وزارت دفاع
دفاعی امور کے وزیر مملکت کا کینیا اور مڈاگاسکر کا دورہ
Posted On:
22 JUN 2025 11:02AM by PIB Delhi
دفاعی امور کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ کی قیادت میں ایک ہندوستانی وفد 23 جون سے 26 جون 2025 تک کینیا اور مڈاگاسکر کے دورے پر روانہ ہوگا۔
دورے کے پہلے مرحلے میں، وزیر مملکت برائے دفاع 23 جون کو کینیا کے تائیتا-ٹاویٹا کاؤنٹی میں بھارت اور کینیا کے شہید سپاہیوں کی یاد میں قائم کی جانے والی یادگار (جنگی یادگار) کے مشترکہ افتتاح میں شرکت کریں گے۔
دورے کے دوسرے مرحلے میں، وزیر موصوف 26 جون کو مڈاگاسکر کے دارالحکومت انتاناناریوو میں مڈاگاسکر کی آزادی کی 65ویں سالگرہ اور مڈاگاسکر کی مسلح افواج کی تشکیل کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
ہندوستان اور کینیا سمندری ہمسایہ ممالک ہیں۔ دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات اعلیٰ سطحی تبادلوں، مضبوط تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات، کینیا سے میڈیکل ویلیو ٹریول، اور وسیع عوامی رابطوں سے عبارت ہیں۔ دونوں ملک نوآبادیاتی دور کے خلاف جدوجہد کی مشترکہ وراثت رکھتے ہیں، اور کینیا کی آزادی کی جدوجہد میں کئی بھارتیوں نے حصہ لیا تھا اور تعاون فراہم کیا تھا۔
ہندوستان اور مڈاگاسکر کے درمیان بھی گہرے تاریخی روابط، مشترکہ اقدار اور خطے میں استحکام اور ترقی کے عزم پر مبنی کثیرالجہتی تعلقات موجود ہیں۔ دونوں ممالک کی شراکت داری سیاسی، فوجی، اقتصادی اور سفارتی شعبوں میں پھیلی ہوئی ہے، جو باہمی ترقی اور تعاون کے مشترکہ ویژن کی عکاس ہے۔
یہ دورہ کینیا کی وزارت دفاع کے کابینہ سیکریٹری (وزیر دفاع) اور مڈاگاسکر کے وزیر مسلح افواج کی دعوت پر عمل میں آ رہا ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 2012
(Release ID: 2138663)