وزارت آیوش
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے سپریم کورٹ میں یوگ کے بین الاقوامی دن2025 کی مناسبت سے اہم تقاریب کا انعقاد کیا
Posted On:
18 JUN 2025 3:00PM by PIB Delhi
گیارویں بین الاقوامی یوم یوگا(آئی ڈی وائی) 2025 کے پُرجوش آغاز کے طور پر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نے وزارت آیوش کے تحت 10 نمایاں تقاریب کی پہل کے تحت متعدد تقریبات کی قیادت کی، جو 21 جون کوہندوستان کی سپریم کورٹ اور کیندریہ ودیالیہ این ٹی پی سی گراؤنڈ، بدرپور میں شاندار ‘یوگا سنگم’ پر اختتام پذیرہوں گی ۔ ان مرکزی تقریبات میں تقریباً 2000 طلباء، ڈاکٹروں، وکلاء اور یوگا کے شوقین افراد کی شرکت متوقع ہے، جو صحت، ہم آہنگی اور جامع فلاح و بہبود کے جذبے کے ساتھ متحد ہوں گے۔
اس پہل سے متعلق بات کرتے ہوئے اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) منجوشا راجگوپالا نے زور دیاکہ‘‘ یوگا صرف ایک مشق نہیں ہے بلکہ متوازن زندگی گزارنے کا فلسفہ ہے۔ ان 10 نمایاں تقریبات کے ذریعے ہمارا مقصد آیوروید،کلاسیکی حکمت اور جدید سائنس کو یکجا کرکے عوامی صحت اور اندرونی مضبوطی کو فروغ دینا ہے۔’’
آئی ڈی وائی کے 10 ؍اہم پروگراموں میں اپنے تعاون کے حصے کے طور پر اے آئی آئی اے مندرجہ ذیل پروگراموں تقاریبات کا انعقاد کیا:
- یوگا سماویش:آیینگر یوگا پر مشتمل تین روزہ ورکشاپ (9 تا 11 جون) اور ستکرمہ (صفائی کی تکنیکوں) پر مشتمل ورکشاپ (17 تا 18 جون) کا انعقاد، تاکہ علا ج میں یوگا مشقوں اور باطنی تطہیر کو فروغ دیا جا سکے۔
- یوگا ان پلگڈ:نوجوانوں کے لیے مخصوص یوگا آسن ا ور کوئز مقابلے، ساتھ ہی‘بڑھاپے میں یوگا’ کے عنوان سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد، تاکہ تمام عمر کے افراد میں صحت و تندرستی کو فروغ دیا جا سکے۔
- ہریت یوگا:16 جون کو شجرکاری مہم کا انعقاد، جس میں کیمپس میں 100 سے زائد دواؤں کے پودے لگائے گئے، تاکہ یوگا اور فطرت کے باہمی تعلق کو مضبوط کیا جا سکے۔
- سَمیوگ:17 جون سے بھگوت گیتا لیکچر سیریز کا آغاز، جس میں روایتی مذہبی متون سے یوگ کی تعلیمات کا مطالعہ کیا جائے گا۔
- یوگا پربھاؤ:یوگا کے سائنسی پہلوؤں پر مشتمل گیسٹ لیکچرز، جن میں اے آئی آئی ایم ایس کے ماہرین کی جانب سے جینیات اور جذباتی فلاح کے لیےآسان یوگا پر خصوصی سیشنز شامل ہیں۔
سپریم کورٹ اور بدرپور میں منعقد ہونے والے آئندہ یوگا سنگم سیشنز بین الاقوامی یومِ یوگا(آئی ڈی وائی) کے ہمہ گیر پیغام — ‘ایک زمین، ایک صحت کے لیے یوگا’ — کی علامت ہوں گے۔
***************
(ش ح۔ م ع ن۔م ش)
U:1928
(Release ID: 2137888)
Visitor Counter : 2