امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم میں 11 واں عالمی یوم یوگا کا جشن منایا گیا

Posted On: 21 JUN 2025 8:09PM by PIB Delhi

وزارت امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم نے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے اشتراک سے 11ویں عالمی یوم یوگا کے موقع پر سندر نرسری، نئی دہلی میں بڑے پیمانے پر یوگا پروگرام  کا اہتمام کیا۔

اس تقریب میں وزارت کے سینئر افسران اور عملے کے علاوہ،وزارت کی  پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا(ایف سی آئی)، سنٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن(سی ڈبلیو سی) اور ویئر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈبلیو ڈی آر اے) سمیت منسلکہ دفاتر کے عہدیداروں نے  سرگرمی سے شرکت کی ۔

پروگرام میں یوگا سیشن کا انعقاد وزارت آیوش کے انسٹرکٹرز کی ماہرانہ رہنمائی میں کیا گیا اور مشترکہ یوگا پروٹوکول کی پیروی کی گئی۔ اس سال کے تھیم-‘‘یوگا فار ون ارتھ، ون  ہیلتھ’’—میں جسمانی، ذہنی اور جذباتی تندرستی کو فروغ دینے میں یوگا کے مجموعی فوائد پر زور دیا گیا ہے، جوکہ کرۂ ارض  کی صحت کے وسیع تر وژن کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہے۔

محکمہ  خوراک اور پبلک ڈسٹری بیوشن کے سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا ، محکمہ امور صارفین  کی سکریٹری محترمہ ندھی کھرے؛ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری جناب سنتوش کمار سارنگی اور دیگر سینئر افسران نے رسمی شمع روشن کرکے پروگرام کا افتتاح کیا۔

اس  تقریب کے انعقاد سے وزارت کے اہلکاروں میں سمجھ بوجھ ، صحت اور پائیدار طرز زندگی کو فروغ دینے کے تئیں وزارت کی مسلسل عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ سندر نرسری کے پُرسکون ماحول سے اس موقع کی روحانی فضااستوار ہوئی جس سے  آپسی اتحاد ، ہم آہنگی اور تندرستی کے حوالے سے یوگا کے بنیادی پیغام کو تقویت ملی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح – م ش  ع-ع ن)

U. No. 2033


(Release ID: 2138820)
Read this release in: English , Hindi