وزارت دفاع
ساحلی گارڈ نے نئی دہلی میں آف شور سکیورٹی کوآرڈنیشن کمیٹی(او ایس سی سی) کے 137ویں اجلاس کی صدارت کی
Posted On:
12 JUN 2025 5:47PM by PIB Delhi
بھارتی ساحلی محافظ (آئی سی جی) نے 12 جون 2025 کو نئی دہلی میں آف شور سیکورٹی کوآرڈنیشن کمیٹی (اوایس سی سی) کے 137ویں اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کا مقصد بھارت کی ساحل سے کچھ دور تنصیبات کی سکیورٹی کی تیاری اور مؤثرہونے کا جائزہ لینا اور مشترکہ ردعمل کے نظام کو بہتر بنانا تھا۔ کمیٹی نے توانائی کے اہم بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے خاص طور پر، مختلف ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور نئے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ساحلی محافظ ڈائریکٹر جنرل ، پرمیش سیوامنی نے توانائی کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ملک کی ترقی اور توانائی کے میدان میں خود کفالت کے لیے ساحل سے کچھ دور اثاثوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔اس اجلاس میں کئی اہم اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، جن میں بھارتی بحریہ، بھارتی فضائیہ، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت پیٹرولیم و قدرتی گیس، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہائیڈروکاربنز، انٹیلیجنس بیورو، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ، او این جی سی، اور گجرات، مہاراشٹر اور آندھرا پردیش کی ریاستی پولیس فورسز کے افسران شامل ہیں۔
اوایس سی سی کا قیام 1978 میں عمل میں آیا تھا جس کا مقصد ساحل سے کچھ دورسکیورٹی انتظامات کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔ تبھی سے یہ کمیٹی پالیسی سازی، رہنمائی اور ساحل سے کچھ دور دفاعی علاقوں سے متعلق مسائل کے حل میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
BGW3.jpg)
************
ش ح ۔ ا س ۔ م ا
Urdu Release No-1707
(Release ID: 2136018)