ سپورٹ شپ کی تعمیر کے آغاز کے لیے اسٹیل کٹنگ
Posted On:
20 JUN 2025 10:40AM by PIB Delhi
بحری بیڑے کےلیے پانچ فلیٹ سپورٹ شپس (ایف ایس ایس) میں سے چوتھے جہاز کی تعمیر کے آغاز کے لیے ’’اسٹیل کٹنگ‘‘ کی تقریب 19 جون 2025 کو ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ (ایچ ایس ایل) میں منعقد ہوئی، جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سےچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل دنیش کے تریپاٹھی نے شرکت کی۔اس موقع پر ایسٹرن نیول کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل راجیش پندھارکر، سی ڈبلیو پی اینڈ اے کے وائس ایڈمرل راجارام سوامی ناتھن،ایچ ایس ایل کے سی ایم ڈی کوموڈور ہیمنت کھتری، اور ہندوستانی بحریہ اورایچ ایس ایل کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
ہندوستانی بحریہ نے اگست 2023 میں پانچ فلیٹ سپورٹ شپس کے حصول کے لیےایچ ایس ایل کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، جن کی ڈلیوری کا آغاز 2027 کے وسط سے ہوگا۔
ان امدادی جہازوں کے ہندوستانی بحری بیڑے میں شامل ہونے سے سمندر میں تعینات بحری بیڑے کے جہازوں کو ایندھن، پانی، اسلحہ، اور دیگر ادوات کی فراہمی بہتر ہوگی ، جس سے ہندوستانی بحریہ کی ’’بلیو واٹر‘‘ کی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی۔ 40,000 ٹن سے زیادہ وزن ڈھونے کی صلاحیت والے ان جہازوں سےبحری بیڑے کے جہازوں کی سمندر میں طویل مدت تک موجودگی ممکن ہو سکے گی۔ اس کے علاوہ، ہندوستانی بحری بیڑے کی تزویراتی رسائی اور نقل و حرکت میں بھی اضافہ ہوگا۔یہ جہاز اپنے ثانوی کرداروں میں ،انسانی امداد و آفات کی راحت رسانی(ایچ اے ڈی آر) کےآپریشنز، امدادی سامان کی فوری ترسیل،اہلکاروں کے انخلاءاور غیر جنگی انخلائی آپریشن (این ای او) جیسی کارروائیوں کے لیے بھی مکمل طور پر لیس ہوں گے۔
یہ منصوبہ مکمل طور پر دیسی ڈیزائن پر مبنی ہے اوراس میں زیادہ تر سازوسامان ہندوستان کے مقامی مینوفیکچررز سے حاصل کئے جائیں گے۔ ان فلیٹ سپورٹ شپس کی تیاری سےحکومتِ ہند کے ’’آتم نربھر بھارت‘‘،’’میک اِن انڈیا‘‘، اور ’’میک فار دی ورلڈ‘‘ کے وژن کے مطابق ہندوستانی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ ملےگا۔
********
ش ح۔ م ش ع۔ ش ا
U-2088
(Release ID: 2139170)