دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کا بہار کا ایک روزہ دورہ


‘‘ہمیں ایک ایسے معاشرے کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے جس میں ہمارے عظیم شہید بدھو نونیا پیدا ہوئے’’ - جناب شیوراج سنگھ چوہان

‘‘پٹنہ میں بدھو نونیا کا مجسمہ نصب کیا جائے گا’’ –جناب چوہان

‘‘وزیراعظم نریندر مودی اور نتیش حکومت کی قیادت میں غریب، پسماندہ اورحاشیہ  پررہنےوالے  لوگوں کے لیے بے مثال کوششیں کی گئی ہیں’’– جناب شیوراج سنگھ

‘‘وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے پر خصوصی زور’’ – مرکزی وزیر  جناب شیوراج سنگھ

‘‘پی ایم آواس یوجنا کے تحت ہر مستحق غریب کو مکان ملے گا’’ – جناب چوہان

جناب شیوراج سنگھ نے ذات پرمبنی  مردم شماری پر نوٹیفکیشن کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Posted On: 16 JUN 2025 7:00PM by PIB Delhi

زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج بہار کے پٹنہ میں شہید بدھو نونیا کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر محترمہ رینو دیوی، بہار کے نائب وزرائے اعلیٰ جناب سمراٹ  چودھری اور جناب وجے کمار سنہا، ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر ڈاکٹر دلیپ جیسوال، جناب داراسنگھ چوہان، جناب سنجے جیسوال، اور بڑی تعداد میں پیروکاروں اور نونیا برادری کے ارکان نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZZDJ.jpg

 

اس موقع پر جناب چوہان نے کہا کہ جس سماج میں شہید بدھو نونیا پیدا ہوئے تھے اس کی نمائندگی کرنا بڑے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے پٹنہ میں شہید کا مجسمہ نصب کرنے کے فیصلے پر بہار حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NLO5.jpg

 

بدھو نونیا کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے، جناب چوہان نے کہا کہ انگریزوں نے ہمیں چاندی کی  تھال میں آزادی پیش نہیں کی - ہزاروں انقلابیوں نے مسکراتے ہوئے  پھانسی کے پھندے کو گلے لگایا۔ ‘‘ہم نے اپنی آزادی شدید جدوجہد اور قربانیوں کے ذریعے حاصل کی۔ بہت سے انقلابیوں نے اپنی پوری جوانی انڈمان اور نکوبار کی جیلوں میں پیستے ہوئے گزاری اور جب وہ پھانسی کے پھندے کی طرف بڑھے تو ان کی ٹانگیں نہیں کانپیں، نہ کوئی خوف تھا، نہ کوئی پریشانی۔ انہوں نے ایک ہاتھ میں گیتا پکڑی، ‘بھارت ماتا کی جے ’ کا نعرہ لگایا اور ان انقلابیوں نے اپنے دل میں یہ کہتے ہوئے  دعائیں مانگیں کہ  ’’اگر ہمیں  موت کے بعد دوبارہ جنم ملے  تو وہ ہندوستان کی سرزمین ہو، اور یہاں پر زندگی اور موت کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہنے دیا جائے جب تک کہ یہ ملک آزاد نہ ہو جائے۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WC2W.jpg

 

جناب چوہان نے نونیا اور چوہان برادریوں پر فخر کا اظہار کیا، اور کہا کہ 1770 کے آس پاس، دو بڑی بغاوتیں ہوئیں - سنیاسی بغاوت اور نونیا بغاوت۔ اگرچہ وہ معاشی طور پر غریب ہو سکتے ہیں، نونیا برادری نے قوم کے فخر کے لیے اپنی جانیں داؤ پر لگانے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔ نونیا بغاوت کا مقصد انگریزوں کو بھگانا تھا۔ نمک ستیہ گرہ کے دوران گاندھی جی کے نعرے  لبیک کہتے   ہوئے بدھو نونیا نے نمک بنانے میں حصہ لیا۔ انھیں  دھوکے سے گرفتار کر کے ابلتے ہوئے نمک کے بڑے  پتیلے  میں ڈال دیا گیا۔ جلائے جانے کے دوران بھی انھوں  نے ’’بھارت ماتا کی جے ‘‘ اور ’’وندے ماترم‘‘ کے نعرے لگائے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048I80.jpg

 

وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے غریب، پسماندہ اور حاشیہ پر رہنے والے  لوگوں کے لیے قابل ذکر کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری بہنوں کو عزت ملی ہے تو یہ این ڈی اے حکومت میں ملی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس بدھو نونیا کی صد سالہ تقریب کے موقع پر ہوئی جب مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ذات پر مبنی مردم شماری کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ جناب چوہان نے پی ایم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ جناب شاہ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ کمیونٹی کی تمام گزارشات  کو مرکزی حکومت تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے واضح  کیا کہ رینو دیوی نے مشورہ دیا کہ اگر 95فیصد کمیونٹی انتہائی غریب ہے تو انہیں درج فہرست قبائل  کا درجہ دینے پر غور کیا جانا چاہئے، جس کا حکومت جائزہ لے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GKNG.jpg

 

انہوں نے مزید کہا ‘‘ہمیں ان لوگوں کی حمایت کرنے کا عزم کرنا چاہیے جو ہماری حمایت کرتے ہیں۔’’ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہندوستانی آئین کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی توہین کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

جناب چوہان نے غریب، پسماندہ اور حاشیہ پر رہنےوالے  لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ حکومت سماجی سیڑھی پر کھڑے آخری شخص کو اوپر اٹھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ بہار میں بھی پی ایم آواس یوجنا کے تحت ہر اہل شخص کو مکان ملے گا۔ مزید برآں، خواتین کے وقار اور خود انحصاری کو یقینی بنانے کے لیے ’لکھپتی دِیدیوں‘ کی تعداد میں اضافے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہماری خواتین کی عزت اور ترقی سب سے اہم ہے۔

اپنی بات کے اختتام پر، جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ہر ایک سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے‘وکست بھارت’ کے ویژن  حصول  میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

 

*******

ش ح- ف ا- ن ع

UR No 1797


(Release ID: 2136808)
Read this release in: English , Hindi , Tamil