محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای پی ایف او برکت پورہ، حیدرآباد نے ممبر سروس ڈیلیوری اور ڈیجیٹل یکسر تبدیلی میں نئے معیارات قائم کیے ہیں


مودی حکومت کے 11 سال مکمل ہونے پر، برکت پورہ ای پی ایف او نے شفاف اور ممبرمرکوز اختراعات کے لیے نمایاں کام کیا ہے

Posted On: 16 JUN 2025 3:56PM by PIB Delhi

ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ سے متعلق تنظیم (ای پی ایف او)، برکت پورہ، حیدرآباد کا  علاقائی دفتر   1952 سے کام کر رہا ہے،  اس نے سال 2024-25 کے دوران خدمات کی فراہمی ، ڈیجیٹل تبدیلی، اور مالی بحالی میں نمایاں حصولیابیوں کے ذریعے سوشل سیکورٹی انتظامیہ  میں اپنی قیادت کی تصدیق کی ہے۔

تلنگانہ کے چھ اضلاع میں ای پی ایف اور پنشن سے متعلق خدمات کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر خدمات انجام دینے والا، برکت پورہ دفتر 34,241 اداروں کی نگرانی کرتا ہے، 27.47 لاکھ اکاؤنٹس کا انتظام کرتا ہے، اور 6.77 لاکھ تعاون کرنے والے اراکین اور 1.14 لاکھ پنشن پانے والوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

25-2024 میں سنگ میل حصولیابیاں

مذکورہ دفتر نے ای پی ایف او ​​ہیڈ آفس کے کئی اہم اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا ہے، جس میں:

  • توسیع شدہ خودکار دعووؤں کا نمٹارا: ماہانہ اوسطاً 30,001 خودکار دعووں کے تصفیے کے ساتھ، دفتر نے پروسیسنگ کا وقت 10 دن سے گھٹا کر صرف 3-4 دن کر دیا ہے، جس سے اراکین کو فوری راحت مل رہی ہے۔
  • سنٹرلائزڈ پنشن ادائیگی کے نظام (سی پی پی ایس): نے ملک بھر میں پنشن کی تقسیم کو فعال کیا ہے،  یہ پنشن  حاصل کرنے والوں کو کسی بھی بینک سے فوائد تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی فراہم کرتا ہے۔
  • چہرے کی توثیق کرنے والی ٹیکنالوجی: پنشنرز کو اسمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے قابل بنایا، جس سے جسمانی مراکز کا دورہ کرنے کی ضرورت ختم ہو گئی۔
  • کاغذ کے بغیر اصلاحات: آدھار سے منسلک یو اے این اصولوں کی تعمیل میں، دفتر نے چیک لیف جمع کرانے اور آجر کی تصدیق کو ختم کر دیا ہے، دعوے کے تصفیے کو تیز کر دیا ہے۔

ان اصلاحات کے علاوہ، دفتر ہر ماہ اوسطاً 66,379 دعووں پر کارروائی کرتا ہے اور ماہانہ 5,988 شکایات کا ازالہ کرتا ہے، جو جوابدہی اور شفافیت کے لیے اپنی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

3.jpg

مرکزی مینڈیٹ شدہ اصلاحات سے آگے بڑھتے ہوئے، برکت پورہ آفس نے اراکین پر مرکوز کئی خدمات کا آغاز کیا ہے:

  • ویمن ہیلپ ڈیسک: خواتین ای پی ایف ممبران کے لیے مخصوص معاون نظام ۔
  • موت کے دعوے کی تصدیق ڈیسک: سوگ کے دوران فاسٹ ٹریکنگ سپورٹ۔
  • ڈیجیٹل ٹچ اسکرین کیوسک: سیلف سروس کی سہولت جو ای پی ایف او ​​کے اکثر پوچھے گئے سوالات اور معلوماتی ویڈیوز تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

4.jpg5.jpg

عملے کی فلاح و بہبود کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، دفتر نے کام کرنے والے والدین کے لیے کریچ کی سہولت متعارف کرائی ہے اور باقاعدہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ سال بھر کی سوچھتا اور خوبصورتی کی سرگرمیوں، بشمول دیواروں اور صفائی کی مہموں نے دفتر کے ماحول کو بدل دیا ہے۔

6.jpg

مالی سال 25-2024 میں، دفتر نے ایریئر ڈیمانڈ کی 90فی صد وصولی حاصل کی، جس سے ای پی ایف او ​​کی مالی صحت اور اراکین کو فوائد کی توسیع میں اہم کردار ادا کیا گیا ہے۔

تنظیم نے کل 48.41 کروڑ روپے ماہانہ پنشن میں اور 153.95 کروڑ روپے پراویڈنٹ فنڈ (پی ایف) اور ایمپلائز ڈپازٹ لنکڈ انشورنس (ای ڈی ایل آئی) اسکیموں کے تحت تقسیم کیے، جس سے افرادی قوت کے لیے مالی تحفظ کو یقینی بنانے میں اس کے کردار کو تقویت  حاصل ہوئی ہے۔

عوامی خدمات کی فراہمی میں اس کے اعلیٰ معیارات کے اعتراف میں، دفتر کو بھویشیہ ندھی ایوارڈز 2024 میں شکایت کے انتظام میں بہترین دفتر کا ایوارڈ دیا گیا۔

اعلیٰ اجرت پر پنشن کے بارے میں عدالت عالیہ کے نومبر 2022 کے فیصلے کے بعد، برکت پورہ دفتر نے 98فی صد موصول ہونے والی درخواستوں (1,18,492 میں سے 1,17,054) پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک کی رہنمائی کی ہے - ایک وقت میں اہل ممبران اور اہل افراد کو پنشن کے بہتر فوائد فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مسلسل بہتری کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، علاقائی دفتر نے مزید قابل رسائی اور جدید سروس فراہم کرنے کے لیے،  سہولت کے اپنے  مرکز اور پی آر او ڈیسک کی تزئین کاری  و آرائش کا آغاز کیا ہے۔ ای پی ایف او برکت پورہ کی کارکردگی تمام کارکنوں کے لیے بروقت، شفاف، اور ٹیکنالوجی پر مبنی سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کا ثبوت ہے۔

*****

UR- 1786

(ش ح۔   ش م ۔ ا ک م)


(Release ID: 2136745)
Read this release in: English , Hindi , Telugu