سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
عالمی سیکل سیل2025 کے دن کے موقع پردویانگ افراد کو بااختیار بنائے جانے سے متعلق محکمے نے ملک گیر آگاہی پروگراموں کا انعقاد کیا
Posted On:
20 JUN 2025 1:36PM by PIB Delhi
سیکل سیل کے سلسلے میں بیداری پیدا کئے جانے کے عالمی دن کے موقع پرسماجی انصاف اور تفویض اختیارات سے متعلق وزارت کے تحت دویانگ افراد کو بااختیاربنائے جانے سے متعلق محکمہ نے ملک بھر میں اپنے نیشنل انسٹی ٹیوٹ اور کمپوزٹ ریجنل سینٹرز ( سی آر سی) کے ذریعے وسیع بیداری پروگرام، لیکچرز، سیمینارز اور ویبنارز کا انعقاد کیا۔ یہ دن، ہر سال 19 جون کو منایا جاتا ہے، جو کہ ایک اہم عالمی صحت کا دن ہوتا ہے ، جس کا مقصد سیکل سیل کی بیماری (ایس سی ڈی) کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ ورلڈ سکل سیل ڈے 2025 کا تھیم 'عالمی کارروائی، مقامی اثر: مؤثر خود وکالت کے لئے کمیونٹیز کو بااختیار بنانا'ہے۔
سکل سیل کی بیماری ایک پرانی اور موروثی طور پر خون کی خرابی سے متعلق بیماری ہے، جو عام طور پر قبائلی آبادیوں میں پائی جاتی ہے، جو عالمی سطح پر لاکھوں افراد کو متاثر کرتی ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے منظور شدہ، یہ دن اس بیماری سے متاثرہ افراد کے لیے جلد تشخیص، مؤثر علاج اور معاون کمیونٹی ماحول پیدا کرنے کے لیے عالمی کوششوں کو تقویت دیتا ہے۔
ذیل میں دویانگ افراد کو بااختیار بنائے جانے سے متعلق محکمہ کے تحت مختلف قومی اداروں اور کمپوزٹ ریجنل سینٹر کے زیر اہتمام منعقدہ کلیدی پروگراموں کا خلاصہ دیا گیا ہے:
کولکاتہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار لوکو موٹر ڈس ایبلٹیز(این آئی ایل ڈی)نے مریضوں اور طبی پیشہ ور افراد کے لئے این آر ایس میڈیکل کالج میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ ماہرین نے بیماری کی علامات، تشخیص اور علاج کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار امپاورمنٹ آف پرسنز ود ملٹی پل ڈس ایبیلیٹیز (این آئی ای پی ایم ڈی)، چنئی نے چینگل پٹو میں عام لوگوں کے لیے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں بیماریوں کے انتظام اور کمیونٹیز کے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی۔

سوامی وویکانند نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن ٹریننگ اینڈ ریسرچ (ایس وی این آئی آر ٹی اے آر)، کٹک نے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ایس سی ڈی والے افراد کے لیے جلد پتہ لگانے، موثر انتظام، اور کمیونٹی سپورٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی امپاورمنٹ آف پرسن وِٹ انٹلیکچوئل ڈس ایبلٹیز(این آئی ای پی آئی ڈی)، سکندرآباد نے اپنے آڈیٹوریم میں والدین، طلباء اور فیلڈ پروفیشنلز کے لئے ایک بیداری سیشن کا انعقاد کیا۔

سی آر سی تریپورہ نےاگرتلہ کے نوتن نگر گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ سی آر سی گورکھپور نے اپنے کراس ڈس ایبلٹی ارلی انٹروینشن سینٹر (سی ڈی ای آئی سی) کے ذریعے بچوں اور ان کے والدین کے لئے ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں ایس سی ڈی کی پیچیدگیوں، جلد تشخیص کی اہمیت اور مناسب علاج پر توجہ دی گئی۔ مزید برآں، سی آر سی ناگپور نے اس موقع پر ایک آن لائن ویبنار کا انعقاد کیا۔

اس کے علاوہ محکمہ کے تحت دیگر قومی اداروں اور سی آر سیز نے بھی عالمی سیکل سیل ڈے کے موقع پر مقامی سطح پر آگاہی کے مختلف اقدامات کئے۔ ان اجتماعی کوششوں کا مقصد سیکل سیل کی بیماری کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، کمیونٹیز کو بااختیار بنانا، بروقت تشخیص کو یقینی بنانا اور پورے ملک میں متاثرہ خاندانوں کو مناسب مدد فراہم کرنا ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع ر
U.NO.1933
(Release ID: 2137973)