پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی کمیشن برائے درج فہرست قبائل (این سی ایس ٹی)کی طرف سے پنچایتی راج کی وزارت کے درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے لیے نافذ کردہ آئینی تحفظات، فلاحی اور ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ

Posted On: 16 JUN 2025 8:51PM by PIB Delhi

قومی کمیشن برائے درج فہرست قبائل (این سی ایس ٹی)نے پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر)کے اشتراک سے 16 جون 2025 کو نئی دہلی میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی جس میں درج فہرست قبائل کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس میٹنگ میں پی ای ایس اے (1996) کے نفاذ پر توجہ دی گئی۔ فنڈ مختص کرنے، شیڈولڈ ٹرائبینٹ کمپونینٹ (ایس ٹی سی) کی نگرانی اور شراکت دارانہ منصوبہ بندی کے ذریعے نچلی سطح کی حکمرانی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔

اس میٹنگ میں این سی ایس ٹی کے چیئرپرسن جناب انتار سنگھ آریہ، این سی ایس ٹی کے اراکین جناب نروپم چکما ، محترمہ(ڈاکٹر) آشا لاکرا اور جناب جتوتھو حسین، کے ساتھ ساتھ این سی ایس ٹی کے سکریٹری جناب پونیت کمار گوئل اور این سی ایس ٹی کے جوائنٹ سکریٹری جناب امیت نرمل موجود تھے۔ پنچایتی راج کی وزارت کی نمائندگی سکریٹری جناب وویک بھاردواج، جوائنٹ سکریٹری (ایف ڈی اینڈ پالیسی ڈویژن) محترمہ مکتا شیکھر اور اقتصادی مشیر ڈاکٹر بیجایا کمار بہرا کے علاوہ دیگر افسران نے کی۔

ایم او پی آر نے اندرا گاندھی نیشنل ٹرائبل یونیورسٹی (آئی جی این ٹی یو) امرکنٹک میں ایک مجوزہ سینٹر آف ایکسی لینس، ایک خصوصی پی ای ایس اے پورٹل کی تشکیل، پی ای ایس اے کے التزامات کے تحت گرام پنچایت ترقیاتی منصوبے تیار کرنا اور پی ای ایس اے کے7 موضوعات پر مبنی تربیتی دستورالعمل کی تشکیل، جن جاتیہ گورو دیوس پر خصوصی گرام سبھا کا انعقاد، علاقائی اور قومی ورکشاپ/رائٹ شاپ کا انعقاد، کامیابی کی کہانیوں کی تالیف، ایم او پی آر میں پی ای ایس اے سیل کی تشکیل اور 7 پی ای ایس اے موضوعات پر ریاستی سطح کے ماسٹر ٹرینر کی تربیت جیسے حالیہ اقدامات پر روشنی ڈالی۔ این سی ایس ٹی نے قبائلی ترقی کی نگرانی اور جائزہ لینے کے اپنے دائرۂ اختیار پر روشنی ڈالی اور قبائلی خود مختاری کو فعال کرنے میں پی ای ایس اے کے اہم کردار پر زور دیا اور قبائلی برادریوں میں پی ای ایس اے کے بارے میں بیداری بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ این سی ایس ٹی ممبران نے ریاستی سطح پر صلاحیت سازی، علاقائی زبانوں میں کامیابی کی کہانیوں کو پھیلانے اور پی ای ایس اے اصولوں سے متعلق نوٹیفکیشن کے لیے اوڈیشہ اور جھارکھنڈ کے ساتھ فالو اپ کرنے پر زور دیا۔

میٹنگ میں خیالات کے تبادلے، پیش رفت کے جائزے اور درج فہرست قبائل کی ترقی کے لیے پرعزم اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کیاگیا ہے،تاکہ آئینی اور قانونی تحفظات نچلی سطح پر بامعنی نتائج میں تبدیل ہوجائیں ۔ میٹنگ کا اختتام 5 ویں درج فہرست علاقوں میں ادارہ جاتی مضبوطی اور جامع حکمرانی کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا ۔

ph1.jpg

ph2.jpg

ph3.jpg

 

*****

 ( ش ح ۔ ک ح۔اش ق)

U. No. 1809


(Release ID: 2136879)
Read this release in: English , Hindi