پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی امور کی وزارت نے یوگا کا عالمی دن- 2025 منایا


ایک زمین ایک صحت کے لیے یوگا

Posted On: 21 JUN 2025 8:26PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر اور یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کے موقع پرپارلیمانی امور کی وزارت نے 11 جون 2025 کو سمودھان سدن، پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس، نئی دہلی میں شری لال بہادر نیشنل سنسکرت شاستری،یونیورسٹی دہلی میں پروفیسر ڈاکٹر رمیش کمار کی رہنمائی میں یوگا ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ سیشن میں تناؤ کو کم کرنے اور کام کی جگہ پر کارکردگی کو بہتر بنانے میں یوگا کے کردار پر زور دیا گیا۔ ورکشاپ کا افتتاح وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے کیا جس میں وزارت کے افسران اور عملہ نے شرکت کی۔

PH-1.jpg

وزارت نے افسران اور عملے کو 21 جون 2025 کو یوگا کا عالمی دن منانے کے لیے مختلف مقامات پر منعقد کیے جانے والے یوگا سیشن میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ یومیہ یوگا پریکٹس کو فروغ دینے کے لیے کامن یوگا پروٹوکول، وائی بریک ایپ اور نمستے یوگا ایپ جیسے ڈیجیٹل وسائل کو بھی وزارت کے افسران اور عملے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔

PH-2.jpg

یوگا سنگم کے نام سے آج ملک بھر میں1 لاکھ سے زیادہ مقامات پر کامن یوگا پروٹوکول پر مبنی اہم آئی ڈی وائی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑے پیمانے پر یوگامشق کیا گیا۔ مرکزی یوگا پروگرام کی قیادت وزیر اعظم نے آج آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں کی۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے 21 جون 2025 کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ایک خصوصی یوگا شیویر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

PH-3.jpg

پارلیمانی امور کی وزارت کے افسران، عملے اور ان کے کنبوں نے آج مشترکہ یوگا پروٹوکول کے بعد دہلی میں مختلف مقامات پر یوگا سیشن میں شامل ہو کر  یوگا کا بین الاقوامی دن - 2025 منایا۔

*****

) ش ح –ع ح-اش ق )

U.No. 2049


(Release ID: 2138897) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi