مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی (ٹرائی) نے ‘‘پی ایم- وانی اسکیم کے تحت پبلک ڈیٹا آفسز (پی ڈی اوز) کے لیے خوردہ براڈبینڈ کنیکٹیویٹی کے لیے ٹیرف’’ پر ٹیلی کمیونیکیشن محصول (71ویں ترمیم) آرڈر 2025 جاری کیا
Posted On:
16 JUN 2025 3:24PM by PIB Delhi
بھارت کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) نے آج پی ایم- وانی اسکیم کے تحت پبلک ڈیٹا آفسز (پی ڈی اوز) کے لیے خردہ براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کی خاطر ٹیلی کمیونیکیشن ٹیرف (71ویں ترمیم) آرڈر، 2025 کو جاری کیا ہے۔
بھارتی حکومت کی مواصلات کی وزارت کے ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) محکمے نے ٹرائی کے ساتھ ، اپنی بات چیت میں اس بات اجاگر کیا کہ پی ایم- وانی اسکیم کا پھیلاؤ طے شدہ اہداف سے کافی کم ہے۔ پی ایم- وانی کے اس کم پھیلاؤ کی ایک وجہ ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) اور انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (آئی ایس پیز) کے ذریعے چارج کی جانے والی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی زیادہ قیمت تھی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ٹی ایس پیز اور آئی ایس پیز کو اکثر پبلک ڈیٹا آفسز (پی ڈی اوز) کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ تجارتی معاہدوں کے نام پر مہنگی انٹرنیٹ لیزڈ لائنز (آئی ایل ایل) کا استعمال کرتے ہوئے پبلک وائی فائی رسائی پوائنٹس کو جوڑیں۔
اس ضمن میں، ٹرائی نے 23 اگست 2024 کو ڈرافٹ ٹیلی کمیونیکیشن ٹیرف (70 ویں ترمیم) آرڈر، 2024 جاری کیا جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ پی ڈی اوز کو پی ایم- وانی اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی براڈ بینڈ خدمات کا ٹیرف ریٹیل براڈ بینڈ فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) ٹیرف کے ساتھ منسلک ہے۔ مجوزہ فریم ورک پر متعلقہ فریقوں سے تبصرے اور جوابی تبصرے طلب کیے گئے تھے۔ اس کے جواب میں متعلقہ فریقوں کے تبصرے اور جوابی تبصرے موصول ہوئے۔
اس کے بعد، 16 ستمبر 2024 کو، ڈی او ٹیزنے پی ڈی اوز کے لیے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی خاطر ٹی ایس پیز کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے کی ضرورت کو ختم کرکے پی ایم- وانی فریم ورک میں ترامیم جاری کیں۔
ڈی او ٹی کی 16 ستمبر 2024 کی ترمیم کی روشنی میں، متعلقہ فریقوں کے تبصرے اور ڈرافٹ ٹی ٹی او (70 ویں ترمیم) پر موصول ہونے والے جوابی تبصرے اور مزید اندرونی تجزیہ کو متعلقہ اتھارٹی نے 15 جنوری کو نظرثانی شدہ ڈرافٹ ٹیلی کمیونیکیشن ٹیرف (71 ویں ترمیم) آرڈر جاری کیا۔ پی ایم- وانی اسکیم کے تحت پی ڈی اوز کو خدمات فراہم کنندگان کی طرف سے پیش کردہ اسی صلاحیت کی خوردہ براڈ بینڈ (ایف ٹی ٹی ایچ) خدمات کے لیے لاگو محصول سے دوگنا سےزیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ مجوزہ فریم ورک پر متعلقہ فریقوں سے تبصرے اور جوابی تبصرے طلب کیے گئے تھے۔ اس کے جواب میں متعلقہ فریقوں کے تبصرے اور جوابی تبصرے موصول ہوئے۔ مشاورتی عمل کے ایک حصے کے طور پر، 8 اپریل 2025 کو متعلقہ فریقوں کے خیالات جاننے کے لیے صلاح و مشورہ کا ایک اوپن ہاؤس ڈسکشن (او ایچ ڈی) بھی منعقد کیا گیا۔
مذکورہ کی بنیاد پر، ٹرائی نے پی ایم- وانی اسکیم کے تحت پبلک ڈیٹا آفسز (پی ڈی اوز) کے لیے ٹیرف پر ریٹیل براڈبینڈ کنیکٹیویٹی کی خاطر پر اپنے ٹی ٹی او (71ویں ترمیم) 2025 کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ایک متوازن اور جامع نقطہ نظر کو یقینی بنانے کے لیے، ٹرائی پی ایم- وانی اسکیم کے لیے درج ذیل ٹیرف فریم ورک تجویز کرتا ہے:
‘‘ہر خدمت فراہم کرنے والا خوردہ فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) براڈ بینڈ خدمات فراہم کرنے والا اپنے تمام خوردہ ایف ٹی ٹی ایچ براڈبینڈ پلان پی ایم- وانی اسکیم کے تحت پی ڈی اوز کو 200 ایم بی پی ایس تک پیش کرے گا، ٹیرف پر جو کہ خوردہ صارفین پر لاگو ٹیرف سے دوگنا سےزیادہ نہیں ہوگا۔ اس طرح کی پیشکش کی گئی ہے۔’’
قیمتوں کا تعین کرنے کا یہ فریم ورک چھوٹے پیمانے پر پبلک ڈیٹا آفسز (پی ڈی اوز) کے لیے کم قیمت کو یقینی بنا کر تمام متعلقہ فریقوں کے مفادات میں توازن پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ سروس فراہم کرنے والوں کو براڈ بینڈ کنکشن کے لیے معقول معاوضہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔ مجوزہ ٹیرف فریم ورک مارکیٹ کے موجودہ منظر نامے، پی ایم- وانی خدمات کو اپنانے کی موجودہ سطحوں کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ممکنہ ترقی کو بھی مدنظر رکھتا ہے۔ ان تحفظات کے ساتھ موافقت کرتے ہوئے، فریم ورک کا مقصد پی ایم- وانی اقدام کے تحت عوامی وائی فائی ماحولیاتی نظام کی منظم، پائیدار، اور جامع ترقی کو آسان بنانا ہے۔
ٹی ٹی او 71( ویں ترمیم) 2025 کو ٹرائی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر رکھا گیا ہے۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے،جناب وجے کمار، مشیر (مالی اور اقتصادی تجزیہ)، ٹرائی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ٹیلی فون نمبر ہے +91-11-20907773۔
*****
(ش ح۔ ش م ۔ ا ک م)
UR- 1783
(Release ID: 2136688)