اقلیتی امور کی وزارتت
درگاہ خواجہ صاحب میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور زائرین کے لیے سہولیات کی بہتری کے لیے جامع ایکشن پلان تیار کیا جائے گا
درگاہ اجمیر پر آئی پی اے کے مطالعہ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
Posted On:
20 JUN 2025 6:19PM by PIB Delhi
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی پی اے) کے ذریعہ درگاہ خواجہ صاحب اجمیر پر جاری مطالعہ کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس 19 جون 2025 کو وزارت اقلیتی امور کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جائزہ اجلاس میں وزارت کے سینئر افسران، درگاہ خواجہ صاحب کے ناظم اور آئی پی اے فیکلٹی/ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کی مشاورت سے درگاہ پر زائرین کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سہولیات میں بہتری کے لیے ایک جامع ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔

***
(ش ح – ع ا)
U. No. 1954
(Release ID: 2138159)