وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

اے ایس آئی 81 تاریخی مقامات پر 11ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات کی میزبانی کرے گا، سبھی اے ایس آئی مقامات میں داخلہ فیس معاف کی جائے گی


اس دن عوام کے لیے تمام اے ایس آئی یادگاروں میں داخلہ مفت ہوگا

Posted On: 20 JUN 2025 4:31PM by PIB Delhi

اکیس جون، 2025 کو یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر، آثار قدیمہ کا سروے آف انڈیا، آیوش کی وزارت کے تعاون سے مرکزی طور پر محفوظ 81 یادگاری مقامات میں یوگا سیشن کی میزبانی کرے گا۔ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، اس دن عوام کے لیے اے ایس آئی کی تمام یادگاری جگہوں میں داخلہ مفت ہوگا۔

 

 

’یوگا فار ون ارتھ، ون ہیلتھ‘ کے اس سال کے تھیم کے ساتھ ہم آہنگ – اس عظیم یوگا فیسٹیول کا مقصد ہندوستان کے ثقافتی ورثے اور صحت کے قدیم طریقوں کے درمیان لازوال تعلق کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مارچ 2025 میں اپنے ’من کی بات‘ خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ یہ تھیم نہ صرف ہمارے اندر بلکہ ماحول کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دینے میں یوگا کے کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔

پرانا قلعہ (دہلی)، گول گنبد (کرناٹک)، کونارک سن ٹیمپل (اوڈیشہ)، چتور گڑھ قلعہ (راجستھان)، ایلیفنٹا کیو (مہاراشٹر) اور اے ایس آئی کے تحت آنے والے 76 دیگر مشہور تاریخی مقامات پر ہزاروں شرکا یوگا کی مشق کرنے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔

 

 

ان تقریبات میں دیگر اہم شخصیات کے ساتھ احمد آباد کے ادلج واو میں وزیر داخلہ جناب امت شاہ، صفدر جنگ مقبرہ، دہلی میں پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری، کنہیری کیو، ممبئی میں کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل اور پٹڈکل مندر میں صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر جناب پرہلاد جوشی کی شرکت دیکھی گئی۔

مرکزی تقریب وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش میں منعقد ہوگی اور اس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی شرکت کریں گے۔ اسے پورے ہندوستان میں لائیو اسٹریم کیا جائے گا جہاں یوگا کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

 

 

یوگا، ہندوستان کی جانب سے دنیا کو دیے گئے بہت سے تحفوں میں سے ایک ہے اور اس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، اقوام متحدہ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران 2014 میں 21 جون کو یوگا کا عالمی دن قرار دیا تھا۔

(نوٹ: تصاویر اے ایس آئی یادگاروں میں گزشتہ سال کی تقریبات کی ہیں)

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں:-

  ***********

ش ح۔ ف ش ع

 U: 1949


(Release ID: 2138142)