وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے سمبل پور میں یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی
وزارت تعلیم نے دہلی یونیورسٹی، بودھ گیا، میسور پیلیس، میسورو، اور کرناٹک کے سومناتھپورا مندر کی عمارت جیسے مقامات پر یوگا اجلاسات کا اہتمام کیا
Posted On:
21 JUN 2025 1:13PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج صبح اڑیسہ کے سمبل پور کے ماں سمالیشوری مندر کمپلیکس میں ریور فرنٹ کے قریب یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر یوگا سیشن میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں عہدیداران، معززین اور سمبل پور کے باشندوں نے ان کے ساتھ شرکت کی۔



جناب دھرمیندر پردھان نے ایک پیغام میں کہا کہ صحت مندی کے لیے آزمودہ اور جامع نقطہ نظر کے طور پر یوگا دنیا کے لیے ہندوستان کا تحفہ ہے۔ انہوں نے یوگا کو عالمی عوامی تحریک اور عالمی ہم آہنگی اور امن کا ایک ذریعہ بنانے کی مسلسل کوششوں کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ جناب پردھان نے ہر کسی سے، خاص طور پر نوجوان نسل سے صحت اور تندرستی کے لیے یوگا کو اپنانے کی اپیل کی۔
وزارت تعلیم نے دہلی یونیورسٹی کے کنونشن سینٹر اور مشہور مقامات مثلاً مہابودھی مندر، بودھ گیا، بہار ؛ میسورو پیلیس، میسورو، کرناٹک؛ اور کرناٹک کے سومناتھپورا میں سومناتھپورا مندر کی عمارتوں میں اجتماعی یوگا اجلاسات کا اہتمام کیا۔
دہلی یونیورسٹی میں، اعلیٰ تعلیم کے محکمے، وزارت تعلیم (ڈی او ایچ ای) کے سکریٹری ڈاکٹر ونیت جوشی؛ اسسٹنٹ سکریٹری، ڈی او ایچ ای، جناب سنیل کمار برنوال، وائس چانسلر، دہلی یونیورسٹ، پروفیسر یوگیش سنگھ؛ اساتذہ، عملہ، وزارت کے افسران اور طلبا نے ایک پرجوش یوگا اجلاس میں شرکت کی۔

بودھ گیا میں، پروگرام کی میزبانی سنٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار، آئی آئی ایم بودھ گیا اور ریاستی/ضلع انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کی تھی۔ میسور میں، اس کی میزبانی سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز، میسورو اور ریاستی/ضلع انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کی تھی اور سومناتھپورا میں، اس تقریب کی میزبانی علاقائی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اور ریاستی/ضلع انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کی تھی۔ ان مقامات پر، وزارت اور ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران نے طلباء، اساتذہ اور عوام کے ساتھ یوگا سیشن میں شرکت کی۔



**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1986
(Release ID: 2138399)