وزارت آیوش
عالمی یوم یوگا 21 جون کو ریاست میں اے آئی آئی اے کی مرکزی تقریب ’یوگ سنگم‘ پیڈم اسپورٹس کمپلیکس ، مہاپوسا میں منعقد ہوگی
Posted On:
19 JUN 2025 12:06PM by PIB Delhi
دنیا بھر میں 21 جون کو گیارہواں عالمی یوم یوگا منایا جائے گا۔ اس دن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے اور یوگا ڈے کا جشن مختلف طریقوں سے منانے کے لیے قومی اور ریاستی سطح پر مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ملک میں مرکزی قومی تقریب 21 جون کو صبح 6:30 سے 7:45 بجے تک وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش میں ہوگی، جس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اس دن ملک بھر میں ایک لاکھ سے زیادہ مقامات پر بیک وقت یوگا کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سال کا تھیم ’یوگا فار ون ارتھ، ون ہیلتھ‘ ہے۔
ریاست میں مرکزی تقریب ’یوگا سنگم‘ کا انعقاد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، گوا کے ذریعہ مہاپوسا کے پیڈم اسپورٹس کمپلیکس میں کیا جارہا ہے۔ تنظیم نے مطلع کیا ہے کہ اسکول اور کالج کے طلبہ کی ایک بڑی تعداد، سرکاری افسران اور پیڈم اور مہاپوسا علاقوں کے مقامی شہری اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔
مرکزی وزارت آیوش کی ہدایت کے مطابق ملک بھر میں سرکاری سطح پر ہریت یوگا اور یوگا سنگم جیسے مختلف اقدامات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے کامیابی کے ساتھ ریاست میں مختلف ثقافتی مقامات، سیاحتی مقامات، قدیم مندروں، قلعوں وغیرہ پر ہریت یوگا سیشن سمیت متعدد متاثر کن پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔ اس خصوصی مہم میں 200 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ کوئز میڈیکل کیمپس اور یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
یہ مکمل پہل پروفیسر ڈاکٹر سجاتا کدم، ڈین، اے آئی آئی اے، گوا، اور پروفیسر ڈاکٹر موہن جوشی، ایسوسی ایٹ ڈین، اے آئی آئی اے، گوا، کی رہنمائی میں منعقد کی جا رہی ہے۔
اس جشن کے ذریعے، اے آئی آئی اے، گوا، عالمی صحت، ہم آہنگی اور تندرستی کے لیے یوگا کی لازوال سائنس کو فروغ دینے کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
********
ش ح۔م ش ع۔ ش ہ ب
U-1927
(Release ID: 2137884)