ریلوے کی وزارت
ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ، مانیسر میں ہندوستان کے سب سے بڑے آٹوموبائل گتی شکتی ملٹی ماڈل کارگو ٹرمینل کا افتتاح کیا
Posted On:
17 JUN 2025 3:17PM by PIB Delhi
ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج ہریانہ کے مانیسر میں واقع ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ میں ملک کے سب سے بڑے آٹوموبائل گتی شکتی ملٹی ماڈل کارگو ٹرمینل کا افتتاح کیا۔
ماروتی سوزوکی کے مانیسر پلانٹ میں گتی شکتی کارگو ٹرمینل بنیادی ڈھانچے کی ایک کلیدی ترقی ہے جو آٹوموبائل ٹرانسپورٹیشن کی لاجسٹک کارکردگی کو نمایاں طور پر بڑھاتی ہے۔ مانیسر کی سہولت 10 کلومیٹر کے وقف شدہ ریل لنک کے ذریعے پٹلی ریلوے اسٹیشن سے منسلک ہے، جو ہریانہ ریل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ تیار کردہ 121.7 کلومیٹر ہریانہ آربیٹل ریل کوریڈور کا حصہ ہے۔ اس 10 کلومیٹر لنک کی تعمیر میں 800 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے، جس میں ایچ آر آئی ڈی سی نے 684 کروڑروپے دیئے ہیں اور بقیہ رقم ماروتی سوزوکی کے ذریعے فنڈ کی گئی ہے۔ اس گتی شکتی کارگو ٹرمینل کی لوڈنگ کی صلاحیت ہندوستان میں سب سے زیادہ یعنی سالانہ 4.5 لاکھ آٹوموبائل ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہندوستانی ریلوے میں نمایاں تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔ "2014 سے پہلے، ریلوے کا سالانہ بجٹ تقریباً 25,000-24,000 کروڑ روپے تھا، اب اسے بڑھا کر 2.5 لاکھ کروڑ کر دیا گیا ہے۔ بہت سے اسٹیشنوں اور کوچوں میں بیت الخلاء جیسی بنیادی سہولتیں موجود نہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈھائی برسوں میں، جنرل کوچز کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے ایک مرکوز مہم چلائی گئی ہے۔ صرف گزشتہ سال میں ہی 1200 سے زیادہ جنرل کوچ شامل کئے گئے ہیں۔

وزیرموصوف نے مزید کہا کہ مسافر ٹرین خدمات کو اپ گریڈ کرنے کے لئے حال ہی میں ایک بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 100 سے زیادہ ایم ای ایم یو ٹرینوں کو اب بڑھایا جائے گا - ان کی ساخت کو 8 سے 12 کوچز سے بڑھا کر 16 سے 20 ڈبوں تک لے جایا جائے گا ، جس سے مختصر فاصلے کے مسافروں کو بہت فائدہ ہوگا۔ آندھرا پردیش کے کازی پیٹ میں 100 سے زیادہ ایم ای ایم یو ٹرینوں کی تیاری کے لیے ایک نئی فیکٹری قائم کی گئی ہے۔

نمو بھارت ٹرینوں کے کامیاب آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ، "چل رہیں دو نمو بھارت ٹرینوں کے تئیں زبردست عوامی ردعمل سے حوصلہ پاتے ہوئے ہم نے مسافروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے 50 نئی نمو بھارت ٹرینیں تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔"
مسافروں اور مال برداری کی کارکردگی کے محاذ پر، جناب ویشنو نے کہا، "مالی سال 2024-2023 میں، ہندوستانی ریلوے نے تقریباً 720 کروڑ مسافروں اور 1,617 ملین ٹن مال کی نقل و حمل کی۔ اس کارکردگی نے ہندوستانی ریلوے کو عالمی سطح پر دوسرے سب سے زیادہ مال بردار حجم کو حاصل کرنے میں مدد کی، جس سے2024-2023 تاریخی سال بن گیا "۔
مسافروں کی سہولت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے یکم جولائی 2025 سے نافذ ہونے والی تتکال ٹکٹ بکنگ میں ایک اہم اصلاحات کا اعلان کیا۔ "نئے اصول کے مطابق، صرف آدھار سے تصدیق شدہ اور کے وائی سی تصدیق شدہ صارفین کو بکنگ ونڈو کے پہلے 30 منٹ کے دوران تتکال ٹکٹ بک کرنے کی اجازت ہوگی۔" انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مسافروں کو ٹکٹ کی دستیابی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے بیکانیر ڈویژن میں ایک جاری پائلٹ پروجیکٹ کے بارے میں بھی بات کی، جہاں مسافروں کے ریزرویشن چارٹ اب 24 گھنٹے پہلے تیار کئے جا رہے ہیں، جو ٹرین کی روانگی سے 4 گھنٹے پہلے کے معمول کی جگہ لے رہے ہیں۔ اس اقدام کو شہریوں اور عوامی نمائندوں کی جانب سے انتہائی مثبت تاثرات موصول ہوئے ہیں اور توقع ہے کہ اس سے سفری تجربے میں نمایاں بہتری آئے گی۔
امرت بھارت ٹرینوں کے شروع کئے جانے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا، "تین امرت بھارت ٹرینیں فی الحال چل رہی ہیں اور انہیں زبردست عوامی ردعمل ملا ہے۔ آنے والے دنوں میں، مزید چھ امرت بھارت ٹرینیں شروع کی جائیں گی اور، 50 مزید ٹرینوں کی تیاری جاری ہے اور اس کے بعد اور بھی بیچ بنائیں گے۔''
ہریانہ میں ترقی کا ذکر کرتے ہوئے، جناب ویشنو نے کہا کہ 2014 سے پہلے، ریاست کے لئے سالانہ ریلوے بجٹ صرف 300 کروڑ روپے تھا۔ "اس سال، ہریانہ کو 3,416 کروڑروپے کا ریکارڈ مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 11 برسوں میں، ریاست میں 823 کلومیٹر نئی ریل لائنیں بچھائی گئی ہیں اور ہریانہ کا ریلوے نیٹ ورک 100فیصد اب برقی ہے۔
بنیادی ڈھانچے میں جاری سرمایہ کاری پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیرموصوف نے مزید کہا، "فی الحال، ہریانہ میں 11,800 کروڑ روپے کے پروجیکٹ چل رہے ہیں۔ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت 34 ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ، ریاست کے ریلوے نیٹ ورک میں 540 روڈ اوور برج اور انڈر پاس بنائے گئے ہیں۔"
جناب ویشنو نے یہ بھی بتایا کہ ریلوے کوچ فیکٹری، سونی پت کی جدید کاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپ گریڈ شدہ سہولت جلد ہی افتتاح کے لئے تیار ہو جائے گی اور ہماری کوچ کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
اس تقریب میں ہریانہ کے عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب نائب سنگھ سینی، عزت مآب وزیر صنعت، حکومت ہریانہ، جناب راؤ نربیر سنگھ، معزز ایم ایل اے، جناب مکیش شرما اور ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ کے سی ای او اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب ہساشی تاکےاوچی موجود تھے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ا
U NO 1820
(Release ID: 2136937)