عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈی اے آر پی جی نے مئی 2025 کے لیے مرکزی وزارتوں/محکموں کی 37 ویں سی پی جی آر اے ایم ایس رپورٹ جاری کی ، جس میں کامیاب کہانیاں پیش کی گئیں
Posted On:
16 JUN 2025 11:59AM by PIB Delhi
رپورٹ میں مرکزی وزارتوں/محکموں کی شکایات کے موثر حل کی 4 کامیاب کہانیاں پیش کی گئی ہیں:
1. جناب پریم دیپ کی شکایت: تصفیہ اور رقم واپسی کا معاملہ
جناب پریم دیپ نے فوج سے اپنی رہائی کے بعد تصفیے کے لیے تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کروائیں ، لیکن 90,936 روپے کے جزوی واجبات اور 6,492 روپے کے پی ایل آئی ریفنڈ کے حوالے سے پی سی ڈی اے (آفیسرز)، پونے کی طرف سے تاخیر اور کوئی جواب نہیں ملا ۔ متعدد کوششوں کے باوجود ، معاملہ حل نہ ہو سکا ، جس سے وہ تناؤ میں آگئے۔ معاملے کا حل کی درخواست کرتے ہوئے انہوں نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کرائی ۔ جائزے کے بعد ، حکام نے پی ایل آئی ریفنڈ اور ایڈجسٹمنٹ کے بعد 76,808 روپے جاری کرنے کی تصدیق کی ، ثبوت کے طور پر اکاؤنٹس کے اسٹیٹمنٹ فراہم کیے گئے۔ تمام واجبات کا تصفیہ کر دیا گیا اور شکایت کو بند کردیا گیا۔
2. جناب سیو پرساد کی شکایت: ٹی ڈی ایس کریڈٹ ریکٹی فیکیشن اور ریفنڈ
تنخواہ دار ٹیکس دہندہ جناب سیو پرساد نے 16,536 روپے کے ٹی ڈی ایس کریڈٹ کا دعوی کرتے ہوئےتشخیص کے سال 15-2014 کے لیے اپنا ریٹرن فائل کیا تھا۔ تاہم ، ریٹرن کے عمل کے دوران ، کریڈٹ نہیں دیا گیا اور 16,560 روپے کا غلط طریقے سے مطالبہ کیا گیا۔ اصلاح اور مطالبہ کی ادائیگی کی درخواست جمع کرنے کے باوجود، کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور دفعہ (2)220 کے تحت اضافی سود دکھایا گیا۔ معاملے کے حل کی درخواست کرتے ہوئے انہوں نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کرائی ۔ جائزہ لینے پر ، متعلقہ حکام نے غلطی کی اصلاح کی اور 18,360 روپے کا ریفنڈ جاری کیا۔ رقم کی واپسی اس کے تجدید شدہ بینک کھاتے میں جمع کر دی گئی ۔
3. جناب کروپاتھو کی شکایت: غیر استعمال شدہ ڈیمیٹ اکاؤنٹ کو بند کرنے کی درخواست
جناب کروپاتھو سسی دھرن نے موتی لال اوسوال فائنانشیل سروسز لمیٹڈ کی طرف سے ان کے ڈیمیٹ اور ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو بند کرنے کی درخواست کرنے والے ای میل کے باوجود جواب نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا، جسے انہوں نے کبھی استعمال نہیں کیا تھا ۔ انہوں نے تشہیری مواد موصول ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ان کی سروس سے متعلق درخواست کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ معاملے کےحل کی درخواست کرتے ہوئے انہوں نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کرائی ۔ جائزہ لینے پر ، متعلقہ حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ ڈیمیٹ اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے اور اس کے مطابق معاملے کو حل کرلیا گیا اور اس کا تصفیہ کر دیا گیا۔
4. جناب رام چرن کی شکایت: پنشن کی ادائیگی میں تاخیر
جناب رام چرن نے ای پی ایف پورٹل کے ذریعے اپنی پنشن کی درخواست جمع کرائی تھی ، لیکن ان کی پنشن کی صورتحال کے بارے میں کوئی اَپ ڈیٹ موصول نہیں ہوئی۔ طویل تاخیر اور وضاحت کی کمی سے فکر مندہوکر انہوں نے اپنے حق کے فائدے کی بروقت تفویض کو یقینی بنانے کے لیے مدد طلب کی ۔ معاملے کے حل کی درخواست کرتے ہوئے انہوں نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کرائی ۔ جائزہ لینے پر ، اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ان کے پنشن کے دعوے کو منظور کر لیا گیا ہے، جس کے تحت انہیں 26,595 روپے کے ایریئر(بقایا جات )کے ساتھ 3,546 روپے ماہانہ پنشن دی گئی ہے ۔ اس کے مطابق مسئلہ حل کرلیا گیا ۔
********
ش ح۔م ش۔ ش ہ ب
U-1774
(Release ID: 2136595)