کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آندھرا پردیش میں این آئی سی ڈی سی کی زیر قیادت صنعتی نوڈس کی پیشرفت کا جائزہ لیا


جناب پیوش گوئل نے جدت پر مبنی صنعتی نوڈز، مخصوص اسٹارٹ اپ زونز، عالمی سرمایہ کاری کانکلیوز اور منصوبوں کی حقیقی وقت میں نگرانی کا مطالبہ کیا

Posted On: 17 JUN 2025 1:13PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 15 جون 2025 کو گنٹور میں تمباکو بورڈ میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی تاکہ آندھرا پردیش میں مختلف صنعتی کوریڈورز کے تحت این آئی سی ڈی سی کی قیادت میں صنعتی نوڈز کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔

جائزے کا مرکز ریاست کے تین اہم صنعتی نوڈز کی ترقی تھا ،جس میں  چنئی-بنگلور صنعتی کوریڈور( سی بی آئی سی) کے تحت کرشناپٹنم صنعتی علاقہ، حیدرآباد-بنگلور صنعتی کوریڈور (ایچ بی آئی سی) کے تحت اورواکل صنعتی علاقہ اور وشاکھاپٹنم-چنئی صنعتی کوریڈور(وی سی آئی سی) کے تحت کوپارتھی صنعتی علاقہ شامل ہے۔

جناب گوئل نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ہر صنعتی نوڈ کے اندر جدت پسندانہ ماحول قائم کرکے اہم سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپس کو راغب کرنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے ابتدائی مرحلے کے کاروباروں کوترقی دینے کے لیے مخصوص انکیوبیٹر قائم کرنے اور مضبوط اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر موصوف نے حکام کو ہدایت دی کہ ہر صنعتی نوڈ کے اندرایم ایس ایم ای ایز اور اسٹارٹ اپس کے لیے مخصوص زون مختص کیے جائیں، جہاں سبسڈی شدہ نرخوں کے ساتھ جدید ترین  بنیادی ڈھانچوں اور تکنیکی معاونت فراہم کی جائے۔

عالمی شراکت داری کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب گوئل نے مخصوص ممالک کے لیے سرمایہ کاری کے اجلاس منعقد کرنے کی وکالت کی تاکہ ہدف شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے منصوبوں کی پیش رفت کی حقیقی وقت میں نگرانی کے لیے ایک مرکزی ڈیش بورڈ بنانے کا بھی مطالبہ کیا اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین جانچ اور کوالٹی کنٹرول کے طریقہ کار اپنانے پر زور دیا۔

وزیر نے حکومت ہند کے عہد کو دوہراتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش کو صنعتی عمدگی اور جدت  کی علامت بنانے کے لیے ہم پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست جلد ہی ‘سورن آندھرا پردیش’ بن جائے گی — جو جامع اور پائیدار صنعتی ترقی کا روشن مینار ہوگی۔

اس اجلاس میں گنتور سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر چندر شیکھر پمّاسانی، وزیر مملکت برائے دیہی ترقی و مواصلات جناب ٹی جی بھرت، آندھرا پردیش حکومت کے وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر این یووراج، آندھرا پردیش حکومت کے سکریٹری صنعت جناب راجات کمار سینی،این آئی سی ڈی سی کے سی ای او و منیجنگ ڈائریکٹرجناب ابھیشکتھ کشور،اے پی آئی آئی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر، این آئی سی ڈی سی ، اے پی آئی سی ڈی سی اوردیگر متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغازاے پی آئی آئی سی کے وائس چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے تینوں این آئی سی ڈی سی نوڈز پر تفصیلی نمائش سے ہوا، جس کے بعدسکریٹری انڈسٹریز نے پرعزم ‘سونا آندھرا 2047’ فریم ورک کے تحت آندھرا پردیش کے صنعتی روڈ میپ کا جائزہ پیش کیا گیا۔

این آئی سی ڈی سی کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب رجت کمار سینی نے زمین کے حصول کے عمل کو تیز کرنے، ریاستی حکومت کی جانب سے بیرونی بنیادی ڈھانچے کی بروقت تکمیل اور منصوبے پر عملدرآمد کے دوران معیار کے تقاضوں کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

آندھرا پردیش: ہندوستان کا ابھرتا ہوا صنعتی پاور ہاؤس:

آندھرا پردیش ملک کی واحد ریاست ہے ،جہاں تین مختلف صنعتی راہداریوں کے تحت صنعتی نوڈز قائم کیے گئے ہیں۔ مربوط منصوبہ بندی، مضبوط انفراسٹرکچر اور مؤثر ادارہ جاتی معاونت کے ساتھ، یہ منصوبے ریاست اور ملک میں صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کی نمائندگی کرتے ہیں:

  • کرشناپٹنم نوڈ (2,006 ایکڑ): تقریباً 10,500 کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی صلاحیت، جس سے 1 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
  • اورواکال نوڈ (2,621 ایکڑ): 12,000 کروڑروپے کی متوقع سرمایہ کاری اور تقریباً 45,000 افراد کے لیے روزگار۔
  • کوپارٹی نوڈ (2,596 ایکڑ): متوقع سرمایہ کاری8,800 کروڑ روپے، جس سے تقریباً 54,000 افراد کے لیے ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

این آئی سی ڈی سی کے بارے میں

نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ کارپوریشن(این آئی سی ڈی سی) حکومتِ ہند کی ایک پہل ہے، جو وزارت تجارت و صنعت کے تحت کام کرتی ہے۔ اس کا مقصد اگلی نسل کے صنعتی اسمارٹ شہروں کی ترقی ہے جو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ہندوستان کی عالمی اقتصادی مسابقت کو بڑھانے کے لیے کام کرنا ہے۔

این آئی سی ڈی سی  اپنے اہم صنعتی راہداری منصوبوں کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹ کے ملٹی ماڈل رابطہ(کنکٹی ویٹی)، پلگ اینڈ پلے انفراسٹرکچر اور پائیدار شہری ترقی کو یقینی بناتا ہے۔ ان راہداریوں میں دہلی–ممبئی صنعتی راہداری(ڈی ایم آئی سی)، امرتسر–کولکاتا صنعتی راہداری (اے کے آئی سی) ، چنئی–بنگلور صنعتی راہداری(سی بی آئی سی) ، ایسٹ کوسٹ اکنامک کوریڈور(ای سی ای سی) اور بنگلور–ممبئی صنعتی راہداری(بی ایم آئی سی) شامل ہیں۔

1815.png

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح –م ع ن-ع ر)

U. No.1815


(Release ID: 2136901)
Read this release in: English , Hindi , Tamil