دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نقشہ صلاحیت سازی پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت 16 جون سے چار قومی مراکز امتیاز میں دوسرے بیچ کا افتتاح ہوگا

Posted On: 15 JUN 2025 12:20PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی دیہی ترقی کی وزارت کے شعبۂ ارضیاتی وسائل (ڈی او ایل آر)،  16 جون 2025 سے ملک بھر کے چار مراکز امتیاز (سی او ایز) میں نقشہ پروگرام کے مرحلہ دوم کے دوسرے بیچ کی صلاحیت سازی کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ نقشہ صلاحیت سازی پروگرام کے پہلے مرحلے اور مرحلہ دوم (پہلے بیچ) کے تحت بالترتیب این آئی جی ایس ٹی، حیدرآباد میں 160 ماسٹر تربیت کاروں کی تربیت (مئی 2025 میں مکمل شدہ) اور پانچ مراکز امتیاز میں 2 تا 7 جون 2025 کے دوران 151 یو ایل بی افسران کی تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کی جا چکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CTXD.jpg

اس تربیتی پروگرام کے اس بیچ کا افتتاح ورچوئل طور پر سیکریٹری، محکمہ اراضی وسائل جناب منوج جوشی، 16جون 2025 کو صبح 10:00 بجے کریں گے۔ اس تربیتی پروگرام کے تحت تقریباً 74 شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل بیز) سے 128ضلعی اور یو ایل بی سطح کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان افسران کو ایک ہفتے کی عملی تربیت دی جائے گی، جس میں وہ جدید جیو اسپیشل ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لا کر شہری جائیدادوں کے مؤثر سروے کے طریقے سیکھیں گے۔ یہ تربیت مندرجہ ذیل چار قومی مراکزِ فضیلت  میں دی جائے گی۔

  1. یشونت راؤ چوہان اکیڈمی آف ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن، پُنے، مہاراشٹر
  2. نارتھ ایسٹ ریجن سینٹر آف ایکسیلنس، گوہاٹی، آسام
  3. مہاتما گاندھی اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، چندی گڑھ، پنجاب
  4. ایڈمنسٹریٹو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، میسورو، کرناٹک

تربیت کا مقصد یو ایل بی افسران اور فیلڈ اسٹاف کو وہ تکنیکی اور عملی مہارتیں فراہم کرنا ہے جو نقشہ پروگرام کے تحت اعلیٰ درستگی والے شہری زمین کے سروے کی نگرانی کے لیے ضروری ہیں۔ تربیتی ماڈیولز میں پروگرام کا فریم ورک، جی این ایس ایس اور ای ٹی ایس پر مبنی سروے، ویب جی آئی ایس۔ایپلیکیشن، زمین کے پلاٹ کی نقشہ سازی، اور زمین کے سروے کے قانونی و انتظامی پہلو شامل ہیں۔

نقشہ کے بارے میں

بھارت کی شہری آبادی 2031 تک 600 ملین سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، جس کی وجہ سے جدید، تصدیق شدہ اور آسانی سے قابل رسائی زمین کے ریکارڈز کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گئی ہے۔ نقشہ پروگرام اس چیلنج کو ایک جرات مندانہ، ٹیکنالوجی پر مبنی طریقۂ کار سے حل کرتا ہے۔ یہ پروگرام زمین کے وسائل کے محکمہ (ڈی او ایل آر) ، حکومتِ ہند کی جانب سے سروے آف انڈیا، این آئی سی ایس آئی، ایم پی ایس ای ڈی سی، اور پانچ مراکز امتیاز کے تعاون سے پائلٹ پروگرام کے طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ نقشہ پروگرام 27 ریاستوں اور 3 مرکزی علاقوں کے 157 شہری مقامی اداروں (یو ایل بیز) میں شروع کیا جا چکا ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 1756


(Release ID: 2136450)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil