وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے ایچ ڈی نے عالمی یوم یوگا پر ایتھنوویٹرنری کی نمائشوں اوربڑے پیمانے پراور اجتماعی شجرکاری کے ذریعےروایت اور پائیداری کو ضم کرکے ‘ایک زمین، ایک صحت’کو فروغ دیا

Posted On: 21 JUN 2025 9:43PM by PIB Delhi

یوگا کو طرز زندگی کے طور پر اپنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کےمطابق،  وزارت ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے تحت محکمہ حیوانات اور ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی) نے عالمی یوم یوگا کے موضوع ‘‘یوگا فار ون ارتھ ، ون ہیلتھ’’کے تحت  گجرات میں چار اہم  مقامات:دوارکا، سومناتھ،ہزیرا (بڑودہ) اور مجسمہ وحدت پر بیک وقت یوگا پروگراموں کا انعقاد کیا۔عالمی یوم یوگا 2025پورے ملک میں ڈی اے ایچ ڈی کے ماتحت دفاتر اور ڈیری کوآپریٹیو کی طرف سے بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، جس سے تندرستی ، پائیداری اور کمیونٹی کی شرکت کے تئیں مشترکہ عہد بندی  کی عکاسی ہوتی ہے۔

 وزارت ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری (ایم او ایف اے ایچ ڈی)کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری، پٹنہ میں حکام اور یوگا پریکٹیشنرز کے ساتھ یوگا کیا اور شہریوں کو یوگا کی مشق کے ذریعے صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دی۔ ایم او ایف اے ایچ ڈی کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے تاریخی آگرہ قلعہ میں یوگا سیشن کی قیادت کی، جہاں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوگا محض ایک ورزش نہیں ہے بلکہ مکمل طرز زندگی ہے جس کی جڑیں ہندوستان کی ثقافتی اقدار میں پنہاں ہیں،  جو جسم، دماغ اور روح میں توازن رکھتی ہیں۔ انہوں نے یوگا کو عالمی پلیٹ فارم پر لانے میں وزیر اعظم کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا، جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ نے 21 جون کو عالمی یوم یوگا  قرار دیا، جسے اب 177 سے زیادہ ممالک مناتے ہیں۔ ترواننت پورم میں، ایم او ایف اے ایچ ڈی کے وزیر مملکت جناب جارج کورین نے عالمی یوم یوگا کی تقریبات میں شرکت کی اور  یوگا کے ذریعے تندرستی اور ہم آہنگی کے پیغام کو فروغ دیا۔

وڈودرا میں، 1,200 سے زیادہ شرکت کنندگان ڈی اے ایچ ڈی کے ذریعے  حکومت گجرات کی وزارت آیوش ، انڈین یوگا ایسوسی ایشن، اور نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ(این ڈی ڈی بی) کے اشتراک  سے منعقد ہونے والی تقریبات میں شامل ہوئے۔ اس تقریب میں جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جنہوں نے مجموعی صحت اور ماحولیاتی توازن کو فروغ دینے میں یوگا کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر ابھیجیت مترا، انیمل ہسبنڈری کمشنر، ڈی اے ایچ ڈی اور این ڈی ڈی بی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ اس تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر  روایتی ہندوستانی علمی نظام میں پیوستہ جانوروں کی پائیدار نگہداشت کو فروغ دینے والے ایتھنو ویٹرنری طریقوں اورحیوانات سے آیورویدک  مصنوعات کو پیش کرنے کے لیے این ڈی ڈی بی کی نمائش ایک اضافی خاص بات تھی۔

اس موقع پر وزارت کی طرف سے کرشی بھون، نئی دہلی میں یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ  الکا اپادھیائے، سکریٹری، ڈی اے ایچ ڈی اور جناب  ابھی لکش لیکھی، سکریٹری، محکمہ ماہی پروری سمیت وزارت کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔  تمام مقامات پر ایک مشترکہ یوگا پروٹوکول سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کے بعد وزیر اعظم کے خطاب کا براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوا، جس سے ملک بھر میں شرکاء کویوگا کی ترغیب ملی۔ڈی اے ایچ ڈی کے زیر اہتمام منعقد ہونےو الی ان تقریبات سے ون ہیلتھ اپروچ کے موافق  انسانی، مویشی اور ماحولیاتی صحت کو باہم جوڑنے میں یوگا کے اٹوٹ کردار کو اجاگر کیا گیا۔

گیارہویں عالمی یوم یوگا کے سلسلے میں، ملک بھر میں ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیز (ڈی سی ایس) اور دودھ کی پیداوار   کرنے والی کمپنیوں(ایم پی سی) نے جوش و خروش کامظاہرہ کیا۔ تقریباً 8,000 ڈی سی ایس اور تقریباً 1.38 لاکھ کسانوں نے ملک گیر یوگا سنگم پروگراموں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ 12,000 سے زائد پودے لگائے گئے جس سے  ماحولیاتی پائیداری کے پیغام کو تقویت ملتی ہے۔

ڈی اے ایچ ڈی  کی طرف سے عالمی یوم یوگا2025 کی ملک گیر تقریبات کی جھلکیاں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح – م ش  ع-ع ن)

U. No. 2034


(Release ID: 2138833) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , Hindi