کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانکنی کی وزارت نے ’یوگا برائے ایک کرہ ارض، ایک صحت‘منایا: 20000 سے زائد افراد نے شرکت کی، ہفتہ بھر چلنے والے بوٹ کیمپ کا اہتمام کیا گیا؛ ایل بی اسٹیڈیم، حیدرآباد میں یہ عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی

Posted On: 20 JUN 2025 8:29PM by PIB Delhi

کانکنی کی وزارت ، اس سال کے موضوع – ’’یوگ برائے ایک کرۂ ارض، ایک صحت‘‘ سے ہم آہنگ ملک بھر میں گیارہواں بین الاقوامی یوم یوگ زبردست جوش و خروش کے ساتھ  منا رہی ہے۔ یہ موضوع انفرادی خیر و عافیت اور کرہ ارض کی صحت کے درمیان مضبوط رابطے کی عکاسی کرتا ہے، اس سلسلے میں یوگا دونوں کے لیے ایک مضبوط وسیلے کے طو رپر کام کرتا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت سے متاثر ہو کر، وزارت نے اپنی افرادی قوت اور وسیع تر کمیونٹی کے درمیان یوگا کو ایک طرز حیات کے طور پر فروغ دینے کے لیے مؤثر پہل قدمیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

اصل تقریب ونے مارگ، نئی دہلی میں 21 جون 2025 کو صبح 7 بجے سے شروع ہوگی، جس کی قیادت کانکنی کی وزارت کے سکریٹری، جناب وی ایل کانتا راؤ کریں گے اور اس تقریب میں سینئر افسران، عملہ اور ان کے کنبہ اراکین شرکت کریں گے۔ توقع کی جاتی ہے کہ تقریباً 300 شرکاء اس سیشن میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ، وزارت کے تحت زمینی سطح پر کام کرنے والی تنظیمیں ملک بھر میں 81 سے زائد مقامات پر یوگا سیشنوں کا اہتمام کر رہی ہیں- ان میں کانوں کے مقامات، ورثہ جاتی مقامات، کارپوریٹ دفاتر، وغیرہ شامل ہیں۔

عالمی تقریب کی تمہید کے طور پر، وزارت نے اپنے فیلڈ دفاتر اور سی پی ایس ایز – جن میں این اے ایل سی او، ایچ سی ایل، ایم ای سی ایل، آئی بی ایم، جی ایس آئی، جے این اے آر ڈی ڈی سی، اور این آئی آر ایم شامل ہیں - میں ایک جامع چھ روزہ یوگا بوٹ کیمپ(14 سے 20 جون)کا اہتمام کیا گیا۔ بوٹ کیمپ میں افسران، کانکنی سے وابستہ کارکنان، ٹھیکے پر کام کرنے والا عملہ، مقامی برادریاں، اسکولی بچے، اور خواتین ملازمین کے لیے مبنی بر شمولیت یوگا اجلاسات شامل تھے، ان اجلاسات کا اہتمام زیر زمین کان کے داخلی راستے میں بھی کیا گیا۔ صحت و تندروستی سے متعلق بات چیت، وائی- بریک مظاہرے، اور تخلیقی مقابلے بھی اس ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریب کا ایک جزو لاینفک تھے۔ ملک بھر سے مجموعی طور پر 20000 سے زائد افراد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

مرکزی وزیر برائے کان کنی جناب جی کشن ریڈی کی قیادت میں 20 جون کو ایل بی اسٹیڈیم، حیدرآباد میں منعقدہ میگا یوگا ایونٹ کی ایک اہم بات تھی، یوگا کے عالمی دن کے الٹی گنتی کے حصے کے طور پر۔ تقریب میں 35,000 سے زیادہ شرکاء کا ریکارڈ ٹرن آؤٹ دیکھا گیا، جس میں ہندوستانی فوج، مرکزی حکومت کے دفاتر، یوگا تنظیموں، طلباء اور شہریوں کے اہلکار شامل تھے۔ یہ یوگا سیشن بڑے پیمانے پر اتحاد، تندرستی اور اجتماعی توانائی کی ایک طاقتور علامت کے طور پر ابھرا۔

یہ پہل قدمیاں صحت و تندروستی کو دفاتر کی پیداواریت  اور سماجی خیر و عافیت سے مربوط کرنے  کے حکومت ہند کے وسیع تر وژن کی عکاسی کرتی ہیں۔ کانکنی کی وزارت یوگا کے توسط سے افراد کے لیے، برادریوں کے لیے، اور کرہ ارض کے لیے اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پابند عہد ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1965


(Release ID: 2138208)
Read this release in: English , Hindi , Telugu