وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالیات و کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیرنے آج سی بی ڈی ٹی کے پرنسپل چیف کمشنرز کے ساتھ نئی دہلی میں کانفرنس کی صدارت کی


ٹیکس دہندگان کی خدمت (شکایات، احکامات کی تعمیل اور اصلاح)، محصول جمع کرنے اور طلب کے انتظام، مقدمات کے انتظام، تخمینے اور دیگر محکماتی امور (چوکسی اور نظامی منصوبے) سمیت سی بی ڈی ٹی کی مجموعی کارکردگی پر پیش رفت رپورٹ پیش کی گئیں

مرکزی وزیر مالیات نے ٹیکس ریفنڈ کی بروقت کارروائی اور ٹیکس دہندگان کی شکایات کے فعال حل کی ضرورت پر زور دیا

محترمہ سیتارمن نے ہدف شدہ مداخلتوں کے ذریعے شکایات کے بہترازالے پر خاص زور دیا

Posted On: 23 JUN 2025 8:41PM by PIB Delhi

مالیات و کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتامن نے آج نئی دہلی میں انکم ٹیکس کے پرنسپل چیف کمشنرز (Pr.CCsIT) کے اجلاس کی صدارت کی۔

2078-1.jpg

میٹنگ میں محکمہ محصولات کے سکریٹری جناب اروند سریواستو، سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین جناب روی اگروال، سی بی ڈی ٹی کے اراکین اور سی بی ڈی ٹی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

2078-2.jpg

2078-3.jpg

وزیر مالیات کو درج ذیل اہم کارکردگی کے اشاریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا:

ٹیکس دہندگان کی خدمت (شکایات کے ازالے اور ریفنڈز):

  • مالی سال26-2025 کے دوران موصول ہونے والی کل 1,60,229 شکایات(سی پی جی آر اے ایم ایس اینڈ ای-نیوارن) میں سے 1,31,844 شکایات کاازالہ کیاگیا (17.06.2025 تک)، جس سے 82.28 فیصد شکایات کا ازالہ ممکن ہوا۔
  • مالی سال26-2025 میں 19.06.2025 تک جاری کیے گئے ریفنڈز میں مالی سال25-2024 کے مقابلے میں 58.04 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جو ٹیکس دہندگان کو فراہم کی جانے والی بہتر خدمات کو ظاہر کرتا ہے۔
  • مالی سال 26-2025 میںحکم ناموں پر عمل درآمد کی بنیاد پر 23,376 کروڑروپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے اور تصحیح (Rectification) کی بنیاد پر 10,496 کروڑ روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے۔

مقدمات کے انتظام :

  • 10 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی متنازعہ رقم سے متعلق زیر التواء 5.77 لاکھ اپیلوں میں سے مالی سال26-2025 میں 2.25 لاکھ سے زائد اپیلوں کو نمٹانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
  • سال 2024 میں مالی حد میں اضافے کے بعد تقریباً 4605 مقدمات واپس لیے گئے اور اپیل دائر کرنے کی مالی حد میں اضافہ کے سبب تقریباً 3120 مقدمات میں اپیلیں دائر نہیں کی گئیں۔

2078-4.jpg

محترمہ نرملا سیتارمن نے نشاندہی کی کہسنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز(سی بی ڈی ٹی) نے حالیہ برسوں میں کئی اہم اصلاحات کی ہیں،جن میں  خصوصاً فیس لیس اسیسمنٹ، ای-ویری فکیشن سسٹم، ٹیکس میں چھوٹ و سلیب ریٹس میں تبدیلیوں اور ڈیجیٹل سروس ڈیلیوری کے شعبوں میں اصلاحات قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے ان اصلاحات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ٹیکس دہندگان کو ان کے حقیقی فوائد حاصل ہو سکیں۔

مرکزی وزیر مالیات نے تمام پرنسپل چیف کمشنرز آف انکم ٹیکس(پی آر سی سی ایز آئی ٹی) کو ہدایت دی کہ وہ فیس لیس اپیلیٹ اتھارٹیز کے سامنے زیر التواء متنازعہ ٹیکس مطالبات کے نمٹارے کو ترجیح دیں اور اس عمل میں تیزی لائیں۔ اس کا مقصد عدالتی مقدمات کے بوجھ کو کم کرنا اور بروقت حل کو یقینی بنانا ہے، تاکہ نظام پر ٹیکس دہندگان کا اعتماد مزید مستحکم ہو۔

مرکزی وزیر مالیات نے ہدایت دی کہ حالیہ پالیسی تبدیلیوں میں نوٹیفائی کردہ ترمیم شدہ مالی حد سے نیچے آنے والی تمام محکماتی اپیلوں کی نشاندہی کی جائے اور انہیں تین ماہ کی مدت کے اندر واپس لیا جائے۔

مرکزی بجٹ25-2024 میں کےگئے اعلانات کے مطابق، محکمہ کی جانب سے ٹیکس تنازعات میں اپیل دائر کرنے کی مالیاتی حد کو درج ذیل انداز میں بڑھایا گیا ہے:

  • انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل(آئی ٹی اے ٹی) کے لیے: حد50 لاکھ روپے سے بڑھا کر 60؍لاکھ روپے کر دی گئی۔
  • ہائی کورٹ کے لیے: حد 1 کروڑ روپے سے بڑھا کر 2 کروڑروپے کر دی گئی۔
  • سپریم کورٹ کے لیے: حد2 کروڑ روپےسے بڑھا کر 5 کروڑروپے کر دی گئی۔

کانکلیو کے دوران محترمہ سیتارمن نے ٹیکس ریفنڈز کی بروقت کارروائی اور ٹیکس دہندگان کی شکایات کے فعال حل کی ضرورت پر زور دیا۔ پرنسپل چیف کمشنرز آف انکم ٹیکس(پی آر سی سی ایز آئی ٹی) سے کہا گیا کہ وہ ان شعبوں کی قریب سے نگرانی کریں اور ٹیکس دہندگان پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خدمات کی فراہمی اور شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

مرکزی وزیر مالیات نےسی پی جی آر اے ایم ایس اور ای-نیوارن پلیٹ فارمز پر موجود شکایات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سی بی ڈی ٹی کو ہدایت دی کہ شکایات کی نوعیت کا تجزیہ کرتے ہوئے ان کے حل میں تیزی لائی جائے اور نہ صرف موجودہ زیر التواء شکایات کو حل کیا جائے بلکہ ان مسائل کا بھی سدِ باب کیا جائے جو شکایات کی اصل وجہ ہیں۔

محترمہ سیتارمن نے سی بی ڈی ٹی کو ہدایت دی کہ محکمہ سے متعلق شکایات کے ازالے کے نظام جیسےسی پی جی آر اے ایم ایس اور ای-نیوارن میں زیر التواء مقدمات کو نمایاں حد تک کم کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکس دہندگان کی شکایات کا فوری اور معیاری حل مؤثر حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔

محترمہ سیتارمن نے سی پی جی آر اے ایم ایس پلیٹ فارم کی اہمیت کو ٹیکس دہندگان کی شرکت اور شکایات کے ازالے کے ایک کلیدی آلے کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ سی پی جی آر اے ایم ایس کے معاملات کے انتظام میں علاقائی کارکردگی کی سخت نگرانی کی جائے اور جہاں ضرورت ہو اصلاحی اقدامات کیے جائیں تاکہ پورے ملک میں یکساں معیار کی خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔

مرکزی وزیر مالیات نے پرنسپل چیف کمشنرز(پی آر سی سی ایز) سے درخواست کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹیکس کی تعمیل کے عمل آسان، زیادہ شفاف اور ٹیکس دہندگان کے موافق ہوں۔ انہوں نے تعمیل کے لیے ایک منظم، عمل پر مبنی نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا، جس سے وقت کے ساتھ ٹیکس دہندگان کے لیے آسانی پیدا ہوگی اور تمام شعبوں میں خود رضاکار تعمیل میں بہتری آئے گی۔

وزیر مالیات نے مختلف علاقوں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لینے کی تجویز دی، جس میں درج ذیل اشاریوں پر توجہ مرکوز کی جائے:

  • نمٹائی گئی شکایات
  • موثر احکامات (او جی ای) جاری کیے گئے۔
  • مکمل کی گئی اصلاحات
  • سیکشن 119 کے تحت منظور شدہ کیسزپر کارروائی

مرکزی وزیر مالیات نے مشورہ دیا کہ اس تجزیے سے کارکردگی میں رکاوٹ ڈالنے والے عوامل کی نشاندہی کرنے اور آپریشنز کو بہتر بنانے کی کوششوں کی رہنمائی میں مدد ملے گی۔

محترمہ سیتارمن نےیہ تسلیم کرتے ہوئے کہ کچھ علاقے بہتر تعمیل (کمپلائنس) اور خدمات کی فراہمی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مقامی مسائل کے حل کے لیے علاقہ وار حکمت عملی تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے مزید سفارش کی کہ مختلف خطے بہتر کارکردگی دکھانے والے علاقوں سے بہترین طریقہ کار اپنائیں تاکہ تمام اہم کارکردگی کے شعبوں میں استحکام اور بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔

مرکزی وزیر مالیات نے نئے انکم ٹیکس بل کے مسودے کی تیاری میں مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز(سی بی ڈی ٹی) کے کام کی تعریف کی، جو قوانین میں آسانی اور وضاحت سے متعلق عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کو کامیابی سے مجسم کرتا ہے۔ انہوں نے محکمہ سے کہا کہ جب یہ بل پارلیمنٹ سے منظور ہو جائے تو پورے ملک میں آگاہی اور صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کرنے کے لیے تیار رہے۔

2078-5.jpg

***************

(ش ح۔ م ع ن۔م ش)

UR:2078


(Release ID: 2139135)
Read this release in: English , Hindi