سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق تمام اداروں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی اور شمال مشرق میں اداروں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
زراعت سے ٹیکنالوجی اور سیاحت تک ، شمال مشرق ہندوستان کی ترقی کو رفتار بخشے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
شمال مشرق میں خواتین نے ہمیشہ آگے بڑھ کر قیادت کی ہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ
وزیر اعظم مودی کا 'رکاوٹوں کو ختم کرنے' کا وژن شمال مشرق کو اختراعات اور مواقع کے مرکز میں یکسر تبدیل کر رہا ہے: سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر
Posted On:
17 JUN 2025 5:37PM by PIB Delhi
سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر، خلائی اور ایٹمی توانائی کے محکمے میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اوکھا ضلع میں ناگالینڈ حکومت کے اہم محکموں کے ساتھ شمال مشرق میں کام کرنے والے تمام سائنس اور ٹیکنالوجی اداروں کی ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ کے دوران، ڈاکٹر سنگھ نے سائنس و ٹیکنالوجی اور اختراع کی طرف حکومت کے مضبوط موقف سے فروغ پانے والے ایک فعال ماحولیاتی نظام کی وجہ سے خطے میں حاصل کی گئی حالیہ کامیابیوں پر زور دیا۔ انہوں نے سائنسی ترقی کو مرکزی علاقوں تک محدود نہ رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا بلکہ اسے فعال طور پر آس پاس اور دور دراز علاقوں تک پھیلانے کی اہمیت کا اعادہ کیا - خاص طور پر شمال مشرقی ریاستیں، جن میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے خطے کی بھرپور حیاتیاتی تنوع پر روشنی ڈالی اور زراعت اور اس سے منسلک شعبوں ، سیاحت اور فلم پروڈکشن کے ساتھ، پائیدار ترقی کے لئے کلیدی توجہ والے علاقوں کی نشاندہی کی۔ اوکھا ضلع کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کیلے کی کاشت کے ساتھ ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ اسکیم کے تحت اس کی کامیابی کا ذکر کیا، جس نے اس علاقے کو قومی شناخت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اس ماڈل کو بڑے تجارتی سطح تک بڑھایا جا سکتا ہے، جس سے خطے کی منفرد طاقت کو ظاہر کرتے ہوئے مقامی معیشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ نمایاں سرکاری اسکیموں کے لئے 15 روزہ ملک گیر سیچوریشن مہم شروع کی جارہی ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ رسائی اور شمولیت کو حاصل کرنا ہے۔ پچھلی دہائی کی تبدیلیوں کی عکاسی کرتے ہوئے، انہوں نے نشاندہی کی کہ ناگالینڈ اور منی پور کے نوجوانوں کو اب ہوا بازی اور مہمان نوازی کی صنعتوں میں فعال طور پر بھرتی کیا جا رہا ہے، جس کا پہلے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ "انہوں نے جذباتی ہو کر کہا کہ درحقیقت، احمد آباد میں ہونے والے حالیہ المناک ہوائی حادثے میں منی پور سے تعلق رکھنے والی دو نوجوان لڑکیاں بھی شامل تھیں - اس بات کا پختہ ثبوت ہے کہ یہ خطہ کس حد تک ترقی کر چکا ہے''۔
ڈاکٹر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی شمال مشرق کی مسلسل ترجیحات کی تعریف کی اور بتایا کہ وزیر اعظم نے 2014 کے بعد سے کم از کم 70 بار اس خطے کا دورہ کیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ "ان کا مقصد ذہنی اور جسمانی دونوں طرح کی رکاوٹوں کو ختم کرنا تھا، جو خطے کو مرکزی دھارے سے دور کرتی ہیں،" ۔

انہوں نے نوجوانوں اور خواتین پر زور دیا کہ وہ قائدانہ کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ "شمال مشرق میں، خواتین نے ہمیشہ قیادت کی ہے - مچھلی منڈیوں کے انتظام سے لے کر گھر چلانے تک۔ اب اپنی مدد آپ گروپ بنانے، ذریعہ معاش پیدا کرنے اور اعتماد پیدا کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے یاددلایا کہ خواتین سائنسدانوں نے چندریان، آدتیہ ایل-1 اور دیگر مشنوں کی قیادت کی - انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرق میں، خواتین کی قیادت کا کلچر پہلے سے ہی پنہاں ہے۔
میٹنگ کا اختتام کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ عالمی سطح پر چوٹی کی تین معیشتوں میں ہندوستان کا اقتصادی عروج شمال مشرق جیسے جُغرافیائی لحاظ سے غَیر دریافت شدہ خطوں سےمحرک ہوگا، جو 2047 تک ایک وکست بھارت کے ہدف کے عین مطابق ہے۔

میٹنگ میں ناگالینڈ کے ایم ایل اے ڈاکٹر چمبین موری،وزیراعلیٰ کے مشیر اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے، بایوٹیکنالوجی کے محکمے، ارضیاتی سائنسز کی وزارت اور سروے آف انڈیا کے تحت آنے والے اہم سائنسی اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ا
U.NO.1827
(Release ID: 2137002)