ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے دودھوا ٹائیگر ریزرو میں انسانوں اور جنگلی حیات کے درمیان ہونے والی ٹکراؤکی روک تھام پر مبنی انٹرایکٹو ورکشاپ کی صدارت کی
کترنیا گھاٹ وائلڈ لائف سینکچری میں گھڑیال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے گیروا دریا میں گھڑیال کے سات بچے چھوڑے گئے
Posted On:
20 JUN 2025 3:10PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے 19 جون 2025 کو اترپردیش کے دودھوا ٹائیگر ریزرو میں انسانوں اور جنگلی حیات کے ٹکراؤکی روک تھام پر مبنی ایک انٹرایکٹو ورکشاپ کی صدارت کی۔ ورکشاپ میں ممبران پارلیمنٹ، حکومت اتر پردیش کے وزراء، قانون ساز اسمبلی کے ممبران، حکومت ہند اور ریاستی حکومت کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
ورکشاپ کے دوران جن امور پر غور کیا گیا ان میں ملک میں انسانوں اور جنگلی حیات کے درمیان ٹکراؤکی وجہ سے درپیش مسائل، خاص طور پر اتر پردیش میں حکومت ہند اور ریاستی حکومت کی طرف سے ٹکراؤ کی صورت حال کو کم کرنے کے لیے کئے گئے اقدامات شامل تھے۔ حاضرین کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے انسانوں اور جنگلی حیات کے درمیان ٹکراؤکے انتظام کے لیے اے آئی سمیت جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے دوستانہ حل تلاش کرنے اور ڈبلیو آئی آئی-ایس اے سی او این میں سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس کے مطابق، وزارت نےانسانوں اور جنگلی حیات کے درمیان ٹکراؤکے انتظام کے لیے ایک سنٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے لیے کارروائی شروع کی ہے۔
ایم او ای ایف سی سی کے افسران نے وزارت کی طرف سے جاری کردہ مشورے اور رہنما خطوط، مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے تحت ریاستوں کو مالی مدد کے بارے میں تفصیلات، ٹیکنالوجی کے استعمال وغیرہ کے بارے میں بھی بتایا۔ حکومت اتر پردیش کے افسران نے ریاستی حکومت کی طرف سے کی گئی مختلف کوششوں کی وضاحت کی، جس میں ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت انسانوں اور جنگلی حیات کے درمیان ٹکراو کو 'ڈیزاسٹر' قرار دینا بھی شامل ہے۔ انٹرایکٹو ورکشاپ کے دوران سامنے آنے والی تجاویز حکومت کو انسانی جنگلی حیات کے ٹکراو کے خاتمے اور مناسب حکمت عملی تیار کرنے کے لیے قابل عمل اقدامات پر غور کرنے میں سہولت فراہم کریں گی۔
مزید برآں، مرکزی وزیر نے گاؤں بلیرا میں تھارو برادری کے ساتھ بات چیت کی جہاں ایکو ڈیولپمنٹ کمیٹیوں نے ان کی طرف سے روزگار پیدا کرنے اور تھارو خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کیے جانے والے دستکاری کے کاموں کو دکھایا۔
جناب یادو نے کترنیا گھاٹ وائلڈ لائف سینکچری کا بھی دورہ کیا تاکہ گھڑیال کے تحفظ کے لیے کیے گئے کاموں کے لیے اہلکاروں سے بات چیت کی جاسکے۔ انہوں نے جنگلات کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر گھڑیال کے تحفظ کو تحریک دینے کے لیے دریائے گیروا میں 7 گھڑیال چھوڑے۔
وزیرموصوف نے جنگلی حیات کے تحفظ اور مانسون گشت کے دوران درپیش چیلنجوں کے لیے اسپیشل ٹائیگر پروٹیکشن فورس (ایس ٹی پی ایف) کے ایک گروپ سے بھی بات چیت کی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع ر
U.NO.1937
(Release ID: 2138040)