مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی مواصلات کے محکمے نے یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر اتحاد اور صحت مندی پر زور دیا


یوگا برائے ایک کرۂ ارض، ایک صحت: ٹیلی مواصلات کے محکمے نے شاندار تقریب کے ساتھ یوگا کا بین الاقوامی دن منایا

Posted On: 21 JUN 2025 2:49PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DLXB.jpg

مواصلات کی وزارت کے ماتحت ٹیلی مواصلات کے محکمے نے  آج سنچار بھون میں اپنی عمارت میں ’’یوگا برائے ایک کرۂ ارض، ایک صحت‘‘ کے موضوع کے ساتھ یوگا  کا 11واں  بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) منایا، اور اس موقع پر صحت مندی اور روحانی اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس تقریب میں محکمہ ٹیلی مواصلات  کے سکریٹر ڈاکٹر نیرج متل؛ اور محکمہ ٹیلی مواصلات کے دیگر سینئر فسران نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FU46.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AHLR.jpg

اس عظیم الشان تقریب میں محکمہ کے سو سے زیادہ افسران اور عملے نے حصہ لیا، جس میں ماہر اساتذہ کی قیادت میں کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کا ایک خصوصی اجلاس پیش کیا گیا۔ اسی طرح کی تقریبات ڈی او ٹی کے فیلڈ دفاتر (ایل ایس اے، سی سی اے اور ڈبلیو ایم او) میں بھی منعقد کی گئیں۔ سی وائی پی نے مختلف یوگا آسنوں کی نمائش کی جن میں سانس لینے کی مشق، اور مراقبے کی تکنیکات شامل ہیں، اور اس طرح تمام شرکاء کے ساتھ شاندار تجربہ ساجھا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OCLP.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005DM15.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006QXCU.png

’’یوگا برائے ایک کرۂ ارض، ایک صحت‘‘:

اپنے من کی بات ریڈیو نشریات میں، وزیر اعظم مودی نے اس سال کے جشن کے موضوع : "یوگا برائے ایک کرۂ ارض، ایک صحت"پر روشنی ڈالی۔ یہ تھیم ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے اور اجتماعی صحت کو فروغ دینے کے ایک ذریعہ کے طور پر یوگا میں عالمی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

جیسا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا، " یوگا  کا دن ایک عظیم عالمی تہوار میں تبدیل ہوگیا ہے۔ یہ ہندوستان کی طرف سے دنیا کو ایک انمول تحفہ ہے، جس سے آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا۔"

یوگا کی اہمیت:

یوگا کے جشن کی شروعات وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2014 میں کی تھی، جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 21 جون کو یوگا کا سرکاری عالمی دن قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے یہ عالمی پہچان ایک یادگار تحریک کی شکل اختیار کر گئی ہے جس میں دنیا بھر میں لاکھوں لوگ ثقافتی اور جغرافیائی حدود کو عبور کرتے ہوئے یوگا کی مشق کر رہے ہیں۔

عالمی فلاح و بہبود میں ہندوستان کا تعاون، جیسا کہ شری مودی نے شیئر کیا ہے، دنیا بھر کے لوگوں کو جسمانی، ذہنی اور جذباتی تندرستی کے لیے یوگا کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔

یوگا کا عالمی دن یوگا کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا رہتا ہے۔ یہ صرف ایک جسمانی مشق نہیں ہے بلکہ ایک طرز زندگی ہے جو دماغ، جسم اور روح کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرتی ہے۔ جیسے جیسے لاکھوں لوگ یوگا کو اپناتے رہتے ہیں، ہندوستان اس عالمی تحریک میں سب سے آگے رہتا ہے، جو ایک صحت مند اور زیادہ پرامن دنیا کی تشکیل میں مدد کرتا ہے۔

ٹیلی مواصلات کا محکمہ ایسے اقدامات کے ذریعے تندرستی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور یوگا کے اس عالمی جشن کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے محکمہ ٹیلی مواصلات کے سوشل میڈیا ہینڈلز کو فالو کریں :-

X - https://x.com/DoT_India

Insta https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

*********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1990


(Release ID: 2138437)
Read this release in: English , Hindi