وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت نے نئی دہلی کے کرشی بھون  میں یوگا کا بین الاقوامی دن 2025 منایا

Posted On: 21 JUN 2025 11:01AM by PIB Delhi

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت (ایم او ایف اے ایچ ڈی) نے 21 جون 2025 کو کرشی بھون ، نئی دہلی میں ’’یوگا فار وَن ارتھ، ون ہیلتھ‘‘/ ’’ایک کرۂ ارض، ایک صحت کے لیے یوگا‘‘ کے تھیم کے ساتھ یوگا کا 11 واں بین الاقوامی دن ، 2025 (آئی ڈی وائی) منایا ۔ محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کی سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے، محکمہ ماہی گیری کے سکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لیکھی نے وزارت کے تمام افسران اور عملے کے ساتھ یوگا کے بین الاقوامی دن-2025 کے موقع پر یوگا سنگم میں شرکت کی ۔

شرکاء نے اس موقع پر وشاکھاپٹنم سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کی براہ راست نشریات بھی دیکھیں۔ اس تقریب کے بعد یوگا سیشن ہوا جس میں مختلف یوگا آسن پیش کیے گئے ۔ تمام افسران اور عملہ یوگا کی مختلف مشقوں میں فعال طور پر مصروف رہے اور اس موقع کو انہوں نے اپنے باطن سے جڑنے کے لیے استعمال کیا۔

اس اجتماعی کوشش کے ذریعے، وزارت نے مجموعی صحت و تندرستی کو فروغ دینے اور ایک متحرک اور ہم آہنگ ورک کلچر قائم کرنے کے اپنے عزم کو مزید مضبوط کیا ۔ وزارتِ ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری ( ایم او ایف اے ایچ ڈی) کے فیلڈ اداروں نے بھی اپنے اپنے متعلقہ صدر دفاتر اور علاقائی اکائیوں میں یوگا کے بین الاقوامی دن ( 11 واں آئی ڈی وائی)  2025 کا جشن بہت جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

 

*****

ش ح۔ ش ا ر۔ م ر

U-NO. 1968


(Release ID: 2138288)
Read this release in: English , Hindi , Tamil