اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارسوامی نے سیلم اسٹیل پلانٹ کے کام کا جائزہ لیا، منافع بخش بنانے پر زور دیا


اسپیشلیٹی  اسٹیل کو فروغ: ایچ ڈی کمارسوامی نے سیلم پلانٹ کی بحالی کے لیے روڈ میپ تیار کیا

سیلم اسٹیل پلانٹ کا دورہ 2030 تک 300 میٹرک ٹن اسٹیل کی پیداوار کے وزیر اعظم مودی کے وژن کو تقویت بخشتا ہے

اسکریپ سے اسٹینلیس اسٹیل تک: مرکزی وزیر نے سیلم یونٹ میں مکمل پروڈکشن سائیکل کا مشاہدہ کیا

سیلم اسٹیل وکست بھارت 2047 میں کلیدی کردار ادا کرے گا: منافع بخش ، صلاحیت اور سبز ترقی پر توجہ مرکوز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 JUN 2025 8:15PM by PIB Delhi

سیلم اسٹیل پلانٹ (جو سیل کی ایک یونٹ ہے) کے سرکاری دورے پر آئے عزت مآب مرکزی وزیر برائے اسٹیل و بھاری صنعتیں جناب ایچ ڈی کماراسوامی کا ضلع انتظامیہ اور پلانٹ کے افسران نے پرجوش استقبال کیا۔ وزیر موصوف کو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے احاطے میں ایک پودا لگایا، جو پائیدار صنعتی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کی علامت ہے۔

جناب ایچ ڈی کماراسوامی نےاپنے  اس دورے کے دوران کہا کہ‘‘ اسٹیل صرف ایک میٹریل نہیں بلکہ قومی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ بنیادی ڈھانچے سے لے کر جدت تک، ہمارا ہدف ذمہ داری کے ساتھ ترقی کو حاصل کرنا ہے’’۔

یہ دورہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے، جس کے تحت  ہندوستان کو اسٹیل پیداوار میں عالمی رہنما بنانا ہے۔ اس وژن میں 2030 تک 300 ملین ٹن اسٹیل پیدا کرنے کا ہدف، 2070 تک صفر کاربن اخراج حاصل کرنا  اور 2047 تک ملک کو ایک وکست بھارت بناناشامل  ہے۔

وزیر موصوف نے سیلم اسٹیل پلانٹ میں اسٹیل بنانے کے پورے عمل کا مشاہدہ کیا۔ پلانٹ کے دورے کے دوران جناب کماراسوامی نے پہلی بار خام اسکریپ سے پگھلی ہوئی دھات اور تیار شدہ سلیب تک اسٹیل کی پیداوار کے مکمل عمل کو دیکھا۔ وزیر نے اسکریپ یارڈ، اسٹیل میلٹنگ شاپ، الیکٹرک آرک فرنس (ای اے ایف ) اور سلیب کاسٹر سمیت اہم آپریشنل شعبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹارچ کٹنگ مشین جیسے جدید آلات اور پگھلے ہوئے لوہے کو ہاٹ رولڈ کوائل اور کولڈ رولنگ مل میں تبدیل کرنے کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ‘‘میں نے یہاں جو تکنیکی مہارت اور نظم و ضبط دیکھا ہے، وہ قابلِ ستائش ہے۔ یہ پلانٹ ‘میک اِن انڈیا’ کی حقیقی روح کی عکاسی کرتا ہے۔’’

سیلم میں الیکٹرک آرک فرنس پر مبنی طریقۂ کار ہندوستان کے کاربن کمی (ڈی کاربونائزیشن) کے عزم کے مطابق صاف، پائیدار اسٹیل کی تیاری میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مختلف شعبوں میں اسٹین لیس اسٹیل کے استعمال پر توجہ مرکوز کی گئی

جناب کماراسوامی نے کولڈ رولنگ مل کا بھی دورہ کیا، جہاں وسیع پیمانے پر استعمال کے لیے اعلیٰ معیار کا اسٹین لیس اسٹیل تیار کیا جاتا ہے۔ یہ پلانٹ درج ذیل شعبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی فراہمی کے ذریعے کئی قومی ترجیحات میں اپنا کردار ادا کرتا ہے:

  • اسٹین لیس اسٹیل پائپ
  • ریلوے ویگن
  • پلوں کی تعمیر
  • سبمرسبل پمپ کے پرزے
  • کوائن بلینک
  • ایس ایس روف شیٹس
  • گھریلو ایل پی جی سلینڈر

انہوں نے کہا کہ‘‘اس پلانٹ سے تیار ہونے والی مصنوعات ہر دن گھروں سے لے کر صنعتوں تک لاکھوں لوگوں کی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔’’یہ مصنوعات ریلوے، دفاع، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور گھریلو سہولیات جیسے اہم شعبوں  میں خدمات انجام دیتی ہیں، جس کے نتیجے میں سیلم اسٹیل پلانٹ ہندوستانی کے اسٹین لیس اسٹیل کے ماحولیاتی نظام میں ایک سنگ بنیاد بن چکا ہے۔

منافع اور صلاحیت بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

اس دورے کا اختتام وزیر موصوف کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ  میٹنگ سے ہوا، جس میں سیل کے سی ایم ڈی، جے ایس اسٹیل، اور سیلم پلانٹ کے ای ڈی بھی شامل تھے۔ اس اجلاس میں سیلم اسٹیل پلانٹ کو ایک منافع بخش اور اعلیٰ صلاحیت والی یونٹ  میں تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

مذاکرات میں اہم رکاوٹوں کو دور کرنے، حکمت عملی پر مبنی اقدامات کی تلاش اور دفاع، ریلوے، ایرو اسپیس اور درست انجینئرنگ جیسے اہم شعبوں کے لیے خصوصی اسٹیل کی پیداوار بڑھانے کو ترجیح دی گئی۔

جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے کہا کہ ‘ہم اس اسٹریٹجک اثاثے کو دوبارہ بحال  کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ خصوصی طور پراسٹیل مستقبل ہے، اور سیلم اسٹیل پلانٹ شمسی اور ہواکی توانائی سمیت قابلِ تجدید توانائی کا استعمال کرکے اپنی پیداواری لاگت کو کم کر سکتا ہے، اس کے ساتھ ہی مکمل پیداواری صلاحیت استعمال ہونی چاہیے اور حتمی مصنوعات کے امتزاج پر فیصلہ کیا جانا چاہیے۔’’

یہ جائزہ وزیر اعظم کے‘‘آتم نربھر بھارت’’ کے عزم  کے مطابق ہے، جس میں درآمدات کو کم کرنے اور گھریلو صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ معیار والے اسٹیل کی پیداوار پر زور دیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر نے مزدور یونین کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

سیلم اسٹیل پلانٹ کا یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر ایچ ڈی کماراسوامی کی متحرک رہنمائی میں ہندوستان کی اہم صنعتی اکائیوں کو دوبارہ فعال بنانے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ 2030 تک 300 میٹرک ٹن اسٹیل پیداوار، 2070 تک نیٹ زیرو کاربن اخراج اور 2047 تک ملک کو وکست بھارت بنانے کے واضح روڈ میپ کے ساتھ ہندوستان  کا اسٹیل شعبہ جدت، خود انحصاری اور عالمی مسابقت کے ایک نئے دور کی جانب  گامزن ہے۔

*****

) ش ح –م عن-  ش ب ن )

U.No. 2036

 


(ریلیز آئی ڈی: 2138847) وزیٹر کاؤنٹر : 17
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी