وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) نے بین الاقوامی یومِ یوگا 2025 کو ایک مشترکہ یوگا سیشن اور ایک خصوصی لیکچر کے ساتھ منایا، جس میں یوگا کی موجودہ زندگی میں دیرپا اہمیت کو اجاگر کیا گیا

Posted On: 21 JUN 2025 7:56PM by PIB Delhi

بین الاقوامی یومِ یوگا، جو بھارت کی ایک تاریخی پہل ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی تھی، یہ ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے۔ 177 ممالک کی حمایت کے ساتھ، یہ تاریخ سال کا سب سے طویل دن ہونے کی وجہ سے منتخب کی گئی، جو یوگا کے پائیدار پیغام کی علامت ہے۔

یہ موقع جسمانی، ذہنی اور روحانی فلاح و بہبود کو فروغ دینے، عالمی امن اور ہم آہنگی کی ترغیب دینے اور بھارت کی بھرپور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر تسلیم کروانے کا ذریعہ ہے۔

اس پروگرام میں ڈاکٹر سچیدانند جوشی، ممبر سکرءٹری، آئی جی این سی اے ، ڈاکٹر پریانکا مشرا، ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)، پروفیسر رامیش چندر گور، ڈین (ایڈمنسٹریشن)، پروفیسر پرتپانند جھا، ڈین (اکیڈمکس)، پروفیسر کے انل کمار، ہیڈ آف دی جن پدا سمپدا ڈویژن اور جناب انوراگ پونےٹھا، کنٹرولر، میڈیا سینٹر، کے ساتھ آئی جی این سی اے کے تمام عملے نے شرکت کی۔ اس تقریب نے آئی جی این سی اے کی روایت پر مبنی علمی نظام کو ادارہ جاتی زندگی میں ضم کرنے اور صحت و ثقافت کے جامع نقطہ نظر کو فروغ دینے کے عزم کو دہرایا۔

 

 

یوگا سیشن کے بعد معروف اوڈیسی رقاصہ ڈاکٹر لیلا ہوتا نے موضوع ‘یوگا اور فن: صحت اور ہم آہنگی کا راستہ’ پر خصوصی لیکچر دیا۔ ڈاکٹر ہوتا نے یوگا اور بھارتی کلاسیکی رقص کے باہمی تعلقات پر گہری بصیرت پیش کی اور اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ دونوں شعبے کس طرح اندرونی توازن اور جامع صحت میں مدد دیتے ہیں۔

 

 

تہوار کے حصے کے طور پر، آئی جی این سی اے کے اہلکاروں اور ملازمین نے نئی دہلی کے آیانگر، آنند گاؤں میں واقع سنسکرتی کینڈر میں اجتماعی یوگا مشق میں حصہ لیا۔ یہ تقریب ایک ماہ طویل یوگا مہم کے اختتام پر منعقد کی گئی، جو 21 مئی سے 20 جون تک جاری رہی۔ اس کا مقصد کمیونٹی کی شرکت اور آگاہی کو بڑھانا تھا۔ یوگا سیشن ڈاکٹر ستیندر سنگھ نے کروایا، جو وزارت آیوش، حکومتِ ہند کے معروف تصدیق شدہ یوگا ٹرینر ہیں۔ سیشن کا اختتام امن کی دعا کے ساتھ ہوا، جس میں آئی جی این سی اے کے عملے نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

********

ش ح۔ م ع۔ ج

Uno-2010


(Release ID: 2138649)
Read this release in: English , Hindi