مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی میٹکس کے فروغ سے متعلق مرکز (سی۔ ڈاٹ) ‘سمرتھ’ پروگرام کے تحت 18 اسٹارٹ اپس کو گرانٹ فراہم کرتا ہے - ٹیلی کام اور آئی سی ٹی سیکٹر میں اسٹارٹ اپس کے لیے ایک جدید انکیوبیشن پروگرام
اسٹارٹ اپس کو مالی گرانٹ، مکمل طور پر فرنشڈ آفس کی جگہ اور دہلی اور بنگلورو کیمپس میں اس کی لیب کی سہولیات تک رسائی فراہم کی جاتی ہے
ان اسٹارٹ اپس کے لیے مینٹورشپ کم ایکسلریشن سیشنز کا اہتمام کیا جاتا ہے
Posted On:
16 JUN 2025 2:43PM by PIB Delhi
سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی۔ ڈاٹ)، حکومت ہند کے ٹیلی کمیونیکیشنز (ڈی او ٹی) کے محکمے کےتحت ایک خودمختار ٹیلی کام آر اینڈ ڈی ادارے نے ‘سمرتھ’ پروگرام شروع کیا- ٹیلی کام اور آئی سی ٹی سیکٹر میں اسٹارٹ اپس کے لیے ایک جدید انکیوبیشن پروگرام۔ پہلے مرحلے میں 18 اسٹارٹ اپس کو ایک مسابقتی عمل کے ذریعے کوہورٹ 1 میں منتخب کیا گیا ہے۔
ان اسٹارٹ اپس، کو مالی گرانٹ، مکمل طور پر فرنشڈ آفس اسپیس اور دہلی اور بنگلور کیمپس میں سی -ڈاٹ کی لیب کی سہولیات تک رسائی فراہم کی جاتی ہے۔ پروگرام کو شروع کرنے کے لیے سی -ڈاٹ نے نئی دہلی کے سی -ڈاٹ کیمپس میں اپنے "سمرتھ" انکیوبیشن پروگرام کے پہلے گروپ کے لیے ایک رہنمائی اور تیز تر سیشن کی میزبانی کی۔ اس اقدام کا مقصد اسٹارٹ اپس کو مالیاتی گرانٹ، جدید وسائل اور آئیڈییشن سے کمرشلائزیشن کی سمت منتقلی کے لیے رہنمائی فراہم کر کے پائیدار اور قابل توسیع کاروباری ماڈلز کو پروان چڑھانا ہے۔
‘‘سمرتھ’’ انکیوبیشن پروگرام، ٹیلی کام ایپلی کیشنز، سائبرسیکیوریٹی، فائیو جی/ سکس جی ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت، آئی او ٹی، اور کوانٹم ٹیکنالوجیوں میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کو چھ ماہ کے دو حصوں میں ترتیب دیا گیا ہے، جس میں ہر ایک گروپ میں 18 اسٹارٹ اپس کو شامل کیا گیا ہے- اس طرح اس پہل کے تحت زیادہ سے زیادہ 36 اسٹارٹ اپس کو تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی) اور ٹی آئی ای (دی انڈس اینترپرینئرس ) کو پروگرام کے عمل درآمد شراکت دار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
ہائبرڈ فارمیٹ میں پیش کیا گیا، ‘‘سمرتھ’’ جدید ترین بنیادی ڈھانچے، ماہرین کی رہنمائی، اور ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے سرمایہ کاروں اور صنعت کے رہنماؤں کے مضبوط نیٹ ورک تک رسائی سے فائدہ حاصل کرتا ہے۔ پروگرام کے تحت ہر منتخب اسٹارٹ اپ کو پانچ لاکھ روپیے تک کی گرانٹ، دہلی اور بنگلور کے سی -ڈاٹ کیمپس میں چھ ماہ کے لیے مکمل طور پر سہولیات سے لیس آفس کی جگہ، سی -ڈاٹ کی لیب کی سہولیات تک رسائی، اور سی -ڈاٹ تکنیکی ماہرین اور بیرونی ماہرین سے رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔ ترقی پذیر اسٹارٹ اپ بھی ممکنہ تعاون اور سی -ڈاٹ کولابریٹو ریسرچ پروگرام (سی سی آر پی) کے تحت مزید مالی گرانٹس کے اہل ہوں گے۔
ماہرین تعلیم، صنعت، سی -ڈاٹ ، اور ایس ٹی پی آئی کے ممبران پر مشتمل ایک ممتاز منتخبہ کمیٹی نے شارٹ لسٹ کیے گئے درخواست دہندگان کو ان کی پچ کے معیار، آئیڈیا کی مطابقت، اختراع، پروڈکٹ کی صلاحیت، ٹیم کی طاقت، عمل درآمد کی صلاحیت، اور مسئلہ کے بیانات کے ساتھ صف بندی جیسے معیار پر جانچا پرکھا ہے۔ مذکورہ تشخیص کی بنیاد پر، کوہورٹ-1 میں شمولیت کے لیے 18 اسٹارٹ اپس کا انتخاب کیا گیا۔ منتخب اسٹارٹ اپس کی فہرست کا اعلان درج ذیل لنک پر کیا گیا۔
https://www.cdot.in اور https://cdot.sayuj.net.
منتخب اسٹارٹ اپس ہیں: ٹرٹل نیک سسٹمز اینڈ سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ، میٹی سوفٹ سائبر سیکیورٹی لیبز پرائیویٹ۔ لمیٹڈ، ریوینو سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ، اجایان کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، وائٹل کاربن پرائیویٹ لمیٹڈ۔ لمیٹڈ، اتیبھا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، الفاپلٹن انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ، ایگریورس انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ۔ لمیٹڈ، ہارانزیل ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ، تھریٹ ایکسپرٹ سائبر سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ، براہمی سسٹمز (او پی سی) پرائیویٹ لمیٹڈ، پیراوانی بزنس سولیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ، پوروانچل انجینئرنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ، آئیزل انٹرنیشنل ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ، برینن ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ، جمپس آٹومیٹشن ایل ایل پی ماسٹر ایجوکیشن پرائیویٹ لمٹید اور فارسائٹ انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ۔
لانچ کی اس تقریب میں مختلف سینئر معزز شخصیات کی موجودگی دیکھنے میں آئی جن میں ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے، سی ای او ، سی-ڈاٹ، جناب اروند کمار، ڈی جی ایس ٹی پی آئی، جناب اتل دھون، صدر ٹی آئی ای (دہلی این سی آر چیپٹر) مینٹرس، وینچر کیپٹلسٹ، ٹی آئی ای (دی انڈس اینٹرپرینیورس) دہلی این سی آر کے نمائندے، سی - ڈاٹ سے منتخب اسٹارٹ اپس، اور تکنیکی سرپرست شامل تھے۔ اجلاس کے دوران، ہر منتخب اسٹارٹ اپ کو فنڈنگ کی رقم کی پہلی قسط ادا کی گئی۔
سی ای او، سی – ڈاٹ دونوں نے ہی اور ڈی جی ، ایس ٹی پی آئی نے سی-ڈاٹ اور ایس ٹی پی آئی کے درمیان ایک متحرک اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے میں باہمی تعاون کی کوششوں کی ستائش کی اور مستقبل کے اقدامات میں اسٹارٹ اپس کی مسلسل شمولیت کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر سی-ڈاٹ اور ایس ٹی پی آئی کے درمیان مفاہمت کے ایک اقرار نامے پر بھی دستخط کیے گئے، جس میں ممکنہ تعاون کے شعبوں بشمول رہنمائی، تربیت اور مشترکہ اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا۔

ایوارڈ دیے جانے کی عظیم الشان تقریب میں سمرتھ ایکسلریشن سیشن کے دوران 18 منتخب اسٹارٹ اپس کی ، ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے، سی -ڈاٹ کے سی ای او اور بورڈ ممبران، ایس ٹی پی آئی کے ڈائریکٹر جنرل، اور ٹی آئی ای دہلی کے صدر کے ساتھ گروپ فوٹو

سمرتھ ایکسلریشن سیشن کے دوران، سی-ڈاٹ کے سی ای او نے سی-ڈاٹ بورڈ کے ممبران، ڈی جی ایس ٹی پی آئی، اور ٹی آئی ای دہلی کے صدر کی معزز موجودگی میں وائٹل کاربن پرائیویٹ لمیٹڈ (منتخب اسٹارٹ اپس میں سے ایک) کو ایک لاکھ روپیے کاگرانٹ چیک حوالے کیا گیا۔
*****
(ش ح۔ ش م ۔ ا ک م)
UR-1780
(Release ID: 2136663)