کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر برائے کوئلہ و معدنیات جناب جی کشن ریڈی نے ای سی ایل کے جھنجرا علاقہ میں بین الاقوامی یومِ یوگا کی تقریبات کی قیادت کی

Posted On: 21 JUN 2025 8:05PM by PIB Delhi

فلاح و بہبود اور ماحولیاتی شعور کے ایک قابلِ ذکر امتزاج کے طور پر مرکزی وزیر برائے کوئلہ و معدنیات جناب  جی کشن ریڈی نے کول انڈیا لمیٹڈ(سی آئی ایل) کی ذیلی کمپنی  ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ای سی ایل) کے جھنجرا ایریا میں واقع سندور پارک میں 11ویں بین الاقوامی یومِ یوگا (آئی ڈی وائی) کی تقریبات کی قیادت کی۔یہ تقریب رواں برس کے عالمی موضوع ‘ایک کرہ ارض، ایک صحت کے لیے یوگا’ کے تحت منعقد کی گئی، جس کا مقصد جسمانی، ذہنی اور ماحولیاتی فلاح و بہبود کو فروغ دینا تھا۔

yog-1.jpg

جناب ریڈی کے ہمراہ روپندر برار، ایڈیشنل سکریٹری، وزارتِ کوئلہ،جناب پی ایم پرساد، چیئرمین کول انڈیا لمیٹڈ(سی آئی ایل)، سی ایم ڈی – ای سی ایل –ای سی ایل اور دیگر سینئر افسران و ملازمین موجود تھے۔سرسبز و شاداب بحال شدہ ایکو پارک میں 1500 سے زائد شرکاء نے یوگا میں حصہ لیا، جس سے فلاح و بہبود اور پائیداری کے لیے ان کے مضبوط عزم کا اظہار ہوا۔

yog-2.jpg

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب جی کشن ریڈی نے روزمرہ کی  زندگی میں یوگا کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ جسمانی طاقت، ذہنی قوت اور جذباتی توازن کو بہتر بنایا جا سکے — یہ اقدار خاص طور پر توانائی اور وسائل کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں کے لیے نہایت اہم ہیں۔
انہوں نے کوئلہ کارکنان پر زور دیا کہ وہ روزانہ آدھا گھنٹہ یوگا کے لیے مخصوص کریں، کیونکہ یہ اچھی صحت کا واحد مؤثر ذریعہ ہے۔

yog-3.jpg

اس موقع پر  جناب ریڈی نے ‘کامن یوگا پروٹوکول’ کتاب کا اجرا کیا، جو ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔ یہ کتاب کول انڈیا لمیٹڈ نے وزارت آیوش کی اشاعتوں کے حوالہ جات سے تیار کی ہے۔

yog-4.jpg yog-5.jpg

20 جون 2025 کو، یوم یوگا کی تقریبات سے ایک دن قبل جناب جی کشن ریڈی نے ایک پرعزم قدم کے طور پر نو تعمیر شدہ ‘سندور پارک’ کا افتتاح کیا — یہ سرسبز و شاداب علاقہ ڈیولپ زمین پر بنایا گیا ہے جو ای سی ایل کی ماحولیاتی پائیداری کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ پارک ماحولیاتی تبدیلی اور عوامی فلاح و بہبود کی ایک علامت کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے جھنجرا میں ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا۔ مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ماں کی پرخلوص پرورش کرنے والی روح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پودے لگائے اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ان کی شرکت نے فطرت سے دوبارہ جُڑنے اور آئندہ نسلوں کے لیے اسے محفوظ رکھنے کے پیغام کو گہرائی سے اجاگر کیا۔

yog-6.jpg

ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ کے جھنجرا ایریا کے دورے کے دوران، مرکزی وزیر برائے کوئلہ و معدنیات جناب جی کشن ریڈی نے زیرِ زمین کانوں کا وسیع پیمانے پر دورہ کیا تاکہ آپریشنل طریقۂ کار اور حفاظتی ضوابط کا جائزہ لیا جا سکے۔ مکمل حفاظتی ساز و سامان پہن کر وزیر موصوف کان کی گہرائیوں میں اترے اور وہاں موجود صفِ اوّل کے کارکنوں اور تکنیکی عملے سے براہ راست بات چیت کی۔

انہوں نے جدید کان کنی کی ٹیکنالوجیز کا جائزہ لیا، جن میں کنٹینیوس مائنر آپریشنز اور لانگ وال آلات شامل تھے اور کارکنوں کی نظم و ضبط اور لگن کو سراہا۔یہ دورہ وزارت کی زیرِ زمین کان کنی کو جدید خطوط پر استوار کرنے مزدوروں کی فلاح و بہبودکو بہتر بنانے اور اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ حفاظتی معیارات کو یقینی بنانے کی فعال حکمتِ عملی کی عکاسی کرتا ہے۔اس مشکل اور چیلنجنگ ماحول میں ان کی موجودگی نے کان کنوں کے لیے حوصلہ افزائی اور حمایت کا ایک مضبوط پیغام دیا اور پائیدار و ٹیکنالوجی پر مبنی کوئلہ پیداوار کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کو مزید مستحکم کیا۔

yog-7.jpg yog-8.jpg

جناب ریڈی نے منصوبے سے متاثرہ افراد(پی اے پی ایز) اور کوئلہ کارکنان کے درمیان پھلدار پودے بھی تقسیم کیے، جس سے ماحولیاتی آگاہی اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو فروغ ملا۔اس  کے ساتھ ہی کوئلہ پیداوار میں ان کی لگن اور خدمات کے اعتراف میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کارکنوں کو اعزاز سے نوازا گیا، جس سے ورک فورس میں اعلیٰ کارکردگی اور حوصلہ افزائی کی ثقافت کو فروغ ملا۔

yog-9.jpg

یوگا کے بین الاقوامی دن کی تقریبات کے بعد وزیر موصوف نے ای سی ایل اور وزارتِ کوئلہ کے سینئر حکام کے ساتھ ایک جامع جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ میٹنگ میں پیداواری کارکردگی، ماحولیاتی پائیداری کی کوششیں، فرسٹ مائل کنیکٹوٹی کی توسیع، کان کی حفاظت اور کوئلہ کارکنوں کے لیے فلاحی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیر نے توانائی کی حفاظت اور ماحولیاتی ذمہ داری کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور حکام سے کہا کہ جاری اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات کو تیز کیا جائے۔

yog-10.jpg yog-11.jpg

اس کے علاوہ مرکزی وزیر نے ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ کے سونپور بازارى کان کا دورہ کیا۔ رانی گنج کوئلہ میدان کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے علاقے سے کوئلے کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا تاکہ نان کوکنگ(پکانے کے لیے استعمال ہونے والے کوئلہ) کوئلے کی درآمد کی جگہ کو زیادہ سے زیادہ کم کیا جا سکے۔وزیر موصوف نے سونپور بحالی اور آبادکاری (آر اینڈ آر) گاؤں کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے بے گھر خاندانوں سے ملاقات کی اور ای سی ایل کی جانب سے  تیار کردہ مشترکہ انفراسٹرکچر کے معیار کو سراہا۔رہائشیوں کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو تسلیم کرتے ہوئے، انہوں نے ای سی ایل انتظامیہ کو پینے کے پانی کی فراہمی میں موجود خامیوں کو دور کرنے اور ‘ہر گھر جل’ منصوبے کو بروقت نافذ کرنے کی ہدایت دی تاکہ ہر گھرانے کو اس کا فائدہ پہنچے۔

yog-12.jpg

اس کے ساتھ ہی  مرکزی وزیر برائے کوئلہ و معدنیات  جناب جی کشن ریڈی نے مدھوڈنگا بحالی اور آبادکاری(آر اینڈ آر) سائٹ کا افتتاح کیا، جو منصوبے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے بہتر معیارِ زندگی یقینی بنانے کے وزارت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

yog-13.jpg yog-14.jpg

کمیونٹی سے شمولیت کی کوششوں کے تحت وزیر موصوف نے ورکرز کلب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی کمیونٹی کے خصوصی طور پر معذور افراد میں 21 ٹرائی سائیکلیں تقسیم کیں، جس سے شمولیت اور سماجی فلاح و بہبود کو فروغ ملا۔انہوں نے مجموعی طور پر 101 میں سے 25 نئے ملازمین کو علامتی طور پر تقرری کے خطوط بھی سونپے، جو اس علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر حکومت کی توجہ کو ظاہر کرتا ہے۔

yog-15.jpg

وزیر کا دورہ اور یومِ یوگا کی تقریب کوئلہ وزارت کے جامع فلاح و بہبود، ماحولیاتی پائیداری، تکنیکی ترقی اور کوئلے پر انحصار کرنے والی کمیونٹیوں کی بہبود کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاسی ہے۔ترقی کو ہمدردی اور شمولیت کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے وزارت ایک ایسے کوئلہ شعبے کی تشکیل جاری رکھے ہوئے ہے جو نہ صرف قوم کو ایندھن فراہم کرتا ہے بلکہ اپنے عوام کو بااختیار بناتے ہوئے ان کے مستقبل کو محفوظ بناتا ہے۔

 ***************

 (ش ح۔ م ع ن۔ش ب ن)

UR:2031

 


(Release ID: 2138841)
Read this release in: English , Hindi , Telugu