کوئلے کی وزارت
کمرشیل کوئلہ بلاکس کی بارہویں نیلامی کے لیے زیرِ زمین کوئلہ بلاکس کی بولی لگانے کے عمل کا آغاز
Posted On:
18 JUN 2025 4:59PM by PIB Delhi
وزارتِ کوئلہ کی نامزد اتھارٹی نے آج کمرشیل کوئلہ بلاکس کی 12ویں نیلامی کے تحت چھ زیرِ زمین کوئلہ بلاکس کے لیے بولی لگانے کے عمل کا آغاز کیا۔ چھ میں سے صرف دو زیرِ زمین کوئلہ بلاکس کے لیے بولیاں موصول ہوئی ہیں۔
بولی دہندگان کی موجودگی میں آن لائن بولیوں کو ڈی کرپٹ کیا گیا اور الیکٹرانک طریقے سے کھولا گیا۔ بعد ازاں، سیل بند لفافے ، جن میں آف لائن بولی دستاویزات شامل تھیں، انہیں بھی بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولا گیا۔ مکمل عمل کو اسکرین پر بولی دہندگان کو دکھایا گیا۔ دو کوئلہ بلاکس کے خلاف آن لائن اور آف لائن دونوں شکلوں میں کل 14 بولیاں موصول ہوئیں۔
ہر بلاک کے لحاظ سے موصول شدہ آن لائن بولیوں کی فہرست درج ذیل ہے:
:
نمبر شمار
|
کوئلہ بلاک کا نام
|
مرحلہ
|
بولیوں کی تعداد
( آن لائن اور آف لائن دونوں )
|
کوئلہ بلاک کی قسم
|
1
|
راجگامر ڈپسائڈ ( دیو نارا )
|
بارہواں مرحلہ
|
6
|
نان کوکنگ
|
2
|
راجگامر ڈپسائڈ ( جنوبی پھلاکدی نالا )
|
بارہواں مرحلہ
|
8
|
نان کوکنگ
|
|
میزان
|
14
|
|
نیلامی کے عمل میں کل 8 کمپنیوں نے اپنی بولیاں جمع کرائی ہیں۔ فہرست درج ذیل ہے:
نمبر شمار
|
بولی لگانے والوں کی تعداد
|
داخل کی گئی بولیوں کی تعداد
|
1
|
گوداوری پاور اینڈ اسپات لمیٹڈ
|
2
|
2
|
دلیپ بلڈکون لمیٹڈ
|
2
|
3
|
ٹی ایم سی منرل ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
2
|
4
|
سنگھل اسٹیل اینڈ پاور پرائیویٹ لمیٹڈ
|
2
|
5
|
این آر ایس کے ایس مائنز اینڈ منرلز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
2
|
6
|
شیام اوریس (جھارکھنڈ) پرائیویٹ لمیٹڈ
|
2
|
7
|
میوان اسٹیلز لمیٹڈ
|
1
|
8
|
شیام میٹالیکس اینڈ انرجی لمیٹڈ
|
1
|
|
میزان
|
14
|
بولیوں کی جانچ ایک کثیر شعبہ جاتی تکنیکی جائزہ کمیٹی کے ذریعہ کی جائے گی اور تکنیکی طور پر اہل بولی دہندگان کو الیکٹرانک نیلامی میں حصہ لینے کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جو ایم ایس ٹی سی پورٹل پر منعقد کی جائے گی۔
......................
( ش ح ۔ م ع ۔ ع ا )
U. No. 1870
(Release ID: 2137382)